ماہرین کی رائے میں ماحولیاتی آلودگی ہماری خوراک کے ذرائع پر منفی اثرات ڈال رہی ہے۔ اورہماری علاقائی کاشت کاری کو اس سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ صنعتوں سے بہنے والے فضلے کو سبزیوں کی کاشت میں آب رسانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو کہ زہروں سے آلودہ ہوتے ہیں اور ان میں غیر صاف شدہ کیمیکلوں کی بڑی مقدار بھی شامل ہوتی ہے۔ مصنوعی کھادیں اور کیڑے مار زہروں کا بے دریغ استعمال بھی انسانی صحت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ کیمیکل میں بھیگی ادرک، ڈیٹر جنٹ سے صاف کیا گیا لہسن ، ترکاریوں کو چمکانے کے لیے تیزاب کا استعمال اور مضر صحت مصنوعی رنگوں کا استعمال اب میڈیا کے توسط سے عام لوگوں پر عیاں ہوچکا ہے۔ جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ بھی ہماری متوازن خوراک کے چناؤ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے باعث متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے متوازن خوراک کا استعمال مشکل تر ہوتا جارہا ہے اور عام صحت پر اس کے برے اثرات پڑ رہے ہیں۔ ان ت...