زندگی کی یہ اہم مہارت بچوں کے لیے لازمی قرار دی جائے دور حاضر کے مشینی دور میں انسانی زندگی کی ساخت بھی مشین کی مانند ہوتی جارہی ہےجسمانی آزمائش و حرکات کی کمی کے باعث ذہن بھی ماؤف ہوتے جارہے ہیں جس کے نتیجہ میں بیماریاں بھی اتنی ہی تیزی کے ساتھ جسم انسانی پر حملہ آور ہورہی ہیں جبکہ انسانی فطرت ہے کہ ذہن ہمہ وقت منصوبہ بندی کرے اور جسم کسی نہ کسی کام میں مشغول ر ہے ۔مقولہ بھی مشہور ہے کہ بیکار انسان کا دماغ شیطان کا کارخانہ بن جاتا ہے بچے جو کہ زندگی کے ہرنئے دن کے ساتھ مسلسل پروان چڑھ رہے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہیں اور کچھ نیا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں انھیں صحت مندانہ تفریحی و تعمیری سرگرمی کی ضرورت رہتی ہے جس سے وہ لطف اندوز بھی ہوسکیں آنے والے زندگی کے کٹھن سفر کی تیاری بھی کرسکیں۔ باغبانی بچوں کو زندگی کی ایک اہم مہارت سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہےاسکول کے نصاب میں اس کو نظر انداز کردیا جاتا ہے انہیں صرف اتنی معلومات دی جاتی ہیں کہ پودے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں اور آکسیجن خارج کرتے ہیں جبکہ ماحولیاتی آگاہی اور اس کے ف...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔