سردیوں کے موسم کے مطابق کچھ سبزیاں لگانا سیکھیں ۔ آج میں آپ کو دھنیاں، لہسن، مرچ، ٹماٹر، اور پودینہ لگانا بتاؤں گی اور بھی جو سبزیاں موسم کے مطابق آپ لگانا چاہیں مجھے کمنٹس میں بتادیجئے گا پھر میں اگلی کلاس میں بتاؤں گی ۔میں نے پچھلی کلاس میں سبزی کے پودے کےحساب سے گملے کا انتخاب بتا یا تھا اس سبق پر نظر ثانی کرلیجئے گا تاکہ جب آپ سبزیوں کے بیج بونا شروع کریں تو کوئی مسئلہ نہ ہو وڈیوز میں تفصیل زیادہ ہوتی ہے وہاں لیکچرز ہوتے ہیں یہاں لکھ کر کلاس کی جاتی ہے تفصیل تو میں اس میں بھی دیتی ہوں لیکن دیکھنے سننے کی بات اور ہے۔ لہسن اگانا لہسن کے بغیر ہمارے مشرقی کھانے ادھورے ہیں بہت زیادہ فوائد رکھتاہے قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اس کو گھر میں اگانابہت آسان ہےاکتوبر نومبر میں اس کو لگانا زیادہ آسان ہے جب اس کی کلیوں یا جووں سے ہرے پتے بنتے نظر آئیں فریج میں کافی دن رکھنے سے بھی جڑیں اور پتے بننا شروع ہوجاتے ہیں ۔ اپنی گھر کی ضرورت کے لحاظ سے جتنی مقدار اگانا ہے اتنا چوڑا اور اور تقریبا تین سے چار انچ گہرا گملہ لیں گے گملے میں مٹی اور کمپوسٹ کی برابر مق...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔