پچھلی کلاسز میں آپ کو سردیوں کے موسم کے مطابق کچھ سبزیاں اگانا سکھائیں اور ان کے فائدے بھی بتائے جو غذا ہم لے رہے ہیں ان کے فائدے بھی ہمیں معلوم ہونا چاہئے آج کچھ مزید سبزیوں کو اگانا بتاؤں گی اور ساتھ ساتھ ان کے فائدے بھی بتاؤِں گی۔ مٹر جسم کو غذائیت دیتا ہے خون کی کمی کو دور کرتا ہے اور خون کی خرابی کو دور کرنے میں بھی اہمیت رکھتا ہے مٹر کو اگانے کے لئے مٹر کی پھلی سے ہی دانے نکال کر بیج بونے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں مٹر کی پہلے پنیری تیار کرلیں تو اس کی نشوونما اچھی ہوتی ہے گھر کی بنی ہوئی آرگنک کھاد مٹی اور گائے کا گوبر تمام اقسام کی سبزیاں اگانے کے لئے ضروری ہے اور تمام اقسام کی سبزیوں کے لئے صبح کی چھ سے آٹھ گھنٹے کی دھوپ ضروری ہوتی ہے مٹر کو زیادہ بڑے گملے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے چھوٹے سے پودے میں ہی پھلیاں نمودار ہوجاتی ہیں چھ سے سات انچ کے گملے میں بھی لگاسکتے ہیں زیادہ بڑے گملے میں ایک سے زیادہ پودے لگادیں دو سے ڈھائی ماہ میں پھلیاں استعمال کے قابل ہوجاتی ہیں ۔ جسم کی نشوونما اور تعمیر نو کے لئے ہمارے جسم کو چ...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔