پچھلی
کلاس میں آپ نے موسم کے مطابق کچھ سبزیوں کے بیج بوناسیکھے تھےاب تک تو
وہ آپ نے لگا لئے ہوں گے اور اب تو پودے بھی نکل آئے ہوں گے آج کچھ مزید سبزیوں
کےبیج لگائیں گے ۔
پیاز کو ہم بیج سے بھی لگا سکتے ہیں اس کی پنیری بھی
تیار کی جاتی ہے بیج لگانے اور پنیری لگانے کا طریقہ پچھلی کلاس میں تفصیل سے
بتایا ہے وہ آپ کو اچھی طرح یاد ہوگا اس کے علاوہ پیاز کو بھی بیج کے طور پر
استعمال کرسکتے ہیں اس ہی طرح ہری پیاز بھی لگا سکتے ہیں ۔پیاز کو دھوپ کی ضرورت
ہوتی ہے پیاز لگانے کے کچھ ہی دن بعد ہرے پتے نکل آئیں گے ان پتوں کو استعمال
کرلیں چند روز بعد دوبارہ پتے نکل آئیں گے ۔پیاز کے فوائد اور پیاز لگانے کے متعلق
مکمل تفصیل اس وڈیو میں موجود ہے ۔
شلجم سردیوں میں اگائے جائیں سردیوں میں ان کی نشوونما
بہتر طریقے سے ہوتی ہے شلجم کے لئے دھوپ ضروری ہے صبح کی دھوپ زیادہ بہتر ہے شلجم
کے بیج لگائے جاتے ہیں کسی بھی نرسری سے لے لیں گملے میں کمپوسٹ اور مٹی کی آدھی
آدھی مقدار مکس کرکے تیار کرلیں پھر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر بیج لگادیں گے بیج لگانے
کے طریقے پچھلی کلاس میں بتاچکی ہوں ایک ہفتے میں پودے نکل آئیں گے دو ڈھائی ماہ
میں شلجم بھی تیار ہوجائے گا ۔شلجم لگانے کے متعلق پوری تفصیل اس وڈیو میں ہے ۔
پالک بھی سردیوں کی سبزی ہے اور بہت فائدہ مند سبزی ہے
پالک کو بھی بیج سے اگاتے ہیں اس کے بیج کسی نرسری سے لے لیں کسی چوڑے برتن میں
مناسب فاصلے سے اس کے بیج لگادیں ایک ہفتےمیں پالک نکل آئے گا دو ماہ بعد اوپر سے
پتے کاٹ کر استعمال کرلیں دوبارہ نکل آئیں گے اس وڈیو میں پالک کے فائدے اور اس کے
اگانے کا طریقہ تفصیل سے سمجھ آجائے گا ۔
میتھی بھی سردیوں میں بہت زیادہ نظر آتی ہے اور یہ
اگائی بھی سردیوں میں ہی جاتی ہے میتھی کے بے شمار فائدے ہیں ساگ کی صورت میں
استعمال کریں یا بیج کی صورت میں دونوں طرح فائدہ مند ہے اس کو اگانا بھی بہت ہی
آسان ہے اس کے بیج تو اپنے کچن سے ہی لے سکتے ہیں کسی چوڑے برتن میں اس کو لگائیں
گے گہرائی چار انچ بھی کافی ہے اس کے بیج بکھیر کر ہی ڈالدیں آسانی سے اگ آنے والے
پودے ہیں آپ چاہیں تو ایک ایک بیج مناسب فاصلے سے بھی لگاسکتے ہیں میتھی بہت جلد
اگ آتی ہے اس کو صبح کی ایک گھنٹے کی دھوپ بھی کافی ہے اوپر سے پتے کاٹ کر استعمال
کرلیں تو دوبارہ نکل آئیں گے ۔اس وڈیو میں تفصیل سے میتھی کے فائدے اور اگانے کا
طریقہ سمجھایا گیا ہے ۔
چقندر بھی موسم سرما کی سبزی ہے یہ شلجم کی طرح اگائے
جاتے ہیں اس کے بیج کسی بھی نرسری سے مل سکتے ہیں گملے میں کمپوسٹ اور مٹی مکس
کرکے بیج لگادیں گے چقندر کو صبح کی دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے ایک ہفتے کے اندر پودے
نکل آتے ہیں اور دو سے ڈھائی ماہ میں چقندر تیار ہوجاتے ہیں ۔اس کے پتے بڑے
ہوجائیں تو اوپر سے کاٹ کر استعمال کرلیں پتے دوبارہ نکل آئیں گے ۔اس وڈیو میں
چقندر اگانے کی تفصیل بتائی گئی ہے۔
گاجر
بھی موسم سرما میں اگائی جاتی ہے اس کو بھی بیج سے ہی لگاتے ہیں اس کو ڈائیریکٹ اس
ہی جگہ لگائیں گے جہاں اگانا ہے اس کے اگانے کا بھی وہی طریقہ ہے جو ابھی اور
سبزیوں کا بتا یا ہے اس کو بھی دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے بیج بونے کے ایک ہفتے
بعد گاجر کے پودے نکل آتے ہیں اور دو سے ڈھائی ماہ میں گاجر استعمال کے قابل
ہوجاتی ہے ۔اس وڈیو سے مزید سمجھ آجا ئے گا ۔
اور آج کی کلاس یہاں پر ختم ہوتی ہے آپ نے دیکھا کہ اب تک جو بھی سبزیاں اگانا بتائی ہیں سب کا ایک ہی طریقہ ہے فرق صرف یہ ہے کہ کوئی ڈائیریکٹ لگاتے ہیں اور کسی کی پنیری بنتی ہے یہ سب طریقے بھی میں تفصیل سے بتاچکی ہوں اگر وہ یاد ہوگا تو ہر سبزی آسانی کے ساتھ لگاسکتے ہیں کنٹینر کا سائز کیا ہو یہ بھی میں نے بتادیا ہے ان سب اسباق پر نظر ثانی کرتے رہیں تو کبھی بھی پودے اگانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اور پھر آپ خود بھی اس کام میں ایکسپرٹ ہوجائیں گے ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں