ایلوویرا کا پودا آج ہی اپنے گھر لائیں کوار گندل یا گھیکوار جسے ہم سب ایلوویرا کے نام سے جانتے ہیں ایک سکولنٹ پودا ہے اس کے پتے لمبے اور پچانوے فی صدپانی سے بھرے ہوتے ہیں جسے ایلو ویراکی جیل کہتے ہیں۔ یہ جیل وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہے اس میں وٹامن اے ،وٹامن بی ،وٹامن سی ، بی 12،کیلشیم ، پوٹاشیم ،آئرن، زنک میگنیز،کاپر،فولک ایسڈ اور دوسرے منرلز موجود ہوتے ہیں ۔ بہت سی بیماریوں میں فائدہ مند ہے کچھ عرصہ سے اس کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے خاص طور پر خواتین میں بیوٹی ٹپس کے حوالے سے بہت مقبول ہے خیال یہ ہی کیا جاتا ہے کہ اس کی جیل کو چہرے پر لگانے سے چہرہ صاف اور جلد چمکدار ہوجاتی ہے یہ ہی وجہ ہے بیوٹی پروڈکٹس میں بھی اس کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ایلوویرا کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ پورے جسمانی نظام کے لیے بہترین ہے تو غلط نہ ہوگا جلد ،بال،ناخن ،دانت منہ مسوڑھے ،نظام ہاضمہ،نظام تنفس،نظام اخراج ،اعصابی نظام ،مدافعتی نظام ،مختلف گلینڈرز کی کارکردگی اور بیماریوں کے لیے ایک معالج کی سی حیثیت رکھتا ہے ۔ایلوویرا ...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔