ڈریگن فروٹ کو سپر فوڈ سمجھا جا تا ہے اس کے حیرت انگیز ذائقے اور صحت کے فوائد آزمانے چاہیئں۔ کیکٹس کا نام سنتے ہی ایک سخت تنے اور کانٹوں پر مشتمل پودا ذہن میں آتا ہے جس کے تنے میں سیال بھرا ہو کم پانی اور خشکی کو آسانی سے برداشت کرسکتا ہو ۔زرعی تحقیق کے بعد کیکٹس کی فیملی میں بہت سے ایسے پودے سامنے آئے ہیں جن کے پھل نہ صرف خوش نما ہوتے ہیں بلکہ ذائقہ کے اعتبار سے لذیذ اور صحت کے لیے مفید ثابت ہوئے ہیں ۔ان میں سے ایک ڈریگن فروٹ بھی ہے ۔ ڈریگن فروٹ کا نباتاتی نام selenicereus undatus ہے ۔ڈریگن فروٹ کو اور بھی مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے ایک نام پتہایا بھی ہے ۔کوئین آف نائیٹ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا پھول رات میں کھلتا ہے ۔ اسے ڈریگن فروٹ کا نام اس کے چھلکے کی بناوٹ اور ساخت کو دیکھتے ہوئے دیا گیا ہے ۔یہ پھل اوپر سے سخت لیکن کاٹنے پر اندر لذیذ گودے والا ہوتا ہے ۔اس پھل کا تعلق وسطی امریکہ، میکسیکو ، اورجنوبی امریکہ ،سے ہے ان ممالک کے علاوہ ایشیاء اور اسرائیل میں بھی اگایا جاتا ہے اس کی مختلف اقسام ہیں لیکن ابھی تین اقسام ہی پاکستان میں دیکھنے میں آئی ہ...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔