- میاں بیوی کے درمیان تعلق میں اعلی ظرفی اور خوش اخلاقی اسلامی تعلیمات کےاہم جز ہیں یہ تعلق خاندان کی بقأ کا ضامن ہے عورت اللہ کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔ کائنات میں رنگ و نور عورت کے وجود کی وجہ سے ہے۔ اسلام میں عورت، ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کو ہر لحاظ سے عزت و احترام دیا گیا ہے۔ عورت کی فطری حرمت، پاکیزگی اور اس کی نسائی تقدیس صرف اور صرف اسلام کی مرہون منت ہے۔ سورۃ النساء آیت نمبر 34 میں حکم الٰہی ہے کہ ” پس جو صالح عورتیں ہیں وہ اطاعت شعار ہوتی ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت و نگرانی میں ان کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں “ ۔ حدیث مبارک میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”بہترین بیوی وہ ہے جب تم اسے دیکھو تو تمہارا جی خوش ہو جائے، جب تم اسے کسی بات کا حکم دو تو وہ تمہاری اطاعت کرے اور جب تم گھر میں نہ ہو تو وہ تمہارے پیچھے تمہارے مال کی اور اپنے نفس کی حفاظت کرے“ ۔‘‘ (مسلم) یہ حدیث اس آیت کی بہترین تشریح کرتی ہے۔ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ نے لکھا ہے کہ ” نیک عورت حقیقت میں وہی ہے جو اپنے شوہر کی اطاعت و فرمانبرداری کو ترجیح دے۔ اللہ اور اس کے رس...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔