نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

2017 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

گھریلو باغبانی (چھٹی کلاس)

  پچھلی کلاسز میں آپ کو سردیوں کے موسم کے مطابق کچھ سبزیاں اگانا سکھائیں اور ان کے فائدے بھی بتائے جو غذا ہم لے رہے ہیں ان کے فائدے بھی ہمیں معلوم ہونا چاہئے آج کچھ مزید سبزیوں کو اگانا بتاؤں گی اور ساتھ ساتھ ان کے فائدے بھی بتاؤِں گی۔    مٹر جسم کو غذائیت دیتا ہے خون کی کمی کو دور کرتا ہے اور خون کی خرابی کو دور کرنے میں بھی اہمیت رکھتا ہے مٹر کو اگانے کے لئے مٹر کی پھلی سے ہی دانے نکال کر بیج بونے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں مٹر کی پہلے پنیری تیار کرلیں تو اس کی نشوونما اچھی ہوتی ہے گھر کی بنی ہوئی آرگنک کھاد مٹی اور گائے کا گوبر تمام اقسام کی سبزیاں اگانے کے لئے ضروری ہے اور تمام اقسام کی سبزیوں کے لئے صبح کی چھ سے آٹھ گھنٹے کی دھوپ ضروری ہوتی ہے مٹر کو زیادہ بڑے گملے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے چھوٹے سے پودے میں ہی پھلیاں نمودار ہوجاتی ہیں چھ سے سات انچ کے گملے میں بھی لگاسکتے ہیں زیادہ بڑے گملے میں ایک سے زیادہ پودے لگادیں دو سے ڈھائی ماہ میں پھلیاں استعمال کے قابل ہوجاتی ہیں ۔       جسم کی نشوونما اور تعمیر نو کے لئے  ہمارے جسم کو چ...

گھریلو باغبانی (پانچویں کلاس)

  پچھلی کلاس میں  آپ نے موسم کے مطابق کچھ سبزیوں کے بیج بوناسیکھے تھےاب تک تو وہ آپ نے لگا لئے ہوں گے اور اب تو پودے بھی نکل آئے ہوں گے آج کچھ مزید سبزیوں کےبیج لگائیں گے ۔ پیاز کو ہم بیج سے بھی لگا سکتے ہیں اس کی پنیری بھی تیار کی جاتی ہے بیج لگانے اور پنیری لگانے کا طریقہ پچھلی کلاس میں تفصیل سے بتایا ہے وہ آپ کو اچھی طرح یاد ہوگا اس کے علاوہ  پیاز کو بھی بیج کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں اس ہی طرح ہری پیاز بھی لگا سکتے ہیں ۔پیاز کو دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے پیاز لگانے کے کچھ ہی دن بعد ہرے پتے نکل آئیں گے ان پتوں کو استعمال کرلیں چند روز بعد دوبارہ پتے نکل آئیں گے ۔پیاز کے فوائد اور پیاز لگانے کے متعلق مکمل تفصیل اس وڈیو میں موجود ہے ۔ شلجم سردیوں میں اگائے جائیں سردیوں میں ان کی نشوونما بہتر طریقے سے ہوتی ہے شلجم کے لئے دھوپ ضروری ہے صبح کی دھوپ زیادہ بہتر ہے شلجم کے بیج لگائے جاتے ہیں کسی بھی نرسری سے لے لیں گملے میں کمپوسٹ اور مٹی کی آدھی آدھی مقدار مکس کرکے تیار کرلیں پھر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر بیج لگادیں گے بیج لگانے کے طریقے پچھلی کلاس میں بتاچکی ہوں ایک ہفتے...

گھریلو باغبانی (چوتھی کلاس)

سردیوں کے موسم کے مطابق کچھ سبزیاں لگانا سیکھیں ۔ آج میں آپ کو دھنیاں، لہسن،  مرچ، ٹماٹر، اور پودینہ لگانا بتاؤں گی اور بھی جو سبزیاں موسم کے مطابق آپ لگانا چاہیں مجھے کمنٹس میں بتادیجئے گا پھر میں اگلی کلاس میں بتاؤں گی ۔میں نے پچھلی کلاس میں سبزی کے پودے کےحساب سے گملے کا انتخاب بتا یا تھا اس سبق پر نظر ثانی کرلیجئے گا تاکہ جب آپ سبزیوں کے بیج بونا شروع کریں تو کوئی مسئلہ نہ ہو وڈیوز میں تفصیل زیادہ ہوتی ہے  وہاں لیکچرز ہوتے ہیں یہاں لکھ کر کلاس کی جاتی ہے تفصیل تو میں اس میں بھی دیتی ہوں لیکن دیکھنے سننے کی بات اور ہے۔ لہسن اگانا    لہسن کے بغیر ہمارے مشرقی کھانے ادھورے ہیں بہت زیادہ فوائد رکھتاہے قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اس کو گھر میں اگانابہت آسان ہےاکتوبر نومبر میں اس کو لگانا زیادہ آسان ہے جب اس کی کلیوں یا جووں سے ہرے پتے بنتے نظر آئیں فریج میں کافی دن رکھنے سے بھی جڑیں اور پتے بننا شروع ہوجاتے ہیں ۔ اپنی گھر کی ضرورت کے لحاظ سے جتنی مقدار اگانا ہے اتنا چوڑا اور اور تقریبا  تین سے چار انچ گہرا گملہ لیں گے گملے میں مٹی اور کمپوسٹ کی برابر مق...

گھریلو باغبانی ( تیسری کلاس)

بیج بونا اور پنیری لگانا  ہم نے پچھلے اسباق میں آپ کو باغبانی کی اہمیت، آلات وبرتنوں کا استعمال، جگہ کا انتخاب، کھاد اور فرٹیلائیزر کے بارے میں بتایا اب ضرورت ہے کہ بیج بونے کی معلومات دی جائیں آپ میں سے بہت سے افراد کے اس سلسلے میں سوالات بھی تھے  مثلاً گملے کا سائز کیسے معلوم کریں،؟ سبزی کی مناسبت سے گملے کا سائز کیا ہو؟، ایک فیملی کی ضرورت کے لحاظ سے کتنے پودے لگائے جا ئیں ؟کم دھوپ میں کونسی سبزیاں اگا سکتے ہیں ؟اس کے علاوہ بیجوں کی اقسام اور بیج بونے کے طریقے سے لے کر پنیری لگانے تک تمام معلومات تفصیل سے دونگی  ۔ گملے کا سائز معلوم کریں       گملے کا سائز معلوم کرنے کے لئے اس کی گہرائی اور چوڑا ئی دونوں معلوم کی جاتی ہیں اکثر گملے کا جو ڈایامیٹر ہوتا ہے گہرائی اس سے  ایک انچ زیادہ ہوتی ہے لیکن بعض گملے کم گہرے  اور زیادہ چوڑے ہوتے ہیں پودے کی ضرورت کے لحاظ سے گملے کا سائز دیکھا جاتا ہے ۔ سبزی کی مناسبت سے گملے کا سائز   کچھ پودے اور ہربل پودے کم گہرائی زیادہ چوڑائی میں لگا ئے جاتے ہیں کیونکہ ان کی جڑیں گہرائی سے زیادہ چوڑ...

گھریلو باغبانی ( دوسری کلاس)

 کمپوسٹ اور فرٹیلائز۔ compost and fertilizer   کمپوسٹ کیا ہیں؟ زمین کے اندر قدرتی طور پرنامیاتی مادے  موجود ہوتے ہیں لیکن جب پودے یادرخت لگائے جاتے ہیں تو ان نامیاتی مادوں کی مقدار کم ہونے لگتی ہے اس لئے زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لئے مختلف قسم کی کھاد کا استعمال کیا جاتا ہے کمپوسٹ بھی ایک کھاد کی قسم ہے ۔ آرگنک کمپوسٹ قدرتی نامیاتی کھاد ہے جو قدرتی چیزوں کومٹی میں حل پذیر مادوں میں تبدیل کرکے بنائی جاتی ہے ۔ فرٹیلائیزر کیا ہیں؟                    کمپوسٹ کے بارے میں سمجھ میں آگیا ہوگا  اب فرٹیلائیزر کے بارے میں سمجھ لیں فرٹیلائزر پودے کے وٹامنز ہیں ان کی کمی یا زیادتی سے پودے کی نشوونما متا ثر ہوتی ہے ۔ کمپوسٹ اور فرٹیلائزر میں کیا فرق ہے؟  اب سوال یہ ذہن میں آتا ہے کہ  کمپوسٹ پودے کو دیا جاتا ہے اور فرٹیلائزر بھی تو دونوں میں فرق کیا ہے؟  کمپوسٹ مٹی کی غذا ہے وہ مٹی کو طاقت دیتی ہے جب کہ فرٹیلائزر پودے کی غذا ہے...

گھریلو باغبانی ( پہلی کلاس)

آئیے باغبانی شروع کریں۔ آج کے سبق میں باغبانی اور گھریلو باغبانی میں استعمال ہونے والے آلات وبرتن اور اسے کیسے شروع کیا جا ئے گا یہ سب بتاؤں گی ۔ پودوں کو لگانے یا ان کو کاشت کرنے کے طریقے کو باغبانی کہا جاتا ہے ۔باغبانی میں سبزیوں اور پھلوں کے پودے، پھولوں کے پودے جڑوں والی سبزیاں، ادویاتی پودے، صحرائی پودے اور درخت وغیرہ شامل ہیں ۔ کچھ پودے گھر کے اندر لگائے جاتے ہیں انھیں زیادہ دھوپ کی ضرورت نہیں ہوتی   وہ انڈور پلانٹ کہلاتے ہیں اور جنھیں سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے وہ آؤٹ ڈور پلانٹ کہلاتے ہیں ہم یہاں پر گھریلو باغبانی یعنی سبزیاں لگا نے کی بات کریں گے آپ سوچ رہے ہونگے کہ سبزیاں تو مارکیٹ سے آسانی سے مل جاتی ہیں پھر کیوں اتنی محنت سے سبزیاں گھر میں اگائیں ان کی دیکھ بھال کریں پھر اتنے انتظار کے بعد سبزی ملے اس سے تو بہتر ہے کہ مارکیٹ جائیں سبزی لائیں اور پکا کر دستر خوان کی زینت بنالیں ۔ آج کے دور میں یہ بہت حساس معاملہ ہے خاص طور پر جہاں صحت وزندگی کا معاملہ ہو اس لئے میں سبزیوں کے اگانے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات دینا چاہتی ہوِں ...