نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

جنوری, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بلڈ پریشر

بلڈ پریشرکا بڑھنا بہت خطرناک ہے کچھ لوگوں کو سردرد، سانس لینے میں تکلیف، کا سامنا کرنا ہوتا ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب اس بیماری کو نظر انداز کیا جائے ۔  ہائی بلڈپریشر  کی وجوہات  موروثی تھائیرائڈ کی خرابی نیند کی کمی نمک کی زیادتی موٹاپا زیابیطس ڈپریشن  ذہنی پریشانی  غصہ تناؤ بلاوجہ کی حساسیت  ورزش نہ کرنا جسمانی سرگرمی کی کمی گردوں کی بیماری پریگنینسی برتھ کنٹرول ادویات شراب نوشی چربیلی اور تلی ہوئی اشیاٍٍ کا استعمال ہارمونز کی پیچیدگی کولسٹرول بڑی عمر کے افراد میں بلڈ پریشر کی خرابی جن افراد کو بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ ہو یا وہ اس کا شکار ہوں انھیں درج ذیل احتیاط کرنا چاہیئے۔ ڈبوں میں پیک غذا سے اجتناب کریں ۔ سوڈیم کا استعمال نقصان دہ ہے۔ جدید غذا میں سوڈیم کی مقدار میں اضافہ اور پوٹاشیم میں کمی واقع ہوئی ہےدونوں کے توازن کے لیے تازہ غذا کھائیں ۔ ڈپریشن نہ ہونے دیں ۔ غصہ، تناؤ، پریشانی سے دور رہیں ۔ وزن کم کریں ۔ کاربوہائیڈریٹ یا نشاستہ کی مقدار کم لیں  پیدل چلیں ۔ کیلشیم ...

خشک میوے درختوں کی دنیا سے انسانوں کے لیے سردیوں کی سوغات

  قدرت کا عطا کردہ ہر موسم لاجواب ہے اگر موسم کی سختیوں کی پہلے سے تیاری اورمقابلے کا انتظام کرلیا جائے تو ہر موسم کا انداز نرالااور اچھوتا ہوتا ہے رنگین پھولوں کا ڈالیوں پر لہرانا اور مہکنا، پھلوں کا درختوں سے جھولنا، پرندوں کا چہچہانا دل بے اختیار کہہ اٹھتا ہے، "اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے " موسم سرما کے آتے ہی جہاں نت نئے پکوان ذہن میں آتے ہیں وہیں موسم کے پھلوں کے ساتھ خشک میوہ جات کی یاد بھی آتی ہے جو اس موسم کی سوغات ہیں اور موسم کو پر لطف بنا دیتے ہیں۔قدرت نے پاکستان کے پہاڑی اور ٹھنڈے علاقوں کو ان کی پیداوار کے لیے منتخب کیا ہے یہ میوے نہ صرف صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ انسانی جسم کو موسم کی سختیوں کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ان میوہ جات میں بادام، انجیر، اخروٹ، پستہ، چلغوزہ، مونگ پھلی اورکاجو وغیرہ شامل ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں مختلف پکوان میں بھی یہ میوہ جات استعمال کیے جاتے ہیں موسم سرما کے علاوہ دوسرے موسموں میں ان کا استعمال کم کیا جاتا ہے عام خیال ہے کہ ان کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لیے موسم سرما کے علاوہ ان کا استعمال نقصا...