بلڈ
پریشرکا بڑھنا بہت خطرناک ہے کچھ لوگوں کو سردرد، سانس لینے میں تکلیف، کا سامنا
کرنا ہوتا ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب اس بیماری کو نظر انداز کیا جائے ۔
ہائی
بلڈپریشر کی وجوہات
موروثی
تھائیرائڈ
کی خرابی
نیند
کی کمی
نمک
کی زیادتی
موٹاپا
زیابیطس
ڈپریشن
ذہنی
پریشانی
غصہ
تناؤ
بلاوجہ
کی حساسیت
ورزش
نہ کرنا
جسمانی
سرگرمی کی کمی
گردوں
کی بیماری
پریگنینسی
برتھ
کنٹرول ادویات
شراب
نوشی
چربیلی
اور تلی ہوئی اشیاٍٍ کا استعمال
ہارمونز
کی پیچیدگی
کولسٹرول
بڑی
عمر کے افراد میں بلڈ پریشر کی خرابی
جن
افراد کو بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ ہو یا وہ اس کا شکار ہوں انھیں درج ذیل احتیاط
کرنا چاہیئے۔
ڈبوں
میں پیک غذا سے اجتناب کریں ۔
سوڈیم
کا استعمال نقصان دہ ہے۔
جدید
غذا میں سوڈیم کی مقدار میں اضافہ اور پوٹاشیم میں کمی واقع ہوئی ہےدونوں کے توازن
کے لیے تازہ غذا کھائیں ۔
ڈپریشن
نہ ہونے دیں ۔
غصہ،
تناؤ، پریشانی سے دور رہیں ۔
وزن
کم کریں ۔
کاربوہائیڈریٹ
یا نشاستہ کی مقدار کم لیں
پیدل
چلیں ۔
کیلشیم
اورمیگنیشیم والی خوراک لیں ۔
جو
کا دلیہ، دہی، اسٹابری، گری دار میوے، شہد، بیر، لوکی کدو، تخم بالنگا، پتوں والی
سبزیاں، کیلا، انار، ٹماٹر، آلو، خربوزہ، ایواکاڈو، نارنگی، خوبانی، دودھ، پھلیاں،
سہانجنا کی پھلیاں یا پتے کھائیں یہ ایسی غذائیں ہیں جن میں پوٹاشیم، کیلشیم، اور
میگنیشیم پایا جاتا ہے۔
رات
کے وقت عموما بلڈ پریشر کم ہوتا ہے صبح اٹھنے سے کچھ پہلے بڑھنا شروع ہوتا ہے سہ
پہر اور دن کے دوران زیادہ ہوتا ہے۔
نیند
کی کمی نہ ہونے دیں رات میں جلد سوئیں صبح جلد اٹھیں رات میں چھ گھنٹے سے کم سونے
والوں کا بلڈ پریشر بڑھنے لگتا ہے نیند خون کے تناؤ کے ہارمونز کو کنٹرول کرنے میں
مدد دیتی ہے نیند کی کمی ان ہارمونز میں بگاڑ پیدا کرتی ہے رات کی نیند سات سے آٹھ
گھنٹے کی ضروری ہے ۔
بڑھے
ہوئے پیٹ کی چربی کم کریں گردوں پر دباؤ پیدا ہوکر بی پی بڑھتا ہے ۔
کولسٹرول
کم کریں اس کی وجہ سے زیابیطس، دل کا دورہ اور فالج کا خطرہ ہوسکتا ہے جو کہ آخر
کار موت کے منہ میں لے جاتا ہے ۔
ہائی
بلڈ پریشر میں سر پر پانی ڈالنا نہانا فالج کا سبب بن سکتا ہے ۔
سہانجنے
کی پھلیوں کے موسم میں یہ پھلیاں کسی بھی طرح پکاکر روزانہ بڑی مقدار میں کھائیں
۔اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ گھر میں جو بھی ہانڈی بنے یہ پھلیاں کاٹ چھیل کر ڈال
دیں چاہے سبزی دال یا گوشت کچھ بھی ہو جب ہانڈی تیار ہوجائے اپنی پھلیاں نکال لیں
اور کھالیں کھانے کا ذائقہ بھی مزید اچھا ہوجائے گا اور ان پھلیوں کے اجزاہانڈی
میں بھی شامل ہونگے جس سےگھر کے دوسرے افرادکو بھی فائدہ ہوگا اور جو کھانا چاہے
پھلیاں وہ کھا سکتا ہے یہ سبزی ہے ۔
اگر
پھلیوں کا موسم نہ ہو تو اس کے پتے ساگ کی طرح پکا کر کھائیں ۔
پتوں
کو سکھاکر اس کا پاؤڈر بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔
پھول
کے موسم میں پھول پکائیں سب کو کھلائیں ۔بہتر ہوگا اس کا درخت گھر میں لگالیا جا
ئے ۔
کولسٹرول،
یورک ایسڈ، دوران خون کا مسئلہ، میگنیشیم، کیلشیم. پوٹاشیم کی کمی دور ہوگی ۔
بلڈ
پریشر کے مریض کوئی ایسا مشغلہ اختیار کریں جس میں خوشی محسوس ہو میرا تجربہ ہے کہ
گارڈننگ بہترین ہے۔
میں
نے صرف غذائی علاج بتایا ہے کسی قسم کی ادویات نہیں بتائیں وہ آپ کی کنڈیشن دیکھ
کر آپ کا فزیشن منتخب کرے گا لیکن آپ یہ احتیاط رکھیں تو آہستہ آہستہ ادویات سے
جان چھوٹ جائے گی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں