ہم پانی کیوں اور کیسے پئیں ۔ انسانی جسم تقریباً 60 فیصد پانی پر مشتمل ہے، اور جسم کے ہر ٹشو یعنی تمام جسمانی اعضأ کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینا چاہیے لیکن یہ عمر، کام کرنے کے حالات ، آب و ہوا کے لحاظ سے ہی مناسب مقدار استعمال کی جاسکتی ہے ۔ ہم پانی کیوں پیتے ہیں ؟ پانی جسم کے درجہ حرارت کو بیلنس میں رکھتا ہے ، بلڈ پریشر کو برقرار رکھتاہے اور غذائی اجزاء اور آکسیجن کو خلیوں یا سیلز تک پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔پانی غذا کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ جلد کو خشک ہونے اور جھریوں سے بچاتا ہے جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھتا ہے۔ مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔پانی پینے سے بھوک کنٹرول میں رہتی ہے اس طرح وزن کم ہوتا ہے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ ہے گرمی کے موسم میں رمضان ہوتے ہیں تب رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے سے پانی کی کمی ہو سکتی ہے زیادہ پسینہ آنے سے پانی کی کمی ہوسکتی ہے ر...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔