ہم پانی کیوں اور کیسے پئیں
۔ انسانی جسم تقریباً 60 فیصد پانی پر مشتمل
ہے، اور جسم کے ہر ٹشو یعنی تمام جسمانی
اعضأ کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ روزانہ کم از کم 8 گلاس
پانی پینا چاہیے لیکن یہ عمر، کام کرنے
کے حالات ، آب و ہوا کے لحاظ سے ہی مناسب
مقدار استعمال کی جاسکتی ہے ۔
ہم پانی کیوں پیتے ہیں ؟
پانی جسم کے درجہ
حرارت کو بیلنس میں رکھتا ہے ، بلڈ پریشر کو برقرار رکھتاہے اور غذائی اجزاء اور آکسیجن کو خلیوں یا سیلز
تک پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔پانی غذا کو ہضم کرنے
میں مدد کرتا ہے۔ جلد
کو خشک ہونے اور جھریوں سے بچاتا ہے جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھتا ہے۔ مدافعتی نظام کو بڑھاتا
ہے جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے
اور جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔پانی پینے سے بھوک کنٹرول میں رہتی ہے
اس طرح وزن کم ہوتا ہے ۔
رمضان المبارک کا مہینہ ہے گرمی کے موسم میں رمضان ہوتے
ہیں تب رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے سے پانی کی کمی ہو سکتی ہے زیادہ پسینہ آنے سے پانی کی کمی
ہوسکتی ہے روزے کے اوقات میں جسمانی
سرگرمی کو محدود کرنے کی کوشش کریں
روزہ کھولنے سے سحری تک پانی کو مناسب طریقے سے پی کر
دن بھر کی پانی کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے ۔
روزہ افطار کرتے وقت، تھوڑی مقدار میں پانی سے شروع کریں
اور پھر اگلے چند گھنٹوں میں آہستہ آہستہ
مقدار میں اضافہ کریں۔
رمضان میں مشروبات کا استعمال کیا جاتا ہے اور آپ کو معلوم ہے مشروبات میں موجود شکر کی یہ مٹھاس پانی کی مزید کمی کا باعث بن سکتی ہے ۔ جی ہاں ہم گلاس بھر بھر کر مختلف اقسام کے شربت پیتے ہیں اس میں کتنی ہی شکر شامل ہوتی ہے یہ ہمارے لیے کتنی نقصان دہ ہے افطار میں کوشش کریں کہ ایسی غذائیں کھائیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے پھل اور سبزیاں۔ ایسے پھل جن میں پانی زیادہ ہوتا ہے جیسے تربوز،خربوزہ کھیرے، کینو اسٹرابیری وغیرہ موسم کے لحاظ سے جو بھی پھل دستیاب ہو رسیلے پھل استعمال کریں اگر پھل نہ لینا ہو تو دہی کی بغیر شکر کی لسی پی سکتے ہیں شہد مکس کرسکتے ہیں ۔
پانی کی کمی سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیتے ہیں۔
پانی
نہ پینا پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس کی وجہ سے کئی طرح کی علامات پیدا ہو
سکتی ہیں، جیسے کہ پیاس، خشک منہ، سر درد، تھکاوٹ اور چکر آنا۔ کافی عرصہ تک پانی کی کمی گردے کی پتھری اور گردے کے دیگر
مسائل کا باعث بن سکتی ہے پانی کی کمی قبض کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ نظام ہاضمہ کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پانی کی کمی جسمانی
کارکردگی کو کم کر سکتی ہے اور دماغی افعال کو خراب کر سکتی ہے گرم، خشک موسم میں، پانی نہ پینا ہیٹ اسٹروک کا خطرہ بڑھا سکتا ہے،
یہ ایک سنگین حالت ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے ۔
پانی پینے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
پانی پینا بظاہر ایک آسان کام لگتا ہے، لیکن کچھ تجاویز
ہیں جن پر آپ عمل کیا جائے تو پانی بھی ہمارے جسم کے لیے بہترین اور فائدہ مند
ہوگا ۔ پانی بہت ٹھنڈا یا
بہت گرم نہ ہو پانی بیٹھ کر آہستہ آہستہ
تین سانسوں میں پئیں جلدی جلدی پانی پینے سے گیس کی شکایت ہوجاتی ہے پیٹ پھولتا ہے
کھانے کے ساتھ بار بار پانی پینے سے ہاضمہ کمزور ہوتا ہے کھانے سے کچھ دیر پہلے
اور کھانے کے کچھ دیر بعد پانی پی سکتے ہیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں