نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

کامیابی کا پہلا قدم خود شناسی

قدرت نے انسان کو بے شمارپوشیدہ صلا حیتیں اور قوتیں عطا کی ہیں زندگی میں کامیابی اور خوشی کے حصول کے لیے ان پوشیدہ قوتوں اور صلاحیتوں کا سراغ لگانا ضروری ہے۔ اور جب انسان اپنے آپ سے آگاہی حاصل کرلیتا ہے تو اسے اپنی ذات پر اعتماد پیدا ہو جاتا ہے ۔جب اپنے اوپر اعتماد کی صلاحیت پیدا ہو جائے تو زندگی میں مایوسی اور بددلی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے اور خود شناس انسان  ہی دنیا میں کامیابی کی طرف قدم بڑھاتے ہیں۔

مثبت خیالات ہماری کامیابی کے ضامن ہیں اس کے لیے ذہن کو صحیح خطوط پر کام کرنے کے لیے تربیت دینا ضروری ہے ہمارے خیالات ذہن کی آبیاری کرتے ہیں کیوں کہ ہمارے خیالات ہی ہمیں بناتے اور بگاڑتے ہیں مثبت خیالات انسان کے اندر کام کی تحریک پیدا کرتے ہیں اور انسان جدوجہد کر کے کامیاب ہو جاتا ہے۔



قدرت نے انسان کے اندر کچھ پیدائشی صلاحیتیں بھی رکھی ہیں اب یہ انسان کا کام ہے کہ ان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے۔ بعض اوقات جب لوگ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو دوسرے لوگوں کے رویے ان کی ہمت پست کر دیتے ہیں لوگوں کے رویہ کی پرواہ نہ کریں آپ خود اپنی قسمت کے مالک ہیں ۔کامیاب اور ناکام افراد کے درمیان فرق عملی جدو جہد کا ہے کامیاب وہی لوگ ہوتے ہیں جو عمل کے قائل ہوتے ہیں جب بھی کوئی نیا خیال ذہن میں آتا ہے فورا اس پر عمل کرکے جدوجہد شروع کردیتے ہیں وہ مسائل سے نہیں گھبراتے اپنی قدر پہچانتے ہیں ذمہ داری سے کام انجام دیتے ہیں ان میں تجسس اور نئے کام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے  ان میں  کامیابی کے حصول کی شدید لگن ہوتی ہے۔

کامیابی کا راز صرف محنت میں نہیں ہے بلکہ عقلمندی سے کام کرنے میں پوشیدہ ہے اور یہ راز کامیاب لوگوں کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے کامیاب لوگوں کو معلوم ہوتا ہے کہ کونسا کام کتنا ضروری ہے کامیاب لوگ صرف خواب ہی نہیں دیکھتے بلکہ ان کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اپنی پیشرفت پر بھی نظر رکھتے ہیں ۔ کامیابی کا اصل مطلب اپنی صلاحیتوں کا مثبت استعمال ہے اصل کامیابی  کی خوشی حصول مقصد میں نہیں بلکہ جدوجہد میں ہے اپنی ذات کے عروج پر پہنچنا  اصل کامیابی ہے ہمیں وہ بننا چاہیئے جس کی صلاحیت ہم میں ہیں یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ ہر انسان ہر کام نہیں کر سکتا۔  اگر آپ اپنی کوششوں اور جدوجہد سے محبت کرتے ہیں تو  آپ کی کامیابی یقینی ہے۔

آپ جتنا کامیابی کے قریب ہونگے اتنا ہی لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ بھی بنائیں گے آپ کو خود اپنے لیے لڑنا ہے کیوں کہ جس شخص کے ساتھ آپ سب سے زیادہ وقت گزارتے ہیں وہ آپ خود ہیں زندگی میں کتنی ہی مرتبہ آپ نے کسی کامیاب انسان کو دیکھ کر رشک کیا ہوگا دوسروں کی خوبیوں کا جائزہ لینا کوئی بری بات نہیں اہم یہ ہے کہ ان کو دیکھ کر آ پ اپنے لیے کیا محسوس کرتے ہیں ۔ آپ کو اپنی شخصیت کے بارے میں جاننا ہوگا لوگ آپ کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کے سامنے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوں اور پیٹھ پیچھے مذاق اڑاتے ہوں لوگ آپ سے ملنا پسند کرتے ہیں یا آپ سے ملنے سے کتراتے ہیں۔ کامیابی کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ آپ ایسے لوگوں میں وقت گزاریں جو خود کامیاب ہوں ان کو دیکھ کر آپ میں بھی کامیابی کی جستجو پیدا ہوگی اور آپ کامیابی کے لیے کوشش کریں گے انسان غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے کوشش کریں کہ غلطی بار بار نہ ہو یہ ذہن میں رکھیں کہ کب آپ کو آگے بڑھنا ہے یاد رکھیں ناکامی کامیابی کا ہی حصہ ہے کبھی لوگوں کوکو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں تبدیل کرنا ہو تو اپنے آپ کو کریں آپ دنیا کو جس نظر سے دیکھیں گے دنیا آپ کو ویسی ہی نظر آئے گی زندگی میں جب کبھی اچھے مواقع آ ئیں انھیں ضائع  نہ کریں ان سے فائدہ حاصل کریں کامیابی خود بخود آپ کے قریب آتی جائے گی کامیابی حاصل کرنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اپنی صحت کا بھی خیال کیا جائے بہت سا کام اکیلے ہی انجام دینے سے گریز کریں اس معاملے میں دوسروں کی مدد بھی لیتے رہیں اپنے آپ کو تازہ دم اور چاق و چوبند رکھنے کی کوشش کریں کام کے ساتھ ساتھ اپنے من پسند مشا غل  بھی جاری رکھیں ۔


اگر انسان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے تو دل برداشتہ ہونے کی بجائے ناکامی کی وجہ تلاش کرکے اپنی اصلاح کرے اور یہ قدرت کا اصول بھی ہے کہ ناکامی کے بغیر کامیابی کا حصول ممکن ہی نہیں جس شخص کو ناکامی کی کڑواہٹ کا اندازہ  نہ ہو وہ کامیابی کی مٹھاس کو  بھی نہیں جان سکتا  زندگی میں کامیاب وہی ہوتے ہیں جو کبھی ناکام ہوئے ہوں کیوں کہ گر کے اٹھنا ہی بہادری ہے اور جو اس بہادری کو نہیں جانتے وہ کبھی کامیاب ہو ہی نہیں سکتے ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گملوں میں آسانی سے سبزیاں اگائیں ۔

    گھر بیٹھےمدافعتی نظام کو متحرک   رکھنے والی قدرتی خوراک حاصل کریں۔ گھریلو باغبانی نہ صرف ایک   صحت مند سرگرمی ہے بلکہ ہم اپنے   گھر میں ہی آلودگی اور کیمیکل کے اثرات سے پاک سبزیوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اگر شوق ہے تو اس مضمون کے ذریعے موسم گرما میں سبزیوں کی   گھریلو سطح پر بوائی کی معلومات حاصل کریں۔اور حقیقت میں   مدافعتی نظام کو متحرک رکھنے والی قدرتی خوراک حاصل کریں۔ موسم گرما کی سبزیاں اگانے کے لیے پندرہ فروری سے بہترین وقت شروع ہوجاتا ہے فروری سے مارچ اپریل تک سبزیوں کے بیج بوئے جاسکتے ہیں کچھ علاقوں میں اپریل کے بعد بھی بیج بوسکتے ہیں لیکن سخت گرمی اور لو میں بیجوں سے پودے نکلنا مشکل ہوتا ہے۔جن گملوں میں سبزی اگائی جائے وہ گملہ بارہ انچ سے بڑا ہو۔   گملہ جتنا بڑا ہوگا پودے کی نشوونما بھی اچھی ہوگی اور سبزی بھی وافر مقدار میں میسر آسکے گی سبزیوں کے لیے موسم گرما میں صبح کی پانچ سے چھ گھنٹے کی دھوپ لازمی ہوتی ہے۔ سبزی کے پودے کو صبح ایک بار پانی لازمی دیں تیز دھوپ اور لو سے بچاؤ کے   لیے گرین نیٹ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں پودے کو گ...

معیاری سبزی کے لیے نامیاتی کھاد کی تیاری

زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لیے مختلف قسم کی کھاد کا  استعمال ضروری ہوتا ہے۔کھاد میں دیگر کار آمد اشیا کے علاوہ نائٹروجن کے مرکبات بھی موجود ہوتے ہیں۔ جب پودوں کو پانی دیا جاتا ہے تو یہ مرکبات پانی میں حل ہو جاتے ہیں اور پھر پودے کی جڑیں اُن کو چوس کر تنے، شاخوں اور پتوں وغیرہ تک پہنچا دیتی ہیں۔ جانوروں کے فضلے سے جو کھاد خود بخود بن جاتی ہے اُس کی مقدار محدود ہے اور تمام ضروریات کو پورا نہیں کر سکتی ۔ لہٰذا بعض کیمیائی مرکبات مصنوعی کھاد کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں  جن کے ذیلی اثرات انسانی جسم پر مضر ردعمل  پیدا کرسکتے ہیں۔ البتہ نامیاتی کھاد  کی تیاری سے اس خرابی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جس میں قدرتی طور پر  نائٹروجن کے مرکبات حل ہوجاتے ہیں اور پودوں کو غذائیت فراہم کرتے ہیں۔ گھریلو باغبانی کے لیے  کھاد اپنے گھر میں  خودہی  تیار کریں ہمارے گھروں میں روزانہ ہی مختلف قسم کا کچرا جمع ہوجاتا ہے اس کچرے کی ایک بڑی مقدار کچن سے نکلنے والا  کچرا ہے اگر ہم اس کچرے کو ضائع کرنے کی بجائے اس سے اپنے گھر میں ہی  اپنے پودوں کے لئے کھ...

مثبت سوچ سے زندگی سدھاریں

انسانی ذہن پر سوچ کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے ز ندگی کا ہر منظر سوچ سے ہی جنم لیتا ہے۔ سوچ سے انسانی جذبات بنتے ہیں اور اس سے عمل وجود میں آتا ہے سوچ دو طرح کی ہوتی ہے۔ مثبت سوچ اور منفی سوچ یعنی اچھی اور بری سوچ کامیابی اور ناکامی ان ہی دو سوچوں کا نتیجہ ہے۔  خیالات کا ذ ہن میں پیدا ہونا ایک قدرتی رجحان ہے مگر خیال کو سوچ میں تبدیل کرنا انسان کے اختیار میں ہے۔ انسان کے خیالات ہی اس کی شخصیت کو بنانے اور بگاڑنے کا موجب ہے مثبت خیالات مثبت سوچ کی طرف رہنمائی کرتے ہیں مثبت سوچ کامیابی کی طرف لے جانے والی وہ سڑک ہے جس پر چلنے والا اپنی منزل کو پالیتا ہے ۔ہماری تمام حرکات  ہماری سوچ کے زیراثرہوتی ہیں یعنی یہ ہماری سوچ ہی ہےجو ہم سے عوامل سرزد کراتی ہے مثبت سوچ دراصل اچھی اور صحیح سوچ ھےایک مثبت سوچ کا حامل انسان یقیناً مثبت خیالات اور تخلیقات کو ہی منظر عام پر لائے گا۔مثبت سوچ اچھے خیالات کی وجہ بنتی ھے جس کے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔زندگی میں کامیابی کا اسی فیصد انحصار  ہمارے رویے پر ہے   اور رویہ  سوچ سے جنم لیتا ہےمثبت سوچ سے مثبت ...