وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا نہ ہی اس کو روکنے کا کسی کو اختیار ہے وقت کو تو جیسے پر لگے ہوتے ہیں انتہائی تیزرفتاری سے اڑتا چلا جا رہا ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنے کے لیے اپنے کاموں میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے اپنے کاموں میں ہر عقلمند شخص مصروف ہے ان کے پاس فرصت کے چند لمحات نہیں لیکن دوسری طرف کچھ نادان لوگ بھی ہیں جن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں وہ ہمیشہ فارغ ہی رہتے ہیں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو کام تو کرتے ہیں لیکن بچے ہوئے وقت کو ضائع کرتے ہیں۔ دنیا کا کوئی نظام فکر ایسا نہیں ہے جس میں وقت کو انسان کی سب سے بڑی دولت قرار دے کر اس کی اہمیت پر زور نہ دیا گیا ہو انسان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اور جو قومیں وقت کی قدر جان کر اسے استعمال کرتی ہیں وہی دنیا میں ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں ۔ اپنے وقت کو کارآمد ہم خود بنا سکتے ہیں اس کے لیے ہمیں وقت کی اہمیت کا اندازہ لگانا ہوگا کیوں کہ جب انسان کسی چیز کی قدرو قیمت کو جان لیتا ہے تو اس چیز کا ہاتھ سے نکل جانا تکلیف دہ ہوتا ہے کہ عام طور سے لوگ اچھی نوکری کے انتظار میں کئی کئی سال ڈگر...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔