آئیے باغبانی شروع
کریں۔
آج کے سبق میں باغبانی اور گھریلو باغبانی میں استعمال ہونے والے آلات وبرتن اور اسے کیسے شروع کیا جا ئے گا یہ سب بتاؤں گی ۔ پودوں کو لگانے یا ان کو کاشت کرنے کے طریقے کو باغبانی کہا جاتا ہے ۔باغبانی میں سبزیوں اور پھلوں کے پودے، پھولوں کے پودے جڑوں والی سبزیاں، ادویاتی پودے، صحرائی پودے اور درخت وغیرہ شامل ہیں ۔ کچھ پودے گھر کے اندر لگائے جاتے ہیں انھیں زیادہ دھوپ کی ضرورت نہیں ہوتی وہ انڈور پلانٹ کہلاتے ہیں اور جنھیں سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے وہ آؤٹ ڈور پلانٹ کہلاتے ہیں ہم یہاں پر گھریلو باغبانی یعنی سبزیاں لگا نے کی بات کریں گے
آپ سوچ رہے ہونگے کہ سبزیاں تو مارکیٹ سے آسانی سے مل جاتی ہیں پھر کیوں اتنی محنت سے سبزیاں گھر میں اگائیں ان کی دیکھ بھال کریں پھر اتنے انتظار کے بعد سبزی ملے اس سے تو بہتر ہے کہ مارکیٹ جائیں سبزی لائیں اور پکا کر دستر خوان کی زینت بنالیں ۔ آج کے دور میں یہ بہت حساس معاملہ ہے خاص طور پر جہاں صحت وزندگی کا معاملہ ہو اس لئے میں سبزیوں کے اگانے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات دینا چاہتی ہوِں باقی دوسرے پودے بھی ہم اس ہی طرح سے اگاسکتے ہیں لیکن پہلے ہم سبزیاں اگانے کی بات کریں گے۔

آپ کو معلوم ہے کہ
جو سبزیاں ہم بازار سے لاتے ہیں وہ کتنے گندے اور زہریلے پانی میں اگائی جاتی ہیں
اور پھر رہی سہی کسر ان پر کیڑے مار ادویات کا چھڑکاؤ پوری کرتا ہے ان
سبزیوں کی تیاری میں جو کھاد استعمال کی جاتی یےوہ بھی کیمیکل سے بنی ہوتی ہیں اور
پھر کھیت سے منڈی آنے تک ان پر رنگ وروغن اور اسپرے کردئیے جاتے ہیں تاکہ سبزیاں
تازہ اور خوش رنگ نظر آئیں یہ سبزیاں دھونے کے بعد بھی اپنے زہریلے اثر سے نہیں
نکلتیں اور ان کے کھانے کے نتیجہ میں انسانی جسم مختلف خطرناک بیماریوں کی آماجگاہ
بن جاتا ہے ۔
گھریلو باغبانی کی
اہمیت وفائدے
جب سبزیاں یا پھل ہم گھر میں خود اگائیں گے تو گندگی اور کیمیکلز جیسے زہر سے پاک
ہونگی اس کے ساتھ ساتھ گھر کے بجٹ پر بھی دباؤ کم پڑے گا اور سب سے بڑا فائدہ یہ
ہے کہ انسانی صحت بیماریوں کو شکار نہیں ہوگی یہ ایک بہترین مشغلہ بھی ہےگھر میں
سبزیاں اگی ہونے کی صورت میں جب چاہیں آسانی سے میسر آجاتی ہیں جو کہ نہ صرف
تازہ ہوتی ہیں بلکہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہوتی ہیں باغبانی انسان کے ذہنی
اور جسمانی نظام کو درست رکھتی ہے باغبانی کے دوران مختلف کاموں کی وجہ سے جسم
متحرک رہتا ہے جو کیلوریز کو جلانے کا سبب بن کر جسم انسانی کو سلم اور اسمارٹ
رکھتا ہے باغبانی اعصابی دباؤ کو ختم کرتی ہے اس طرح چڑچڑے افراد کے لئے فائدہ مند
ہے وہ بھی پودوں کے پاس خوشی محسوس کرتے ہیں آس پڑوس کے لوگوں میں سبزیاں دینے سے
تعلقات مزید مستحکم ہوتے ہیں یہاں تک تو سمجھ میں آگیا اب ایک وڈیو دیکھیں
اور سمجھیں۔
گھریلو باغبانی کے لئے جگہ کا انتخاب
گھریلو باغبانی اور اس کی اہمیت تو سمجھ میں آگئی لیکن اب ہم اپنے گھر میں پودے اگانا چاہیں گے توسوال یہ ذہن میں آتا ہے کہ باغبانی کے لئے پودے گھر میں کہاں اگائے جائیں ظاہر ہے لاؤنج یا کمروں میں تو پودے نہیں اگاسکتے خاص طور سے سبزیاں کیونکہ سبزیاں اگانے کے لئے وہی جگہ منتخب کی جاتی ہے جہاں دھوپ اور ہوا اچھی طرح آتی ہو تقریباً چھ سےآٹھ گھنٹہ کی صبح کی دھوپ ضروری ہے اور جہاں دھوپ کم آتی ہو وہاں زیر زمین جڑ والی سبزیاں اور پتوں والی سبزیاں اگائیں بہت سی پتوں والی سبزیوں کو ہلکی دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے باغبانی کا آآغاز چھوٹی سے چھوٹی جگہ سے آسانی کے ساتھ ہوسکتا ہے اگر آپ کے پاس کیاری یا کچی زمین کا ٹکڑا نہیں ہے تو گملوں میں بھی آسانی کے ساتھ پودے اگائے جاسکتے ہیں اگر آپ اپارٹمنٹس یا کسی چھوٹے سے فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں تو پھر بھی آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے فلیٹ چھوٹے بھی ہوتے ہیں بعض اوقات وہاں جگہ کی کمی کے ساتھ دھوپ کی کمی کا بھی مسئلہ ہوتا ہے اس مسئلے کا حل انڈور گارڈننگ ہے یعنی ایسی سبزیاں اگائی جائیں جن کو دھوپ کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی ہے جیسے جڑوں والی سبزیاں اور پتوں والی سبزیاں اور جگہ کی کمی بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے اس کو حل کرنے کے لئے گھر کی دیواروں بالکنی کی گیرلز کو استعمال کریں وال ہینگنگ پوٹس استعمال کرسکتے ہیں ورٹیکل گارڈن بھی بنا سکتے ہیں اس مقصد کے لئے مارکیٹ میں پوٹس گملے مل جاتے ہیں ورنہ کسی پرانے ٹب یا بالٹی میں ایک سے زیادہ سبزیوں کے پودے اگائے جاسکتے ہیں۔
گھریلو باغبانی
میں استعمال ہونے والے اوزاروبرتن
ہم چونکہ گھر میں پودے اگارہے ہیں کسی بڑے پیمانے یا کھیت وغیرہ میں کام نہیں کررہے ہیں گھر میں پودے چاہے کیاری میں لگائیں یا گملے میں زیادہ سازوسامان کی ضرورت نہیں ہوتی یے جو بنیادی سامان ہے اس کی بات کریں گے ۔

دستانے
باغبانی کرنے
والوں کو دستانوں (گلووز) کا استعمال لازمی کرنا چاہیئے اس کے استعمال
سے ہاتھ دھول مٹی، کسی کیڑے کے کاٹنے اور کچھ چبھ جانے سے بچے رہیں گے ۔
فوارہ
پودوں کو پانی دینے کا برتن ضرور ہونا چاہیئے گھر میں بھی آسانی کے ساتھ چھوٹے بڑے فوارے (شاور) بناسکتے ہیں ایک خالی کولڈڈرنک کی بوتل کے ڈھکن میں سوئی کی مدد سے سوراخ کرکے شاور بنا لیں ۔
پودوں کو پانی دینے کا برتن ضرور ہونا چاہیئے گھر میں بھی آسانی کے ساتھ چھوٹے بڑے فوارے (شاور) بناسکتے ہیں ایک خالی کولڈڈرنک کی بوتل کے ڈھکن میں سوئی کی مدد سے سوراخ کرکے شاور بنا لیں ۔
پودے کاٹنے کی قینچی ( پرونر)
یہ پودوں کی کٹائی
چھٹائی کے لئے استعمال ہوتی ہے اسے مارکیٹ سے لینا ہوگا کیونکہ گھریلو قینچی سے یہ
کام مشکل ہے ۔
نرم شاخیں
کاٹنے کی قینچی (پرونر سأ)
چھوٹی شاخیں اور نرم ٹہنیوں کو کاٹنے اور قلمکاری کے لئے بہترین ہے۔
چھوٹی شاخیں اور نرم ٹہنیوں کو کاٹنے اور قلمکاری کے لئے بہترین ہے۔
پنجرے اور
سہارے
مختلف پودوِں اور
بیلوں کو سہارا دینے کے لئے ضروری ہے یہ کام کسی لکڑی وغیرہ سے بھی لیاجاسکتا ہے
مختلف لکڑیوں کو جوڑ کر گھر میں بھی بنا سکتے ہیں ۔
برش
گملوں کی صفائی کے
لئے ضروری ہے کسی بیکار ٹوتھ برش سے بھی کام لیا جاسکتا ہے ۔
مٹی
باغبانی میں استعمال ہونے والی مٹی کوبالومٹی کہا جاتا ہے یہ وہی مٹی ہے جو کنسٹریکشن کے کاموں یعنی عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہوتی ہے۔
باغبانی میں استعمال ہونے والی مٹی کوبالومٹی کہا جاتا ہے یہ وہی مٹی ہے جو کنسٹریکشن کے کاموں یعنی عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہوتی ہے۔
نامیاتی کھاد
گھر میں کمپوسٹ بنانا آگے کے سبق میں پڑھیں گے اس کے علاوہ گائے کا گوبر بہترین فرٹیلائیزر ہے ۔
گھر میں کمپوسٹ بنانا آگے کے سبق میں پڑھیں گے اس کے علاوہ گائے کا گوبر بہترین فرٹیلائیزر ہے ۔
فورک
اس مقصد کے لئے
کچن میں استعمال ہونے والا فورک استعمال کرسکتے ہیں یہ گملوں سے پنیری نکالنے
کے لئے بہترین ہے
اس کے علاوہ گملے
کی گڈائی بھی کرسکتے ہیں گڈائی کے لئے بیکار بال پوائنٹ بھی بہتر ہے۔ اس کے
علاوہ بھی باغبانی کے لئے سامان درکار ہوتا ہے لیکن گھریلو پیمانے پر باغبانی کے
لئے یہ سامان کافی ہےمیں نے سامان کا نعم البدل بھی آسانی کے لئے بتادیا ہے یہ نہ
ہو کہ ہمارے پاس سامان نہیں ہے ہم کہاں سے لائیں
باغبانی میں استعمال ہونے والے برتنوں کا انتخاب
گھر میں سبزیاں لگاتے ہوئے یہ خیال رہے کہ وہی سبزی سب سے پہلے لگائیں جو آسانی سے لگا سکیں پہلے دوچار سبزیوں سے ابتدأ کریں کامیابی ہوجائے تو تعداد بڑھادیں باغبانی کے دوران ہر قسم کی ساخت کے برتن استعمال ہوسکتے ہیں مارکیٹ میں مختلف پودوں کے لئے مختلف ساخت کے برتن دستیاب ہوتے ہیں ۔
پلاسٹک پوٹ
کلے پوٹ
کاپر پوٹ
سریمک پوٹ
ٹیرا کوٹا پوٹ
دھاتی پوٹ
لکڑی کے پوٹ
فائبر گلاس پوٹ
ہینگنگ باسکٹس وغیرہ
سبزیاں اگانے کے لئے مٹی کے پوٹ اور لکڑی کے بکس بہترین ہیں گھر میں استعمال نہ ہونے والے بیکار برتن، آئل اور کولڈڈرنکس کی بوتلیں، پولیتھین بیگز، بیکار پرس اور بیگز، استعمال ہوسکتے ہیں جو بھی سامان پودا اگانے کے لئے لیا جائے اس میں پانی کے نکاس کا انتظام ہو ورنہ پانی رکنے سے پودا خراب جائے گا گھر میں ذرا ایک بار نظر دوڑائیں پودے لگانے کے لئے بہت سا سامان گھر میں سے ہی مل جائے گا جس کو اکثر فالتو سمجھ کر اسٹور یا کوڑے دان میں پھینک دیا جاتا ہے آپ اس بیکار سامان میں پودے لگا کر اس کی قدروقیمت میں چار چاند لگا سکتے ہیں۔
اب آپ ایک وڈیو دیکھیں وڈیو سے یہ پوسٹ اچھی طرح سمجھ میں آجا ئے گی۔
اور آج کی یہ کلاس یہاں ختم ہوتی ہے آپ کو یہ کلاس کیسی لگی ؟ میں نے پوری کوشش کی ہے کہ ایک گھنٹہ کے دوران زیادہ سے زیادہ معلومات دوں میں اپنی کوشش میں کہاں تک کامیاب رہی یہ آپ کے کمنٹس بتائیں گے .
Thanks for info
جواب دیںحذف کریںڑبردست شکریہ
جواب دیںحذف کریںکمال کا سبق ہے
حذف کریںکمال کا سبق ہے
حذف کریںکمال کا سبق ہے
حذف کریںعمدہ معلومات
جواب دیںحذف کریںمیں گھر میں سبزیاں کاشت کرنے کے لئے معلومات چاہتا تھا۔ آ پ نے جس طریقے سے گائیڈ کیا ہے اس سے بہت آ سانی ہو گئی ھے۔ بہت آ سان فہم اور دلکش انداز میں ھر بات سمجھائی گئی ھے۔ بہت شکریہ
جواب دیںحذف کریںGreat job you have written article so briefly
جواب دیںحذف کریںI believe your work will bring joy to many people in the future. May your creativity shine bright in the days to come.
جواب دیںحذف کریںmagix music maker premium crack
cool edit pro crack
avg antivirus crack