نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حوا کی بیٹی اللہ کی فرمانبردار مگر شوہر کی نافرمان

- میاں بیوی کے درمیان تعلق میں اعلی ظرفی اور خوش اخلاقی اسلامی تعلیمات کےاہم جز  ہیں  یہ تعلق خاندان کی بقأ  کا ضامن ہے عورت اللہ کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔ کائنات میں رنگ و نور عورت کے وجود کی وجہ سے ہے۔ اسلام میں عورت، ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کو ہر لحاظ سے عزت و احترام دیا گیا ہے۔ عورت کی فطری حرمت، پاکیزگی اور اس کی نسائی تقدیس صرف اور صرف اسلام کی مرہون منت ہے۔ سورۃ النساء آیت نمبر 34 میں حکم الٰہی ہے کہ ” پس جو صالح عورتیں ہیں وہ اطاعت شعار ہوتی ہیں اور مردوں کے پیچھے اللہ کی حفاظت و نگرانی میں ان کے حقوق کی حفاظت کرتی ہیں “ ۔ حدیث مبارک میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”بہترین بیوی وہ ہے جب تم اسے دیکھو تو تمہارا جی خوش ہو جائے، جب تم اسے کسی بات کا حکم دو تو وہ تمہاری اطاعت کرے اور جب تم گھر میں نہ ہو تو وہ تمہارے پیچھے تمہارے مال کی اور اپنے نفس کی حفاظت کرے“ ۔‘‘ (مسلم) یہ حدیث اس آیت کی بہترین تشریح کرتی ہے۔   شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ نے لکھا ہے کہ ” نیک عورت حقیقت میں وہی ہے جو اپنے شوہر کی اطاعت و فرمانبرداری کو ترجیح دے۔ اللہ اور اس کے رس...

پانی زندگی ہے

  ہم پانی کیوں اور کیسے پئیں   ۔ انسانی جسم تقریباً 60 فیصد پانی پر مشتمل ہے، اور جسم کے ہر  ٹشو یعنی تمام جسمانی اعضأ کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی پینا چاہیے   لیکن یہ عمر، کام کرنے کے حالات  ، آب و ہوا کے لحاظ سے ہی مناسب مقدار استعمال کی جاسکتی ہے ۔ ہم پانی کیوں پیتے ہیں ؟   پانی جسم کے درجہ حرارت کو بیلنس میں رکھتا ہے ، بلڈ پریشر کو برقرار رکھتاہے  اور غذائی اجزاء اور آکسیجن کو خلیوں یا سیلز تک پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔پانی غذا کو ہضم کرنے  میں مدد کرتا ہے ۔ جلد کو خشک ہونے اور جھریوں سے بچاتا ہے جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھتا ہے۔ مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے جسم سے  زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے۔پانی پینے سے بھوک کنٹرول میں رہتی ہے اس طرح وزن کم ہوتا ہے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ ہے گرمی کے موسم میں رمضان ہوتے ہیں تب رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے سے پانی کی کمی  ہو سکتی ہے زیادہ پسینہ آنے سے پانی کی کمی ہوسکتی ہے   ر...

اسٹیویا قدرتی مٹھاس کا پودا

  ہر وہ شخص اپنے گھر میں اسٹیویا کا پودا لگانا چاہتا ہے جس کو اس پودے کے خواص کا پتہ چل جائے۔ کہتے ہیں کہ ہر مرض کا علاج دنیا میں ہی موجود ہے بیماری بعد میں آتی ہے قدرت اس بیماری کے سد باب کا پہلے ہی انتظام کر دیتی ہے اب یہ انسان کی صلاحیت پر منحصر  ہے کہ وہ کس طرح قدرت کی عطا کردہ نعمتوں اور وسائل کی  کھوج اور جستجو کرے ۔ چند سالوں سے اسٹیویا نام کے پودے کی بہت شہرت ہے اس پودے کو ہر وہ شخص حاصل کرنا چاہتا ہے اور اپنے گھر میں یہ پودا لگانا چاہتا ہے جس کو اس پودے کے خواص کا پتہ چل جائے۔  اس پودے کی اتنی اہمیت کی وجہ اس کے پتوں کی مٹھاس ہے یہ کوئی عام مٹھاس نہیں ہے بلکہ طبی لحاظ سے بھی بہت فائدے مند ہے خاص طور پر ذیابیطس کی بیماری میں اس کا فائدہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔اس پودے کے خواص کا جائزہ لیتے ہیں یہ کس قسم کا پودا ہے ؟اس کے کیا فائدے ہیں ؟مٹھاس کی وجہ سے چینی کا متبادل ہوسکتا ہے ؟گھر میں اگر پودا لگایا جائے تو چینی کی ضرورت پوری ہوسکتی ہے؟پودے  کو اگانے اور دیکھ بھال کا طریقہ اور اسے مٹھاس کے لیے کس طرح استعمال کیا جائے؟ اس کے علاوہ بھی اور بہت سے سوالوں کا ج...

ڈریگن فروٹ۔ ایک جاذب نظر اور صحت بخش پھل

ڈریگن فروٹ کو سپر فوڈ سمجھا جا تا ہے اس کے حیرت انگیز ذائقے اور صحت کے فوائد آزمانے چاہیئں۔ کیکٹس کا نام سنتے ہی  ایک سخت تنے اور کانٹوں پر مشتمل پودا ذہن میں آتا ہے جس کے تنے میں سیال بھرا ہو کم پانی اور خشکی کو آسانی سے برداشت کرسکتا ہو ۔زرعی تحقیق کے بعد کیکٹس کی فیملی میں بہت سے ایسے پودے سامنے آئے ہیں جن کے پھل نہ صرف خوش نما ہوتے ہیں بلکہ ذائقہ کے اعتبار سے لذیذ اور صحت کے لیے مفید ثابت ہوئے ہیں ۔ان میں سے ایک ڈریگن فروٹ بھی ہے ۔ ڈریگن فروٹ کا نباتاتی نام selenicereus undatus ہے ۔ڈریگن فروٹ کو اور بھی مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے ایک نام  پتہایا بھی ہے ۔کوئین آف نائیٹ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا پھول رات میں کھلتا ہے ۔ اسے ڈریگن فروٹ کا نام  اس کے چھلکے کی بناوٹ اور ساخت کو دیکھتے ہوئے دیا گیا ہے ۔یہ پھل اوپر سے سخت لیکن کاٹنے پر اندر لذیذ گودے والا ہوتا ہے ۔اس پھل کا تعلق وسطی امریکہ، میکسیکو ،  اورجنوبی امریکہ ،سے ہے ان ممالک کے علاوہ ایشیاء اور اسرائیل میں بھی اگایا جاتا ہے   اس کی مختلف اقسام ہیں لیکن ابھی تین اقسام ہی پاکستان میں دیکھنے میں آئی ہ...