الیکٹرو لائٹس کے بارے میں آپ نے سنا ہوگا آج آپ کو بتاتے ہیں کہ الیکٹرولائٹس کیا ہوتے ہیں ؟ہمارے جسم میں ان کی ضرورت اور اہمیت کیا ہے ؟ان کی کمی سے کیا نقصانات ہوتے ہیں ؟ الیکٹرو لائٹس کی کمی کو کس طرح پورا کیا جاسکتا ہے ؟
ہمارا دماغ، پٹھوں، دل، اور جسم کے دوسرے حصوں کو اعصابی پیغامات بھیجتا ہے۔ یہ سگنلز بجلی کی لہروں جیسے ہوتے ہیں، اور ان کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔ یہ سگنلز الیکٹرولائٹس کے بغیر نہیں چل سکتے۔الیکٹرولائٹس جسم میں موجود وہ معدنیات ہوتے ہیں جو خون، پیشاب، رطوبتوں اور خلیات میں پائے جاتے ہیں۔ یہ پانی میں گھل کر مثبت یا منفی چارج والے آئنز بناتے ہیں اور بجلی کی ترسیل کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ یہ جسم کے اہم افعال جیسے کہ اعصابی پیغامات کی ترسیل، عضلات کی حرکت، ہائیڈریشن اور لیول کو متوازن رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔جب الیکٹرو لائٹس کا توازن بگڑتا ہے، تو سگنل بھی کمزور یا غلط ہو جاتے ہیں۔ اس بات کو
آپ نے انگلی جلتی چیز پر رکھی دماغ کو پیغام گیا "جل رہا ہے!"
دماغ فوراً کہتا ہے: "ہاتھ ہٹا لو!"
یہ سارا عمل 1 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں بجلی جیسے سگنلز سے ہوتا ہےاگر الیکٹرولائٹس کم ہوں تو سگنلز سست، غلط یا رک سکتے ہیں۔
ہم کہہ سکتے ہیں کہ الیکٹرولائٹس جسم کا وائرنگ سسٹم درست رکھنے والے منرلز ہیں یعنی ان کے بغیر نہ سگنل، نہ حرکت، نہ توانائی ۔اہم الیکٹرولائٹس اور ان کے افعال
سوڈیم– پانی کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے، بلڈ پریشر برقرار رکھتا ہے
پوٹاشیم – دل اور پٹھوں کی حرکت میں مدد دیتا ہے
کیلشیم – ہڈیوں کی مضبوطی، دل کی دھڑکن اور اعصاب کے سگنل۔
میگنیشیم – عضلاتی افعال، توانائی کی پیداوار
کلورائیڈ – تیزاب-الکلی توازن برقرار رکھتا ہے۔
بائی کاربونیٹ – جسم کے pH لیول کو برقرار رکھتا ہے۔ا
لیکٹرولائٹس کی کمی کی علامات
تھکن، سستی ،پٹھوں میں کھنچاؤ یا درد
چکر آنا ،دل کی دھڑکن کا غیر متوازن ہونا ،متلی یا قے ،ذہنی الجھن ،بے ہوشی ہاتھ پاؤں سن ہونا ،بار بار پیشاب آنا یا کم آنا۔
الیکٹرولائٹس کی کمی کی وجوہات
شدید پسینہ آنا ،اسہال یا قے ،پیشاب آور دوائیں ، گردے کے امراض پانی کی زیادتی یا کمی ڈائٹنگ زیادہ ورزش۔
گرمی کے موسم میں زیادہ پسینہ آنے سے الیکٹرو لائٹس کم ہو جاتے ہیں ضروری ہے کہ پانی کا استعمال زیادہ رکھیں ۔ ،ناریل پانی ۔او آر ایس ،لیمن پانی ۔دہی کی لسی کا استعمال کریں اس کے علاوہ رسیلے پھل جیسے تربوز وغیرہ کا استعمال مفید ہے ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں