2025 آئیے باغبانی سیکھئے ہماری صحت ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے عقلمندی یہ ہے کہ کسی بھی مرض میں مبتلہ ہونے سے پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں ہماری احتیاط ہی ہمیں آئندہ مزید بیماری کے بڑھنے سے بھی بچا سکتی ہےاس کے لئے ضروری ہے کہ اپنی غذا پر توجہ دیں اپنی نیند پوری کریں رات میں جلدی سوئیں صبح جلد اٹھیں واک کریں ورزش کریں اور اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں بہتر آکسیجن اور ہوا کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ماحول کو بہتر ہم اس ہی وقت بنانے کے قابل ہوں گے جب ہم خود صحت مند ہوں بیمار انسان کیا ماحول کو صحیح کرسکے گا۔مارکیٹ کی زہریلی اور مضر صحت سبزیاں کھانے کی بجائے کوشش کریں کہ اپنی سبزیاں خود اگائیں ۔ اپنی صحت کی حفاظت کے لیے جو آسانی سے کرسکتے ہیں وہ ہم کریں ۔جب ہم باغبانی کی بات کرتے ہیں تو ہم مختلف پودے اپنے گھر میں رکھتے ہیں جن میں مختلف سجاوٹی اور پھولوں والے پودے بھی ہوتے ہیں پھول...
شجر کاری میں مہنگائی رکاوٹ نہیں ہے۔ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ، آلودگی میں کمی، موسمیاتی توازن اور حیاتیاتی تنوع کے لیے نہایت اہم ہے۔ اکثر یت کے خیال میں شجرکاری کے لیے مہنگے پودے خریدنا ضروری ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ شجر کاری صرف مہنگے نرسری کے پودے خرید کر ہی نہیں ہوتی، بلکہ سستے اور قدرتی طریقوں سے بھی ممکن ہے۔ ذیل میں چند طریقے دئے جارہے ہیں جن پر عمل کرکے ہر فرد شجر کاری میں حصہ لے کر اپنے حصہ کا پودا لگا سکتا ہے ۔ 1ـ موسم کی سبزیوں اور پھلوں کے بیجوں سے نئے پودے اگائیں آم، جامن، لیچی، پپیتا، مالٹا، لیموں، انار، تربوز، خربوزہ وغیرہ کے بیج گھریلو پھلوں سے حاصل کریں۔انہیں مٹی میں لگا کر آپ مفت پودے اُگا سکتے ہیں۔ 2- کچھ سبزیوں جیسے جڑوں والی سبزیاں گاجر مولی شلجم چقندر کے اوپر کے حصہ کو کاٹ کر زمین میں لگایا جائے تو پودے نکل آتے ہیں ان پودوں سے ان سبزیوں کے بیج تیار کرسکتے ہیں کچھ سبزیوں جیسے اوریگینو تلسی نیازبو پودینہ کی شاخیں لگادی جائیں تو پودے نکل آتے ہیں ۔اس کے علاوہ جڑوں والی سبزیوں آلو ادرک اروی کو بیج کے طور پر لگا سکت...