نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

2016 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Complete Information of Neem Tree | درخت بے شمار خوبیوں کا مجموعہ |

Complete information of Drumstick tree | Benefits of Moringa tree |

Learn to grow Tomato easy way | Eat organic keep healthy | ٹماٹر اگانے ک...

Chili cultivation Complete Information | مرچ کی کاشت مکمل معلومات ؔ

گھریلو باغبانی خاندانی صحت کے تحفظ کے لیے ایک قدم

ماہرین کی رائے میں  ماحولیاتی آلودگی ہماری خوراک کے ذرائع   پر منفی اثرات ڈال رہی ہے۔ اورہماری علاقائی  کاشت کاری  کو اس سے شدید خطرات لاحق ہیں۔ صنعتوں سے بہنے والے فضلے کو سبزیوں کی کاشت میں  آب رسانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے  جو کہ زہروں سے آلودہ ہوتے ہیں اور ان میں غیر صاف شدہ  کیمیکلوں کی بڑی مقدار بھی شامل ہوتی ہے۔ مصنوعی کھادیں  اور کیڑے مار زہروں کا  بے دریغ استعمال بھی  انسانی صحت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔  کیمیکل میں بھیگی ادرک، ڈیٹر جنٹ سے صاف کیا گیا لہسن ، ترکاریوں کو  چمکانے کے لیے تیزاب کا استعمال اور   مضر صحت مصنوعی رنگوں کا استعمال  اب میڈیا کے توسط سے عام لوگوں پر عیاں ہوچکا ہے۔ جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی  کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ بھی ہماری  متوازن خوراک کے چناؤ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کی  آسمان سے باتیں کرتی  قیمتوں کے باعث  متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے متوازن خوراک  کا استعمال مشکل تر ہوتا جارہا ہے اور عام صحت پر اس کے برے اثرات پڑ رہے ہیں۔ ان ت...

Turnip Sowing | شلجم | Shaljam | Complete Information |

Homeopathic Seedling Water | Fast and safe germination |

Growing Mint (Podina) | Complete Information | Organic ensured health | 5

Grow Onion Easy Way | Complete Information | Basic Organic Food |

ہمدردی کا حقیقی احساس

زندگی میں پریشانیوں کا ساتھ ہمیشہ رہتا ہے یہ سچ ہے کہ پریشانیاں نہ ہوں تو زندگی زندگی نہ لگے پریشا نیوں سے گھبرا کر ہی انسان حالات سے مقابلہ کرنے کے لیے اپنے آپ کو تیار کرتا ہے ۔ ان پریشانیوں کو محسوس کرنا بھی ایک فطری عمل ہے ۔بعض دکھ ایسے ہوتے ہیں جو قدرت کی طرف سے ہوتے ہیں اور ان کا ٹالنا انسان کے بس کی بات نہیں رشتوں کا ٹوٹنا ، ناکامی ،بیماری،پیاروں کی جدائی ، معاشی تنگی یہ ایسے حالات ہیں جو انسان کی آنکھ میں آنسو اور دل میں درد پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں پریشانی خود اپنی ہو یا کسی دوسرے کی دونوں ہی صورتوں میں انسان مایوس وغمزدہ ہو جاتا ہے بعض افراد بہت زیادہ حساسیت کی وجہ سے اپنے ارد گرد ہونے والے پریشان کن  واقعات خواہ اس کا تعلق ان سے ہو یا نہ ہو اس سے اتنے زیادہ متاثر ہوتے ہیں کہ اپنا سکون بھی برباد کرتے ہیں انکی روزمرہ کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں اور انھیں سخت اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے وہ خود ان کا اپنا دکھ ہو اس کیفیت میں مسلسل رہنے کی وجہ سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ دوسروں کے دکھ کو محسوس کرنا اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش کرنا...

خود رحمی افسردگی کا سبب ہے

زندگی کبھی یکساں نہیں رہتی کبھی خوشی کبھی غم یہ ہی زندگی ہے زندگی کے اتار چڑھا ؤ ہی ہمیں جینے کا سلیقہ سکھاتے ہیں جو انسان زندگی کے معنی سمجھ گیا وہ کامیاب ہو گیا لیکن نا سمجھ  زندگی کو اپنے لیے کانٹوں کی سیج بنالیتے ہیں یہ دنیا جنت نہیں ہے یہاں خلاف توقع بھی  ہو سکتا ہے اس دنیا میں ہر لمحہ زندگی کا عیش نہیں ملتا  اور جیسا انسان  سوچتا ہےجب اس کے ساتھ ایسا نہیں ہوتاتو اس صورت میں کوئی بھی معمولی سی بات اسےڈپریشن میں مبتلا کردیتی ہے۔اور افسردگی اور مایوسی کا سبب بنتی ہے اور وہ انسان اپنے آپ پر ترس کھانے لگتا ہے یہ ہی خود رحمی ہے ۔ ہم میں سے کچھ لوگ دوسروں کے مقابلے میں زندگی میں زیادہ تنگی اور تکلیف دہ واقعات کا تجربہ حاصل کرتے ہیں ہم حیران ہوتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا ہے یہ سزا تو برے لوگوں کو ملنی چاہیئے۔ زندگی میں بری چیزیں پیش آنے پرانسان اس کا مقابلہ کیسے کرتا ہے اس سے انسان کے کردار اور  اس کی زندگی کے معیار کا اندازہ ہوتا ہے۔ وہ اداسی کا شکار بھی ہوسکتا ہے صدمہ سے ساکت بھی ہوسکتا ہے یا پھر اس درد سے نئی زندگی جی اٹھتا ہے اور قدرت کے عطا کردہ ...

کامیابی کا پہلا قدم خود شناسی

قدرت نے انسان کو بے شمارپوشیدہ صلا حیتیں اور قوتیں عطا کی ہیں زندگی میں کامیابی اور خوشی کے حصول کے لیے ان پوشیدہ قوتوں اور صلاحیتوں کا سراغ لگانا ضروری ہے۔ اور جب انسان اپنے آپ سے آگاہی حاصل کرلیتا ہے تو اسے اپنی ذات پر اعتماد پیدا ہو جاتا ہے ۔جب اپنے اوپر اعتماد کی صلاحیت پیدا ہو جائے تو زندگی میں مایوسی اور بددلی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے اور خود شناس انسان  ہی دنیا میں کامیابی کی طرف قدم بڑھاتے ہیں۔ مثبت خیالات ہماری کامیابی کے ضامن ہیں اس کے لیے ذہن کو صحیح خطوط پر کام کرنے کے لیے تربیت دینا ضروری ہے ہمارے خیالات ذہن کی آبیاری کرتے ہیں کیوں کہ ہمارے خیالات ہی ہمیں بناتے اور بگاڑتے ہیں مثبت خیالات انسان کے اندر کام کی تحریک پیدا کرتے ہیں اور انسان جدوجہد کر کے کامیاب ہو جاتا ہے۔ قدرت نے انسان کے اندر کچھ پیدائشی صلاحیتیں بھی رکھی ہیں اب یہ انسان کا کام ہے کہ ان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے۔ بعض اوقات جب لوگ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو دوسرے لوگوں کے رویے ان کی ہمت پست کر دیتے ہیں لوگوں کے رویہ کی پرواہ نہ کریں آپ خود اپنی قسمت کے مالک ہیں ۔کامیاب اور ناکام افراد کے درمیا...

وقت کا مصرف کیا ہے

وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا نہ ہی اس کو روکنے کا کسی کو اختیار ہے وقت کو تو جیسے  پر لگے ہوتے ہیں انتہائی تیزرفتاری سے اڑتا چلا جا رہا ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنے کے لیے اپنے  کاموں میں تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے اپنے کاموں میں ہر عقلمند شخص مصروف ہے ان کے پاس فرصت کے چند لمحات نہیں لیکن دوسری طرف کچھ نادان  لوگ بھی ہیں جن کے پاس کرنے کو کچھ نہیں وہ ہمیشہ فارغ ہی رہتے ہیں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو کام تو کرتے ہیں لیکن بچے ہوئے وقت کو ضائع کرتے ہیں۔ دنیا کا کوئی نظام فکر ایسا نہیں ہے جس میں وقت کو انسان کی سب سے بڑی دولت قرار دے کر اس کی اہمیت پر زور نہ دیا گیا ہو  انسان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اور جو قومیں وقت کی قدر جان کر اسے استعمال کرتی ہیں وہی دنیا میں ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں ۔ اپنے وقت کو کارآمد ہم خود بنا سکتے ہیں اس کے لیے ہمیں وقت کی اہمیت کا اندازہ  لگانا ہوگا کیوں کہ جب انسان کسی چیز کی قدرو قیمت کو جان لیتا ہے تو اس چیز  کا ہاتھ سے نکل جانا تکلیف دہ ہوتا ہے کہ عام طور سے لوگ اچھی نوکری کے انتظار میں کئی کئی سال ڈگر...

قربانی کا مقصد تزکیہ نفس ہے؟

قدرت نے انسان کے اندر برائی و بھلائی دونوں طرح کے میلانات ازل سے ودیعت کررکھے ہیں ان دونوں میلانات کے درمیان تضاد وتصادم کی کیفیت کی وجہ سے انسان اندرونی انتشار کا شکار رہتا ہے  اور  زندگی میں بے سکونی کی کیفیت رہتی ہے  تزکیہ نفس دراصل اس کشمکش سے نجات کا ذریعہ ہے۔ تزکیہ کے لفظی معنی پاک صاف کرنا ہیں  لفظ تزکیہ زکوٰۃ  سے ہی نکلا ہے تزکیہ نفس سے مراد نفس انسانی میں موجود برائی کے فطری غلبہ کو دور کرنا ہے یا بری خواہشات پر غلبہ پالینے کا عمل تزکیہ نفس کہلاتا ہے ۔ خالق کائنات  کی خوشنودی کا راستہ اس کی مخلوق کی حقوق کی ادائیگی سے ہو کر جا تا ہے حقوق العباد کے بغیر حقوق اللہ بے سود ہیں عید الاضحیٰ کے موقع پر اللہ کے حکم سے جو قربانی کی جاتی ہے اس میں حضرت ابراہیمؑ کے جذبہ قربانی  کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور آپس میں محبت ،برداشت،ایثار و قربانی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کامیابی کے لیے قربانی ضروری ہے لیکن جانور کی قربانی سے پہلے اپنی خواہشات  کی قربانی اور تزکیہ نفس  ضروری ہے۔آج ہم نے جانوروں کی گردنوں پر چھریاں چلانے...

قربانی زندگی کو آسان بناتی ہے

عظیم کامیابیاں ہمیشہ عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہواکرتی ہیں خود غرضی کا نتیجہ کبھی بھی کامیابی کی صورت میں نہیں نکل سکتا۔ کامیابی انتہائی آ سان ہوجاتی ہے جب ہم یہ جان لیں کہ اس کے لیے کیا قربانی دینی ہے اور ہم اس قربانی کو دینے کے لیے تیار ہوجائیں۔ زندگی میں بڑی  کامیابیاں چھوٹی چھوٹی قربانیوں کی مرہون منت ہوتی ہیں اگر ہم وقت پر اس کا ادراک کر پائیں کبھی نیند کی قربانی، کبھی عزت نفس کی قربانی،  اور کبھی غصہ خوف انا اور خود داری کی قربانی، کبھی مال ومتاع اور رشتے ناطوں کی قربانی۔ ہمارے دین نے ہمیں قربانی کے اس جزبے سے روشناس کرایا پھر ہر سال عید قربان کے حوالے سے اسے ہمارے ذہنوں میں تازہ رکھنے کا اہتمام بھی کیا۔ قربانی کا لفظ قرب سے لیا گیا ہے قرب کے معنی قریب کے ہیں چونکہ قربانی کا عمل بندے کو رب سے قریب کرتا ہے اس لئے اسے قربانی کہا جا تا ہے ۔ اللہ کو راضی کرنے اور اس کی توجہ اور قرب حاصل کرنے کے لئے قربانی کا رواج حضرت آدم ؑ سے لے کر حضرت محمدؐ تک جاری رہا ۔سب سے قدیم قربانی آدم کے بیٹوں ہابیل اور قابیل کی تھی اس کے بعد تمام امتوں ،قبائل اور نسلوں میں اس کا وجود کسی...

دعا یقین کا احساس ہے

اللہ تعالی نے دنیا میں انسان کو بھیجا تو اس کے سامنے دکھ سکھ، امیری غریبی ،سکون و بے چینی ، خوشی و غم ہر طرح کے  حالات اس کے سامنے رکھے اور انسان کو اختیار دیا کہ وہ جو چاہے راستے اپنے لئے منتخب کرلے لیکن یہ بھی بتادیا کہ ان سب کی منزل یا نتیجہ مختلف ہوگابعض اوقات غلط راہ کے انتخاب سے انسان پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے دیکھا جائے تو انسان کی فطرت میں ہے کہ وہ مشکلات سے دور بھاگتا ہے ان کا سامنا نہیں کرنا چاہتا ہے یہ بات بھی ذہن میں ہونا چاہئے کہ دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں جس کو کبھی کوئی غم یا پریشانی نہ ہوئی ہو جہاں دن ہے وہاں رات بھی ہے جہاں زندگی ہے وہاں موت بھی ہے کوئی نہ کوئی پریشانی یا دکھ بلا واسطہ یا بلواسطہ انسان کے ساتھ ضرور ہوتا ہے اور یہ ہی زندگی کی حقیقت بھی ہے انسان اپنی پریشانیوں سے بہت جلدی گھبرا جا تا ہے اور اللہ سے شکوہ کرتا ہے کہ اس نے کبھی کسی کو دکھ نہیں دیا کوئی غلط کام نہیں کیا تو پریشانی کا یہ طوق اس کے گلے میں کیوں پڑا ہے اسطرح وہ اپنے آپ کو بدنصیب سمجھ کر اللہ کا نا شکرا بندہ بن جاتا ہے ایسےوقت میں اسے کسی ہمدرد یا سچے دوست کی تلاش ہوتی ہے جو اس کے دکھ ...

دعا یقین کا احساس ہے

اللہ تعالی نے دنیا میں انسان کو بھیجا تو اس کے سامنے دکھ سکھ، امیری غریبی ،سکون و بے چینی ، خوشی و غم ہر طرح کے  حالات اس کے سامنے رکھے اور انسان کو اختیار دیا کہ وہ جو چاہے راستے اپنے لئے منتخب کرلے لیکن یہ بھی بتادیا کہ ان سب کی منزل یا نتیجہ مختلف ہوگابعض اوقات غلط راہ کے انتخاب سے انسان پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے دیکھا جائے تو انسان کی فطرت میں ہے کہ وہ مشکلات سے دور بھاگتا ہے ان کا سامنا نہیں کرنا چاہتا ہے یہ بات بھی ذہن میں ہونا چاہئے کہ دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں جس کو کبھی کوئی غم یا پریشانی نہ ہوئی ہو جہاں دن ہے وہاں رات بھی ہے جہاں زندگی ہے وہاں موت بھی ہے کوئی نہ کوئی پریشانی یا دکھ بلا واسطہ یا بلواسطہ انسان کے ساتھ ضرور ہوتا ہے اور یہ ہی زندگی کی حقیقت بھی ہے انسان اپنی پریشانیوں سے بہت جلدی گھبرا جا تا ہے اور اللہ سے شکوہ کرتا ہے کہ اس نے کبھی کسی کو دکھ نہیں دیا کوئی غلط کام نہیں کیا تو پریشانی کا یہ طوق اس کے گلے میں کیوں پڑا ہے اسطرح وہ اپنے آپ کو بدنصیب سمجھ کر اللہ کا نا شکرا بندہ بن جاتا ہے ایسےوقت میں اسے کسی ہمدرد یا سچے دوست کی تلاش ہوتی ہے جو اس کے دکھ ...

آزادی ایک نعمت ہے

یوم آزادی آیا  اورہمیشہ کی طرح  اپنی تمام تر رعنائیوں کے سا تھ گزر بھی گیا  ہم نے بہت جوش اور ولولے کے ساتھ اپنے پیارے ملک کی سترہویں سالگرہ منائی چھو ٹی بڑی سب عمارتوں اور اپنے گھروں ،محلوں  اور گلیوں کو سبز جھنڈیوں سے سجا یا گیا چراغاں کیا گیا اسکولوں میں بچوں کو وطن کی محبت کا درس دیا گیا  ملی نغمے اور ترانے گائے گئے ہواؤں میں دل دل پاکستان کے نغمے گونجے ایک بار پھر اپنے قائد سے تجدید عہدوفا کیا گیا یوم آزادی   کی رات جشن منائے گئے ساری رات چراغاں ہوتا رہا اور پھر یہ رات بھی گزر ہی گئی۔ اگلی صبح  ہماری ساری آزادی سڑکوں ،گلیوں،ندی نالوں میں رلتی بہتی نظر آئی جو جھنڈیاں ہم نے وطن کی شان میں لڑیوں کی صورت میں اپنی گلیوں اور گھروں محلوں میں لگائی تھیں ان کی اکثریت ہمارے پاؤں تلے روندی گئی اور حیرت کی بات کہ کسی کو پرواہ ہی نہیں ہوئی کہ یہ ہمارے پاک وطن کا جھنڈا ہے۔ آزادی کا مطلب یہ ہے کہ جب کوئی ایک قوم خود مختار ہو کر اپنے فیصلے خود کرسکے اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکےسوچنے کی بات ہے کیا ہم آزاد ہیں ؟ آزاد ی سے  سانس لے رہے ہیں؟ شای...

خوش قسمتی

کسی شخص کی خواہش کے بغیر اس کی مرضی سے ہٹ کر خود بخود زندگی میں واقعات کا پیش آنا قسمت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔قسمت کا مفروضہ یہ ہے کہ  دنیا  میں اور لوگوں کی زندگیوں میں سب کچھ قدرتی طور پہلے سے مقرر شدہ ہے۔ فطرت کے مطابق جو ہونا ہے اس کا تعین جو ہستی کرتی ہے  انسانی عقل نے اپنے پیغمبروں کی رہنمائی سے اسے اللہ کے نام سے پہچانا ہے۔دنیا کی ہر پیش رفت لوح محفوظ میں درج ہے اس پر کسی انسان کی دسترس نہیں۔ اللہ نے انسان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نواز کر اشرف المخلو قات کا درجہ دیا اور  دنیا میں اپنا نائب بنا کر بھیجا انسان کو عقل و فراست جیسی نعمتوں  سے نوازا تا کہ وہ اپنے لئے درست راہ کا انتخاب کر سکے  اور یہ راستے برائی اور بھلائی کے راستے ہیں اللہ نے یہ دونوں راستے انسان پر واضح کر دیے  ہیں ان راستوں کو اختیار کرنے میں انسان آزاد ہے کہ وہ صحیح راستے کے حصول کے لئے کوشش کرے۔اور ہر راستے کا نتیجہ الگ ہے اور یہ نتیجہ بھی اسی قسمت کا مرہون منت ہے۔ انسان کے اختیار کی آزادی محدود ہے وہ اپنی ایک ٹانگ تو اٹھا سکتا ہے مگر اس کی قسمت میں ایک ساتھ دونوں ٹانگیں اٹھانے...

وقت کا درست استعمال کریں

مخصوص سرگرمیوں میں نتیجہ خیزی، تخلیق کاری اور کارکردگی میں اضافہ کے لیے وقت کوشعوری اختیار اور منصوبہ بندی کے ساتھ  استعمال کرنے کو  ٹائم مینجمنٹ کہا جاتا ہے۔ اور یہی طریقہ دراصل وقت کا جائز استعمال ہوتا ہے جو انسانی زندگی میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ وقت ایک قیمتی سرمایہ ہے،  وہ نعمت ہے جو امیرو غریب سب کو یکساں ملا ہے  وقت ایک دفعہ ہاتھ سے نکل جائے تو پھر واپس نہیں آتا  گھڑی کی ایجاد سے وقت کی پیمائش آسان ہوگئی ہے سال مہینوں میں مہینے دنوں میں دن گھنٹوں میں اور گھنٹے منٹوں میں اور منٹ  سیکنڈوں میں گذرتے جارہے ہیں  کائنات کے نظام کا بغور جائزہ لینے سے یہ حقیقت واضح ہوجاتی  کہ نظام ہستی کا ہر ذرہ اس کرہ ارض کے  باسیوں کو وقت کی پابندی کی تلقین کر رہا ہے  سورج کے طلوع وغروب کے اوقات مقرر ہیں اسی طرح چاند بھی محو گردش ہونے کے لئے اپنے   متعین اوقات کا پابند ہے اجرام فلکی کا نظام اپنے مدار کے گرد اسی طرح جاری ہے اور ایک لمحہ بھی اس میں فرق آجائے تو کئی سیارے آپس میں ٹکرا کر تباہی پھیلا دیں۔ انسان کو فارغ نہیں بیٹھنا چاہ...

حسد پر قابو خوشی کا راستہ

اللہ تعالی نے اپنی قدرت سے کائنات کو سجایا اور پھر زمین کا تحفہ انسانوں کو عطا فرمایا اس عظیم تحفہ کے حق کو ادا کرنے کے لیے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ اور صلاحیتیں   عطا کی گئیں  تسخیر کائنات اور  اگلی لازوال ذندگی کی رعنائیاں  حاصل کرنے کے لیے اپنے پیغمبروں کو دنیا کا معلم بنا کر بھیجا۔ ذندگی کی بقا و توازن ،  خودداری و معیار آدمیت  کو برقرار رکھنے کے لیے  جذبات  جیسے  اوزاروں سے نوازا اور علم و آگہی عطا کرکے اپنےنائب کے منصب پر فائز فرمایا۔  دنیا میں پھیلی نعمتوں کاانسان کو حق دار قرار دیا گیا۔ مگر  انسانی فطری بشری کمزوریوں کو بھی قابو نہ کرسکا جس نے نوع انسانی کو ازل سے آزمائش میں مبتلا کئے رکھا۔ کائنات کا سب سے پہلا گناہ  شایدحسد ہی  تھا جو ابلیس نے آدمؑ سے کیا تھا۔جس کے نتیجے میں وہ شیطان قرار پایا اور اللہ کی لعنت کا مستحق بنا۔ حسد عدم تحفظ اور ناآسودگی کے باعث پیدا ہونے والے جذبات کا منفی اظہار ہے جو انسان کو اپنے لیے جدوجہد کرنے کے بجائے دوسروں کو محروم کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ جبکہ اس کا متوازی جذب...