نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

نومبر, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سرد ہواکا آغاز اور ہمارا باغیچہ

  نومبر کا مہینہ آتے ہی فضا بدل جاتی ہے ہوا میں نرمی اترتی ہے دھوپ کا مزاج بھی ٹھہرا ہوا ہو جاتا ہےاور پودے جیسے آہستہ آہستہ مسکرانے لگتے ہیں۔  نومبر کے  مہینے میں درختوں کے پتوں کا زرد اور سرخ ہونا فطرت کے نئے چکر کی علامت ہے  گویا زمین خود کو سردیوں کے لیے تیار کر رہی ہو نومبر کا موسم ٹھنڈی ہوا نرم دھوپ اور راتوں کی ہلکی خنکی کے ساتھ ایک ایسا ماحول بناتا ہے جس میں پودے اپنی اگلی نشوونما کے مرحلے کی تیاری کرتے ہیں یہ وقت باغبانوں کے لیے نہ صرف صفائی اور تیاری کا ہے بلکہ غور و فکر کا بھی کہ کون سے پودے سردیوں میں رہیں گے اور کن پودوں کو آرام دیا جائے گا یہ وہ وقت ہے جب پودوں کو بہت زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی ہوا ٹھنڈی ہونے لگتی ہے اور مٹی میں نمی دیر تک رہتی ہے اس لیے پانی روز نہ دیں بس مٹی کو دیکھ کر ضرورت کے مطابق پانی  دیں  گرمیوں کے مقابلے میں اب پودوں کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ بخارات کم بنتے ہیں۔ تاہم مٹی کو خشک نہیں ہونے دینا چاہیے باغبانوں کو یہ دیکھنا چاہیے کہ پانی جڑوں تک پہنچ رہا ہے یا نہیں کیونکہ سردیوں میں زیادہ پانی دینا بھی نقصان د...