نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

قسمت لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خوش قسمتی

کسی شخص کی خواہش کے بغیر اس کی مرضی سے ہٹ کر خود بخود زندگی میں واقعات کا پیش آنا قسمت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔قسمت کا مفروضہ یہ ہے کہ  دنیا  میں اور لوگوں کی زندگیوں میں سب کچھ قدرتی طور پہلے سے مقرر شدہ ہے۔ فطرت کے مطابق جو ہونا ہے اس کا تعین جو ہستی کرتی ہے  انسانی عقل نے اپنے پیغمبروں کی رہنمائی سے اسے اللہ کے نام سے پہچانا ہے۔دنیا کی ہر پیش رفت لوح محفوظ میں درج ہے اس پر کسی انسان کی دسترس نہیں۔ اللہ نے انسان کو بے پناہ صلاحیتوں سے نواز کر اشرف المخلو قات کا درجہ دیا اور  دنیا میں اپنا نائب بنا کر بھیجا انسان کو عقل و فراست جیسی نعمتوں  سے نوازا تا کہ وہ اپنے لئے درست راہ کا انتخاب کر سکے  اور یہ راستے برائی اور بھلائی کے راستے ہیں اللہ نے یہ دونوں راستے انسان پر واضح کر دیے  ہیں ان راستوں کو اختیار کرنے میں انسان آزاد ہے کہ وہ صحیح راستے کے حصول کے لئے کوشش کرے۔اور ہر راستے کا نتیجہ الگ ہے اور یہ نتیجہ بھی اسی قسمت کا مرہون منت ہے۔ انسان کے اختیار کی آزادی محدود ہے وہ اپنی ایک ٹانگ تو اٹھا سکتا ہے مگر اس کی قسمت میں ایک ساتھ دونوں ٹانگیں اٹھانے...