قدرت کا عطا کردہ ہر موسم لاجواب ہے اگر موسم کی سختیوں کی پہلے سے تیاری اورمقابلے کا انتظام کرلیا جائے تو ہر موسم کا انداز نرالااور اچھوتا ہوتا ہے رنگین پھولوں کا ڈالیوں پر لہرانا اور مہکنا، پھلوں کا درختوں سے جھولنا، پرندوں کا چہچہانا دل بے اختیار کہہ اٹھتا ہے، "اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے " موسم سرما کے آتے ہی جہاں نت نئے پکوان ذہن میں آتے ہیں وہیں موسم کے پھلوں کے ساتھ خشک میوہ جات کی یاد بھی آتی ہے جو اس موسم کی سوغات ہیں اور موسم کو پر لطف بنا دیتے ہیں۔قدرت نے پاکستان کے پہاڑی اور ٹھنڈے علاقوں کو ان کی پیداوار کے لیے منتخب کیا ہے یہ میوے نہ صرف صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ انسانی جسم کو موسم کی سختیوں کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ان میوہ جات میں بادام، انجیر، اخروٹ، پستہ، چلغوزہ، مونگ پھلی اورکاجو وغیرہ شامل ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں مختلف پکوان میں بھی یہ میوہ جات استعمال کیے جاتے ہیں موسم سرما کے علاوہ دوسرے موسموں میں ان کا استعمال کم کیا جاتا ہے عام خیال ہے کہ ان کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لیے موسم سرما کے علاوہ ان کا استعمال نقصا...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔