انسانی معاشرہ جب زندگی کے بنیادی وسائل حاصل کر لے تو جسمانی اور ذہنی آسودگی حاصل کرنے کی خواہش سر اٹھانے لگتی ہے۔ معاشرے کا ہر فرد خوشی اور تسکین کے حق کا دعویدار بن جاتا ہے۔ خوشی اور تسکین کے حصول کے لیے وسائل کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی طور پر اسے محسوس کرنے کی صلاحیت کا ہونا بھی ضروری ہے۔ ایک ذہنی مریض انتہائی آسودہ ماحول میں بھی قدرت کی نعمتوں سے لطف اندوز نہیں ہوسکتا اگر کوئی دولت مند شخص اپنی دولت چھن جانے کے خوف میں مبتلا ہو تو وہ اپنی دولت سے بھی تسکین حاصل نہیں کرپاتا بلکہ اسے بلائےجان سمجھنے لگتا ہے۔ خوشی اور غم کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔خوشیوں کے ساتھ ساتھ بعض اوقات انسان کو اداسی، اور مایوسی کی کیفیت سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے لیکن آہستہ آہستہ وہ خود اپنی اس کیفیت پر قابو پاکر نارمل زندگی کی طرف لوٹ آتا ہے لیکن اگر یہ کیفیت کافی عرصے رہے اور اس کی وجہ سے روزمرہ کے معمولات بھی متاثر ہونے لگیں تو یہ ڈپریشن کہلاتاہے۔ ڈپریشن عام ذہنی اور اعصابی مرض ہے جس سے کسی بھی عمر کے افراد متاثر ہوسکتے ہیں یہ بیماری چند...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔