نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

Kitchen gardening لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

گھریلو باغبانی ( تیسری کلاس)

بیج بونا اور پنیری لگانا  ہم نے پچھلے اسباق میں آپ کو باغبانی کی اہمیت، آلات وبرتنوں کا استعمال، جگہ کا انتخاب، کھاد اور فرٹیلائیزر کے بارے میں بتایا اب ضرورت ہے کہ بیج بونے کی معلومات دی جائیں آپ میں سے بہت سے افراد کے اس سلسلے میں سوالات بھی تھے  مثلاً گملے کا سائز کیسے معلوم کریں،؟ سبزی کی مناسبت سے گملے کا سائز کیا ہو؟، ایک فیملی کی ضرورت کے لحاظ سے کتنے پودے لگائے جا ئیں ؟کم دھوپ میں کونسی سبزیاں اگا سکتے ہیں ؟اس کے علاوہ بیجوں کی اقسام اور بیج بونے کے طریقے سے لے کر پنیری لگانے تک تمام معلومات تفصیل سے دونگی  ۔ گملے کا سائز معلوم کریں       گملے کا سائز معلوم کرنے کے لئے اس کی گہرائی اور چوڑا ئی دونوں معلوم کی جاتی ہیں اکثر گملے کا جو ڈایامیٹر ہوتا ہے گہرائی اس سے  ایک انچ زیادہ ہوتی ہے لیکن بعض گملے کم گہرے  اور زیادہ چوڑے ہوتے ہیں پودے کی ضرورت کے لحاظ سے گملے کا سائز دیکھا جاتا ہے ۔ سبزی کی مناسبت سے گملے کا سائز   کچھ پودے اور ہربل پودے کم گہرائی زیادہ چوڑائی میں لگا ئے جاتے ہیں کیونکہ ان کی جڑیں گہرائی سے زیادہ چوڑ...

گھریلو باغبانی ( دوسری کلاس)

 کمپوسٹ اور فرٹیلائز۔ compost and fertilizer   کمپوسٹ کیا ہیں؟ زمین کے اندر قدرتی طور پرنامیاتی مادے  موجود ہوتے ہیں لیکن جب پودے یادرخت لگائے جاتے ہیں تو ان نامیاتی مادوں کی مقدار کم ہونے لگتی ہے اس لئے زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لئے مختلف قسم کی کھاد کا استعمال کیا جاتا ہے کمپوسٹ بھی ایک کھاد کی قسم ہے ۔ آرگنک کمپوسٹ قدرتی نامیاتی کھاد ہے جو قدرتی چیزوں کومٹی میں حل پذیر مادوں میں تبدیل کرکے بنائی جاتی ہے ۔ فرٹیلائیزر کیا ہیں؟                    کمپوسٹ کے بارے میں سمجھ میں آگیا ہوگا  اب فرٹیلائیزر کے بارے میں سمجھ لیں فرٹیلائزر پودے کے وٹامنز ہیں ان کی کمی یا زیادتی سے پودے کی نشوونما متا ثر ہوتی ہے ۔ کمپوسٹ اور فرٹیلائزر میں کیا فرق ہے؟  اب سوال یہ ذہن میں آتا ہے کہ  کمپوسٹ پودے کو دیا جاتا ہے اور فرٹیلائزر بھی تو دونوں میں فرق کیا ہے؟  کمپوسٹ مٹی کی غذا ہے وہ مٹی کو طاقت دیتی ہے جب کہ فرٹیلائزر پودے کی غذا ہے...