مخصوص سرگرمیوں میں نتیجہ خیزی، تخلیق کاری اور کارکردگی میں اضافہ کے لیے وقت کوشعوری اختیار اور منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال کرنے کو ٹائم مینجمنٹ کہا جاتا ہے۔ اور یہی طریقہ دراصل وقت کا جائز استعمال ہوتا ہے جو انسانی زندگی میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ وقت ایک قیمتی سرمایہ ہے، وہ نعمت ہے جو امیرو غریب سب کو یکساں ملا ہے وقت ایک دفعہ ہاتھ سے نکل جائے تو پھر واپس نہیں آتا گھڑی کی ایجاد سے وقت کی پیمائش آسان ہوگئی ہے سال مہینوں میں مہینے دنوں میں دن گھنٹوں میں اور گھنٹے منٹوں میں اور منٹ سیکنڈوں میں گذرتے جارہے ہیں کائنات کے نظام کا بغور جائزہ لینے سے یہ حقیقت واضح ہوجاتی کہ نظام ہستی کا ہر ذرہ اس کرہ ارض کے باسیوں کو وقت کی پابندی کی تلقین کر رہا ہے سورج کے طلوع وغروب کے اوقات مقرر ہیں اسی طرح چاند بھی محو گردش ہونے کے لئے اپنے متعین اوقات کا پابند ہے اجرام فلکی کا نظام اپنے مدار کے گرد اسی طرح جاری ہے اور ایک لمحہ بھی اس میں فرق آجائے تو کئی سیارے آپس میں ٹکرا کر تباہی پھیلا دیں۔ انسان کو فارغ نہیں بیٹھنا چاہ...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔