زندگی کبھی یکساں نہیں رہتی کبھی خوشی کبھی غم یہ ہی زندگی ہے زندگی کے اتار چڑھا ؤ ہی ہمیں جینے کا سلیقہ سکھاتے ہیں جو انسان زندگی کے معنی سمجھ گیا وہ کامیاب ہو گیا لیکن نا سمجھ زندگی کو اپنے لیے کانٹوں کی سیج بنالیتے ہیں یہ دنیا جنت نہیں ہے یہاں خلاف توقع بھی ہو سکتا ہے اس دنیا میں ہر لمحہ زندگی کا عیش نہیں ملتا اور جیسا انسان سوچتا ہےجب اس کے ساتھ ایسا نہیں ہوتاتو اس صورت میں کوئی بھی معمولی سی بات اسےڈپریشن میں مبتلا کردیتی ہے۔اور افسردگی اور مایوسی کا سبب بنتی ہے اور وہ انسان اپنے آپ پر ترس کھانے لگتا ہے یہ ہی خود رحمی ہے ۔ ہم میں سے کچھ لوگ دوسروں کے مقابلے میں زندگی میں زیادہ تنگی اور تکلیف دہ واقعات کا تجربہ حاصل کرتے ہیں ہم حیران ہوتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا ہے یہ سزا تو برے لوگوں کو ملنی چاہیئے۔ زندگی میں بری چیزیں پیش آنے پرانسان اس کا مقابلہ کیسے کرتا ہے اس سے انسان کے کردار اور اس کی زندگی کے معیار کا اندازہ ہوتا ہے۔ وہ اداسی کا شکار بھی ہوسکتا ہے صدمہ سے ساکت بھی ہوسکتا ہے یا پھر اس درد سے نئی زندگی جی اٹھتا ہے اور قدرت کے عطا کردہ ...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔