نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

عید قربان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

قربانی زندگی کو آسان بناتی ہے

عظیم کامیابیاں ہمیشہ عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہواکرتی ہیں خود غرضی کا نتیجہ کبھی بھی کامیابی کی صورت میں نہیں نکل سکتا۔ کامیابی انتہائی آ سان ہوجاتی ہے جب ہم یہ جان لیں کہ اس کے لیے کیا قربانی دینی ہے اور ہم اس قربانی کو دینے کے لیے تیار ہوجائیں۔ زندگی میں بڑی  کامیابیاں چھوٹی چھوٹی قربانیوں کی مرہون منت ہوتی ہیں اگر ہم وقت پر اس کا ادراک کر پائیں کبھی نیند کی قربانی، کبھی عزت نفس کی قربانی،  اور کبھی غصہ خوف انا اور خود داری کی قربانی، کبھی مال ومتاع اور رشتے ناطوں کی قربانی۔ ہمارے دین نے ہمیں قربانی کے اس جزبے سے روشناس کرایا پھر ہر سال عید قربان کے حوالے سے اسے ہمارے ذہنوں میں تازہ رکھنے کا اہتمام بھی کیا۔ قربانی کا لفظ قرب سے لیا گیا ہے قرب کے معنی قریب کے ہیں چونکہ قربانی کا عمل بندے کو رب سے قریب کرتا ہے اس لئے اسے قربانی کہا جا تا ہے ۔ اللہ کو راضی کرنے اور اس کی توجہ اور قرب حاصل کرنے کے لئے قربانی کا رواج حضرت آدم ؑ سے لے کر حضرت محمدؐ تک جاری رہا ۔سب سے قدیم قربانی آدم کے بیٹوں ہابیل اور قابیل کی تھی اس کے بعد تمام امتوں ،قبائل اور نسلوں میں اس کا وجود کسی...