نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مارچ, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

چھوٹی سی جگہہ میں بڑا باغ

 جب انسان اپنے اردگرد نظر ڈالتا ہے تو اسے محسوس ہوتا ہے کہ آج کی زندگی کتنی تیز مصروف اور مشینوں پر منحصر ہو چکی ہے۔ کھانا بازار سے آتا ہے، سبزیاں بھی پیکنگ میں ملتی ہیں اور ہم نے قدرت سے اپنا رشتہ کہیں نہ کہیں کم کر دیا ہے۔ لیکن اگر کوئی انسان تھوڑی سی جگہ میں بھی دوبارہ مٹی سے جڑنے کا فیصلہ کر لے تو اس کی زندگی میں ایک عجیب سا سکون، تازگی اور خود انحصاری آ جاتی ہے۔ یہ ہی وہ سوچ ہے جو ہمیں سکھاتی ہے کہ کم جگہ بھی مسئلہ نہیں ہوتی، اصل بات یہ ہے کہ ہم اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔ ایک چھوٹی سی چھت، بالکونی یا چند گملے بھی اگر سمجھداری سے استعمال کیے جائیں تو وہ ایک مکمل سبزی باغ میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔ اس اندازِ باغبانی کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ  میں زمین کو بڑے اور بے ترتیب حصے کے طور پر نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسے چھوٹے چھوٹے منظم حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔ ہر حصہ ایک چھوٹی سی دنیا کی طرح ہوتا ہے جہاں مخصوص پودے اپنی جگہ پر سکون سے اگتے ہیں۔ اس تقسیم کی وجہ سے نہ صرف جگہ کا بہترین استعمال ہوتا ہے بلکہ ہر پودے کو اس کی ضرورت کے مطابق روشنی، ہوا اور غذائیت بھی ملتی ہے۔ جب ہر چ...

گھر کی مٹی سے صحت تک

 سبزیاں صرف کھانے کی چیز نہیں ہوتیں بلکہ یہ زندگی، صحت اور سکون کا ایک خاموش سا خزانہ ہیں۔ جب انسان اپنی محنت سے مٹی میں بیج بوتا ہے اسے پانی دیتا ہے اس کی نشوونما کو دیکھتا ہے تو یہ عمل صرف باغبانی نہیں رہتا بلکہ ایک روحانی تجربہ بن جاتا ہے۔ ہر اُگتا ہوا پودا ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ صبر، توجہ اور تسلسل کے ساتھ چھوٹی سی کوشش بھی بڑی کامیابی میں بدل سکتی ہے۔ اچھی اور کامیاب سبزیوں کی باغبانی کا اصل راز کسی جادو یا مہنگے سامان میں نہیں بلکہ سادہ اصولوں کو سمجھنے اور ان پر مستقل مزاجی سے عمل کرنے میں ہے۔ سب سے پہلے مٹی کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ صحت مند زمین ہی مضبوط پودوں کی بنیاد ہوتی ہے۔ اگر مٹی نرم ہو اس میں ہوا کا گزر ہو اور اس میں قدرتی غذائیت موجود ہو تو پودے خود بخود بہتر انداز میں بڑھتے ہیں۔ مٹی کو زرخیز بنانے کے لیے قدرتی مواد جیسے کچن کا فضلہ، خشک پتے اور قدرتی کھاد کا استعمال نہ صرف زمین کو طاقت دیتا ہے بلکہ ماحول کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔ بیج کا انتخاب اور اس کا صحیح وقت پر بویا جانا بھی بہت اہم ہوتا ہے۔ ہر سبزیاں کا اپنا موسم ہوتا ہے اور اگر موسم کے مطابق بیج نہ بویا...

ہم کیا کھائیں ؟

  صحت مند زندگی کے لیے ضروری نہیں کہ ہم کم کھائیں بلکہ یہ زیادہ اہم ہے کہ ہم کیا کھاتے ہیں. انسانی خوراک کے بارے میں ایک عام تصور یہ رہا ہے کہ صحت مند رہنے کے لیے چکنائی سے پرہیز اور کاربوہائیڈریٹس کا زیادہ استعمال ضروری ہے۔ اب تک یہ ہی سنتے آئے ہیں کہ چکنائی دل کی بیماریوں اور موٹاپے کی بنیادی وجہ ہے اس لیے کم چکنائی والی غذا کو بہترین سمجھا گیا  مگر جدید سائنسی تحقیق نے اس نظریے کو چیلنج کیا ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ اصل مسئلہ چکنائی نہیں بلکہ زیادہ کاربوہائیڈریٹس اور مسلسل بلند انسولین ہے  یہ ہی بنیادی خیال Eat Rich, Live Long  کتاب میں نہایت مدلل اور سائنسی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں مصنفین Ivor Cummins اور Jeffry Gerber خوراک اور صحت کے روایتی تصورات کو نئے زاویے سے دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔کتاب کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ ہمیں “کم چکنائی” کے بجائے “کم کاربوہائیڈریٹ” اور “زیادہ صحت مند چکنائی” والی غذا اپنانی چاہیے۔ مصنفین کے مطابق، جب ہم زیادہ کاربوہائیڈریٹس، خاص طور پر ریفائنڈ اور پراسیس شدہ استعمال کرتے ہیں تو خون میں گلوکوز کی سطح بڑھتی ہے جس کے نتیجے میں انس...

گلوکوز کی کہانی

ہم جو کھاتے ہیں وہ خون میں کیسے بدلتا ہے؟ انسانی جسم کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ ہر لمحہ خود کو متوازن رکھنے کی کوشش کرتا ہے مگر جب ہم اپنی خوراک اور طرزِ زندگی میں بے احتیاطی کرتے ہیں تو یہی نظام آہستہ آہستہ بگڑنے لگتا ہے۔ گلوکوز کے حوالے سے سب سے اہم اور خطرناک پہلو یہ ہے کہ اس کا نقصان فوراً ظاہر نہیں ہوتا بلکہ خاموشی سے اندر ہی اندر بڑھتا رہتا ہے۔ انسان خود کو بظاہر ٹھیک محسوس کرتا ہے مگر اس کے خون میں گلوکوز کے بار بار بڑھنے اور گرنے کا عمل اس کے خلیوں، ہارمونز اور اندرونی نظام کو مسلسل متاثر کر رہا ہوتا ہے۔ یہ ہی وہ مرحلہ ہے جسے سمجھنا نہایت ضروری ہے کیونکہ یہیں سے بیماریوں کا آغاز ہوتا ہے۔انسان جب اپنی صحت کے بارے میں سوچتا ہے تو عموماً بیماری کے ظاہر ہونے کے بعد متوجہ ہوتا ہے حالانکہ جسم اس سے بہت پہلے اشارے دینا شروع کر دیتا ہے۔ ان اشاروں میں سب سے اہم مگر سب سے زیادہ نظر انداز ہونے والا اشارہ خون میں گلوکوز کا اتار چڑھاؤ ہے یہ اتار چڑھاؤ بظاہر معمولی محسوس ہوتا ہے لیکن حقیقت میں یہی وہ خاموش عمل ہے جو آہستہ آہستہ جسم کے اندرونی نظام کو متاثر کر کے تھکن، بھوک کی شدت، موڈ م...

گلوکوز اسپائکس اور انسولین

 جدید بیماریوں کی اصل  کہانی  انسانی جسم ایک نہایت پیچیدہ مگر حیرت انگیز نظام ہے جس میں بظاہر معمولی نظر آنے والے عناصر درحقیقت ہماری پوری زندگی کو متاثر کر رہے ہوتے ہیں۔ ان ہی میں سے ایک بنیادی عنصر گلوکوز ہے جسے ہم عام طور پر صرف “خون میں شکر” سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ گلوکوز محض ایک غذائی جزو نہیں بلکہ جسم کی توانائی، دماغی کارکردگی، جذباتی کیفیت، بھوک، نیند اور طویل مدتی صحت کا مرکزی ستون ہے۔ جدید سائنسی تحقیقات، خصوصاً میٹابولزم اور اینڈوکرائنولوجی کے شعبوں میں ہونے والی ریسرچ اس بات کو واضح کرتی ہے کہ گلوکوز کا توازن برقرار رکھنا نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے بلکہ ایک متوازن اور صحت مند زندگی کے لیے بھی بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ جب ہم غذا استعمال کرتے ہیں خاص طور پر وہ غذا جس میں کاربوہائیڈریٹس شامل ہوں تو ہمارا نظامِ ہاضمہ انہیں توڑ کر سادہ اجزاء میں تبدیل کرتا ہے جن میں سب سے اہم گلوکوز ہے۔ یہ گلوکوز خون میں شامل ہو کر جسم کے مختلف خلیوں تک پہنچتا ہے، جہاں اسے توانائی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس پورے عمل کو ایک نہایت منظم ہارمونی نظام کنٹر...

روٹی کی قدر پہچانیں

  کیا آپ باسی روٹی ضائع کرتے ہیں؟ جان لیں اس کے حیران کن فائدے روٹی انسانی تہذیب کا ایک ایسا حصہ ہے جو صرف خوراک نہیں بلکہ زندگی کی علامت بن چکی ہے۔ صدیوں سے یہ ہر دسترخوان کی زینت، ہر گھر کی ضرورت اور ہر طبقے کی مشترکہ غذا رہی ہے۔ اس کی سادہ سی شکل میں ایک عجیب سی کشش ہوتی ہے تندور سے نکلتی ہوئی گرم روٹی کی خوشبو، اس کی نرمی اور اس کا ذائقہ دل و دماغ کو ایک خاص سکون دیتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ روٹی کو محض ایک کھانے کی چیز نہیں بلکہ رزق، برکت اور گھریلو محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے مگر جب یہی روٹی وقت گزرنے کے ساتھ اپنی تازگی کھو دیتی ہے اور باسی ہو جاتی ہے تو اکثر اسے بے وقعت سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتا ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ باسی روٹی دراصل ایک ایسی غذا ہے جس کے اندر سائنسی اعتبار سے کئی اہم تبدیلیاں رونما ہو چکی ہوتی ہیں جب روٹی تازہ ہوتی ہے تو اس میں موجود نشاستہ جلدی ہضم ہو کر فوری توانائی فراہم کرتا ہے  لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہی نشاستہ اپنی ساخت بدل لیتا ہے اور ایک خاص شکل اختیار کر لیتا ہے جسے ریزسٹنٹ اسٹارچ کہا جاتا ہے۔ یہ ایسا نشاستہ ہوتا ہے جو فوری طور پر ہ...

گلوکوز توانائی سے لے کر صحت تک کا مرکزی عنصر

 گلوکوز یعنی خون میں  شکر کا ہونا۔  ہمارے جسم کی توانائی کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور یہ صرف توانائی تک محدود نہیں بلکہ جسم کے تقریباً ہر عمل کا مرکزی کنٹرول سسٹم بھی ہے۔ ہر خلیہ، ہر احساس، ہر حرکت، ہر سوچ، اور ہر توانائی کا لمحہ گلوکوز کے توازن سے جڑا ہوا ہے۔ بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ گلوکوز کی فکر صرف وہ لوگ کرتے ہیں جو ذیابیطس کے مریض ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر انسان کی روزمرہ زندگی، موڈ، بھوک، نیند، وزن اور طویل مدتی صحت گلوکوز کے توازن سے متاثر ہوتی ہے خواہ وہ اسے محسوس کرے یا نہ کرے۔ اکثر لوگ گلوکوز کو صرف چینی یا مٹھائی سے جوڑتے ہیں لیکن یہ بالکل درست نہیں۔ جسم میں گلوکوز صرف شکر کھانے سے نہیں بلکہ کاربوہائیڈریٹس والے ہر غذائی جزو سے آتا ہے۔ جیسے گندم، چاول، آلو، دلیہ، جوس، سفید بریڈ، پاستا، یا کسی بھی قسم کا زیادہ پروسیس شدہ کاربوہائیڈریٹ۔ یہ غذائیں جسم میں جلد ہضم ہو کر گلوکوز میں تبدیل ہو جاتی ہیں اور خون میں گلوکوز کی سطح کو تیزی سے بڑھا دیتی ہیں۔ جب گلوکوز اچانک اور تیزی سے بڑھتا ہے، تو اسے "گلوکوز اسپائک" کہا جاتا ہے۔ یہ اسپائک جسم کے لیے ایک چیلنج ہوتا ہے، کیو...

انڈہ غذائیت کا چھوٹا مگر شاندار خزانہ

  انڈہ: غذائیت کا چھوٹا مگر شاندار خزانہ انڈہ صرف ایک عام غذا نہیں بلکہ قدرت کی ایک چھوٹی مگر شاندار تخلیق ہے۔ اس کی شکل سادہ لگتی ہے لیکن اندر چھپے اجزاء اور کیمیائی اصول اسے ایک مکمل حیاتیاتی نظام بناتے ہیں۔ بظاہر یہ صرف سفیدی اور زردی پر مشتمل نظر آتا ہے لیکن ہر حصہ ایک مخصوص کام انجام دیتا ہے اور صحت کے لیے ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے۔ انڈے کی ساخت اور غذائی اہمیت سفیدی: زیادہ تر پانی اور پروٹین پر مشتمل ہوتی ہے۔ یہ جنین کو تحفظ دیتی ہے اور پکانے پر اپنی شکل بدل کر مائع سے ٹھوس میں تبدیل ہوتی ہے۔ زردی: غذائیت کا ذخیرہ ہے، جس میں چکنائی، وٹامنز اور توانائی موجود ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زردی گاڑھی اور غذائیت سے بھرپور لگتی ہے۔ پکانے کے دوران پروٹین اپنی شکل بدلتا ہے۔ ہلکی آنچ پر نرم اور کریمی انڈہ ملتا ہے، جبکہ زیادہ حرارت سے سخت اور ربڑ جیسا محسوس ہوتا ہے۔ انڈے کی خاص خصوصیات ایمولسیفائر: انڈہ پانی اور چکنائی کو ملا کر ہموار ساخت پیدا کرتا ہے جس سے مایونیز اور دیگر ساسز میں اجزاء الگ نہیں ہوتے۔ جھاگ بنانے کی صلاحیت: سفیدی کو پھینٹ کر ہوا شامل کی جاتی ہے جو کیک اور...

دودھ ایک مکمل غذا

 دودھ باہر ایک عام سی روزمرہ کی چیز لگتی ہے  لیکن جب ہم اس کے اندر چھپی ہوئی سائنس کو دیکھتے ہیں تو یہ حقیقت میں ایک مکمل غذائی نظام نظر آتا ہے۔ دودھ میں پانی، توانائی دینے والے اجزاء، پروٹین، چکنائی اور حفاظتی عناصر سب ایک ساتھ موجود ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسے ابتدا میں “مکمل غذا” کہا گیا۔ یہ نہ صرف بچوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہے بلکہ بالغوں کے لیے بھی ہڈیوں کی مضبوطی، جسمانی توانائی اور صحت مند ہارمونل توازن کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دودھ کا سب سے بڑا حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے مگر اس میں موجود اجزاء جیسے چکنائی اور پروٹین اپنی الگ خصوصیات رکھتے ہیں۔ چکنائی پانی میں حل نہیں ہوتی بلکہ چھوٹے چھوٹے قطرے بناتی ہے جو ایک باریک جھلی میں بند ہوتے ہیں تاکہ ایک دوسرے سے جڑ نہ سکیں اس وجہ سے تازہ دودھ ہموار مائع لگتا ہے لیکن اگر اسے کچھ دیر چھوڑ دیا جائے تو چکنائی اوپر آ کر جمع ہو جاتی ہے اور ملائی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ یہ قدرتی عمل بتاتا ہے کہ دودھ محض پانی یا حل شدہ اجزاء کا مرکب نہیں بلکہ ایک حساس امتزاج یا حساس مکسچر  ہے جس میں اجزاء ایک مخصوص توازن میں رہتے ہیں۔ دودھ ...

رمضان کے آخری عشرے کی عبادت اعتکاف

رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لیے رحمت، مغفرت اور نجات کا پیغام لے کر آتا ہے۔ اس مہینے کی فضا میں ایک خاص روحانیت، سکون اور بندگی کا احساس شامل ہوتا ہے۔ جب یہ مہینہ شروع ہوتا ہے تو دلوں میں عبادت کا شوق بڑھ جاتا ہے مساجد آباد ہو جاتی ہیں اور لوگ اپنے رب کے قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی بابرکت مہینے کی ایک نہایت خوبصورت اور با معنی عبادت اعتکاف ہے۔ لفظ اعتکاف عربی زبان کے لفظ “عکف” سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں کس  جگہ ٹھہر جانا، یکسوئی کے ساتھ کسی کام میں لگ جانا یا اپنے آپ کو کسی مقصد کے لیے مخصوص کر لینا۔ اسلامی اصطلاح میں اعتکاف کا مطلب یہ ہے کہ کوئی مسلمان اللہ کی رضا کے لیے کچھ دنوں کے لیے دنیاوی مصروفیات سے الگ ہو کر عبادت کی نیت سے مسجد یا گھر کی مخصوص جگہ میں ٹھہر جائے اور زیادہ سے زیادہ وقت عبادت، ذکر اور دعا میں گزارے۔ اعتکاف عام طور پر رمضان کے آخری عشرے یعنی آخری دس دنوں میں کیا جاتا ہے۔ مسلمان مرد حضرات عموماً مسجد میں اعتکاف کرتے ہیں جبکہ خواتین اپنے گھر میں کسی صاف اور پرسکون جگہ کو عبادت کے لیے مخصوص کر کے اعتکاف کرتی ہیں۔ رمضان کے بیسویں روزے کے بعد جب سورج غروب...

رمضان اور گھریلو خواتین

 رمضان اور گھریلو خواتین کی ذمہ ذمہ داریاں ۔ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے رحمت، برکت اور عبادت کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں ہر طرف روحانیت کا ماحول ہوتا ہے، مساجد آباد ہوتی ہیں قرآن کی تلاوت بڑھ جاتی ہے اور لوگ زیادہ سے زیادہ نیکی کمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر اس خوبصورت منظر کے پیچھے ایک حقیقت ایسی بھی ہے جس پر کم ہی توجہ د ی جاتی ہے اور وہ ہے گھریلو خواتین کی زندگی رمضان کا مہینہ جتنا روحانی اور بابرکت ہوتا ہے گھریلو خواتین کے لیے اتنا ہی مصروف اور محنت طلب بھی ہو جاتا ہے۔ گھر کے تمام افراد کے لیے سحری اور افطار کا اہتمام، روزمرہ کے کام اور گھر کے نظام کو سنبھالنا عموماً ایک عورت ہی کے ذمہ ہوتا ہے۔گھر کے باقی افراد کے لیے رمضان کا آغاز سحری کے وقت ہوتا ہے لیکن ایک گھریلو خاتون کے لیے اس کی تیاری اس سے پہلے شروع ہو جاتی ہے۔ وہ نیند کی قربانی دے کر رات کے آخری پہر اٹھتی ہے اور باورچی خانے میں جا کر سحری تیار کرتی ہے اس دوران وہ اس بات کا بھی خیال رکھتی ہے کہ گھر کے ہر فرد کی پسند کا کھانا موجود ہو کسی کو پراٹھا چاہیے کسی کو ہلکی غذا پسند ہے کسی کے لیے چائے ضروری ہے ان سب چیزوں کا انتظا...

رمضان المبارک میں کی جانے والی عام غلطیاں

 رمضان المبارک میں کی جانے والی عام غلطیاں  کہیں آپ تو یہ غلطی نہیں کرتے ہیں ۔ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے عبادت، صبر، شکرگزاری اور روحانی تربیت کا بابرکت مہینہ ہے۔ اس مہینے کی اصل روح صرف بھوکا اور پیاسا رہنے میں نہیں بلکہ اپنے اخلاق و کردار کو بہتر بنانے، عادات کی اصلاح کرنے اور زندگی کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھالنے میں ہے۔ رمضان انسان کو اپنے نفس پر قابو پانے، دوسروں کے دکھ درد کو سمجھنے اور اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ اس مبارک مہینے کی اصل حقیقت کو سمجھے بغیر ایسی غلطیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے رمضان کی برکتیں اور اس کے روحانی فوائد کم ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے بعض غلطیاں لاعلمی کے باعث ہوتی ہیں اور بعض ایسی عادتوں کا نتیجہ ہوتی ہیں جن پر انسان غور ہی نہیں کرتا حالانکہ یہی عادتیں اسے رمضان کے اصل مقصد سے دور کر دیتی ہیں۔ ان غلطیوں میں ایک اہم غلطی سحری کو اہمیت نہ دینا ہے  بہت سے لوگ نیند کی وجہ سے سحری چھوڑ دیتے ہیں یا صرف پانی پی کر دوبارہ سو جاتے ہیں، حالانکہ سحری نہ صرف سنت ہے بلکہ صح...

گھر میں دیسی گھی تیار کرنے کا درست طریقہ

 دیسی گھی صدیوں سے برصغیر کے گھروں میں استعمال ہونے والی ایک خالص اور قدرتی غذا ہے۔ پرانے زمانے میں تقریباً ہر گھر میں گھی گھر پر ہی تیار کیا جاتا تھا کیونکہ اسے نہ صرف کھانوں کے ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ اسے صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ خالص دیسی گھی کی خوشبو اور ذائقہ بازار میں ملنے والے گھی یا تیل سے بالکل مختلف ہوتا ہے اسی وجہ سے گھریلو طریقے سے بنایا گیا گھی زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں خالص پن، صفائی اور قدرتی خوشبو برقرار رہتی ہے۔ گھر میں دیسی گھی بنانے کا ایک روایتی اور درست طریقہ یہ ہے کہ دودھ سے اتری ہوئی ملائی کو روزانہ ایک صاف برتن میں جمع کیا جائے جب مناسب مقدار میں ملائی جمع ہو جائے تو اسے ہلکا سا گرم کر لیا جاتا ہے تاکہ اس میں آسانی سے جاگ یعنی دہی لگایا جا سکے اس کے بعد اس ملائی میں تھوڑی سی دہی شامل کر کے برتن کو ڈھانپ دیا جاتا ہے تاکہ دہی اچھی طرح جم جائے۔ جب ملائی کا دہی تیار ہو جائے تو اسے رات بھر فریج میں رکھ دیا جاتا ہے۔ اس سے دہی اچھی طرح ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور مکھن نکالنا آسان ہو جاتا ہے۔ اگلی صبح اس دہی کو مکھن متھنے کے...

2026 آئیے باغبانی سیکھیں

  آج کے دور میں گھریلوباغبانی بہت ضروری ہے جہاں ماحولیاتی مسائل پریشانی کا باعث ہیں وہیں گھریلوباغبانی کے ذریعے بہت سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ اگر گھر میں سبزیاں بھی  اگی ہوں تو گھر کے  بجٹ میں کمی لائی جاسکتی ہے مہنگائی کے اس دور میں گھر میں سبزیاں اگانا بہت ضروری ہے۔  آج کچن گارڈننگ یا سبزیاں اگانے کے بارے میں بات کریں گے۔کچن گارڈننگ کی اہمیت و فوائد کے ساتھ ساتھ یہ بھی جانیے گا کہ  سبزیاں اگانے کے لیے کتنی جگہ کی ضرورت ہے کون سی سبزی کتنے بڑے گملے میں اگائی جاسکتی ہے  ۔بیج لگانے سے سبزیاں آنے تک کون سی سبزی کتنا ٹائم لیتی ہے کس موسم میں کون سی سبزی اگائی جائے اور بھی بہت کچھ اس مضمون میں شامل ہے ۔ ۔اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ جب سبزیاں مارکیٹ سے مل جاتی ہیں تو گھر میں کچن گارڈننگ کیوں کرتے ہیں۔؟ سبزیوں کے باغیچے میں ہم  اپنی پسند کی سبزیاں اگا سکتے ہیں۔گھر بیٹھے تازہ سبزی حاصل ہوسکتی ہیں ۔گھر میں آرگنک طریقے سے کیمیکل سے پاک سبزیاں اگاتے ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور صحت کے لیے بہترین ہیں کچن گارڈننگ سے ماحول کو بھی فائدہ پہنچتا ہے ۔ آکس...

رمضان کے روزے اور انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ

 رمضان کے روزے اور انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ  جدید میڈیکل سائنس جس طرزِ زندگی کو انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ (Intermittent Fasting) کے نام سے متعارف کرا رہی ہےاس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جسم کو مخصوص وقفوں کے لیے خوراک سے روک کر اسے فاسٹنگ اسٹیٹ میں داخل کیا جائے۔ اس عمل کے نتیجے میں جسم میں متعدد مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، جن میں وزن میں کمی، انسولین کی بہتر کارکردگی، دل اور دماغ کی صحت میں بہتری، اور خلیات کی صفائی (آٹو فیجی) شامل ہیں۔ دنیا بھر کے ماہر ڈاکٹر اور محققین اس طریقۂ کار کو ایک مؤثر اور صحت بخش لائف اسٹائل کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں۔ اگر غور کیا جائے تو رمضان المبارک کے روزے عملی طور انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کی سب سے متوازن، فطری اور مکمل صورت ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کا مقصد محض جسمانی صحت تک محدود ہوتا ہے، جبکہ رمضان کے روزے جسم کے ساتھ ساتھ روح کی تربیت اور اخلاق کی اصلاح بھی کرتے ہیں۔ طبی اعتبار سے دیکھا جائے تو رمضان کے روزوں سے وہی تمام فوائد حاصل ہوتے ہیں جن کا ذکر جدید میڈیکل سائنس انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کے ضمن میں کرتی ہے، جیسے انسولین لیول میں بہتری، چربی کا مؤثر طور...