آئیے باغبانی شروع کریں۔ آج کے سبق میں باغبانی اور گھریلو باغبانی میں استعمال ہونے والے آلات وبرتن اور اسے کیسے شروع کیا جا ئے گا یہ سب بتاؤں گی ۔ پودوں کو لگانے یا ان کو کاشت کرنے کے طریقے کو باغبانی کہا جاتا ہے ۔باغبانی میں سبزیوں اور پھلوں کے پودے، پھولوں کے پودے جڑوں والی سبزیاں، ادویاتی پودے، صحرائی پودے اور درخت وغیرہ شامل ہیں ۔ کچھ پودے گھر کے اندر لگائے جاتے ہیں انھیں زیادہ دھوپ کی ضرورت نہیں ہوتی وہ انڈور پلانٹ کہلاتے ہیں اور جنھیں سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے وہ آؤٹ ڈور پلانٹ کہلاتے ہیں ہم یہاں پر گھریلو باغبانی یعنی سبزیاں لگا نے کی بات کریں گے آپ سوچ رہے ہونگے کہ سبزیاں تو مارکیٹ سے آسانی سے مل جاتی ہیں پھر کیوں اتنی محنت سے سبزیاں گھر میں اگائیں ان کی دیکھ بھال کریں پھر اتنے انتظار کے بعد سبزی ملے اس سے تو بہتر ہے کہ مارکیٹ جائیں سبزی لائیں اور پکا کر دستر خوان کی زینت بنالیں ۔ آج کے دور میں یہ بہت حساس معاملہ ہے خاص طور پر جہاں صحت وزندگی کا معاملہ ہو اس لئے میں سبزیوں کے اگانے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات دینا چاہتی ہوِں ...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔