نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

عملی جدو جہد لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کامیابی کا پہلا قدم خود شناسی

قدرت نے انسان کو بے شمارپوشیدہ صلا حیتیں اور قوتیں عطا کی ہیں زندگی میں کامیابی اور خوشی کے حصول کے لیے ان پوشیدہ قوتوں اور صلاحیتوں کا سراغ لگانا ضروری ہے۔ اور جب انسان اپنے آپ سے آگاہی حاصل کرلیتا ہے تو اسے اپنی ذات پر اعتماد پیدا ہو جاتا ہے ۔جب اپنے اوپر اعتماد کی صلاحیت پیدا ہو جائے تو زندگی میں مایوسی اور بددلی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے اور خود شناس انسان  ہی دنیا میں کامیابی کی طرف قدم بڑھاتے ہیں۔ مثبت خیالات ہماری کامیابی کے ضامن ہیں اس کے لیے ذہن کو صحیح خطوط پر کام کرنے کے لیے تربیت دینا ضروری ہے ہمارے خیالات ذہن کی آبیاری کرتے ہیں کیوں کہ ہمارے خیالات ہی ہمیں بناتے اور بگاڑتے ہیں مثبت خیالات انسان کے اندر کام کی تحریک پیدا کرتے ہیں اور انسان جدوجہد کر کے کامیاب ہو جاتا ہے۔ قدرت نے انسان کے اندر کچھ پیدائشی صلاحیتیں بھی رکھی ہیں اب یہ انسان کا کام ہے کہ ان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے۔ بعض اوقات جب لوگ کچھ کرنا چاہتے ہیں تو دوسرے لوگوں کے رویے ان کی ہمت پست کر دیتے ہیں لوگوں کے رویہ کی پرواہ نہ کریں آپ خود اپنی قسمت کے مالک ہیں ۔کامیاب اور ناکام افراد کے درمیا...