نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رمضان کے آخری عشرے کی عبادت اعتکاف

رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لیے رحمت، مغفرت اور نجات کا پیغام لے کر آتا ہے۔ اس مہینے کی فضا میں ایک خاص روحانیت، سکون اور بندگی کا احساس شامل ہوتا ہے۔ جب یہ مہینہ شروع ہوتا ہے تو دلوں میں عبادت کا شوق بڑھ جاتا ہے مساجد آباد ہو جاتی ہیں اور لوگ اپنے رب کے قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی بابرکت مہینے کی ایک نہایت خوبصورت اور با معنی عبادت اعتکاف ہے۔ لفظ اعتکاف عربی زبان کے لفظ “عکف” سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں کس  جگہ ٹھہر جانا، یکسوئی کے ساتھ کسی کام میں لگ جانا یا اپنے آپ کو کسی مقصد کے لیے مخصوص کر لینا۔ اسلامی اصطلاح میں اعتکاف کا مطلب یہ ہے کہ کوئی مسلمان اللہ کی رضا کے لیے کچھ دنوں کے لیے دنیاوی مصروفیات سے الگ ہو کر عبادت کی نیت سے مسجد یا گھر کی مخصوص جگہ میں ٹھہر جائے اور زیادہ سے زیادہ وقت عبادت، ذکر اور دعا میں گزارے۔ اعتکاف عام طور پر رمضان کے آخری عشرے یعنی آخری دس دنوں میں کیا جاتا ہے۔ مسلمان مرد حضرات عموماً مسجد میں اعتکاف کرتے ہیں جبکہ خواتین اپنے گھر میں کسی صاف اور پرسکون جگہ کو عبادت کے لیے مخصوص کر کے اعتکاف کرتی ہیں۔ رمضان کے بیسویں روزے کے بعد جب سورج غروب...

رمضان اور گھریلو خواتین

 رمضان اور گھریلو خواتین کی ذمہ ذمہ داریاں ۔ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے رحمت، برکت اور عبادت کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں ہر طرف روحانیت کا ماحول ہوتا ہے، مساجد آباد ہوتی ہیں قرآن کی تلاوت بڑھ جاتی ہے اور لوگ زیادہ سے زیادہ نیکی کمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر اس خوبصورت منظر کے پیچھے ایک حقیقت ایسی بھی ہے جس پر کم ہی توجہ د ی جاتی ہے اور وہ ہے گھریلو خواتین کی زندگی رمضان کا مہینہ جتنا روحانی اور بابرکت ہوتا ہے گھریلو خواتین کے لیے اتنا ہی مصروف اور محنت طلب بھی ہو جاتا ہے۔ گھر کے تمام افراد کے لیے سحری اور افطار کا اہتمام، روزمرہ کے کام اور گھر کے نظام کو سنبھالنا عموماً ایک عورت ہی کے ذمہ ہوتا ہے۔گھر کے باقی افراد کے لیے رمضان کا آغاز سحری کے وقت ہوتا ہے لیکن ایک گھریلو خاتون کے لیے اس کی تیاری اس سے پہلے شروع ہو جاتی ہے۔ وہ نیند کی قربانی دے کر رات کے آخری پہر اٹھتی ہے اور باورچی خانے میں جا کر سحری تیار کرتی ہے اس دوران وہ اس بات کا بھی خیال رکھتی ہے کہ گھر کے ہر فرد کی پسند کا کھانا موجود ہو کسی کو پراٹھا چاہیے کسی کو ہلکی غذا پسند ہے کسی کے لیے چائے ضروری ہے ان سب چیزوں کا انتظا...

رمضان المبارک میں کی جانے والی عام غلطیاں

 رمضان المبارک میں کی جانے والی عام غلطیاں  کہیں آپ تو یہ غلطی نہیں کرتے ہیں ۔ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے عبادت، صبر، شکرگزاری اور روحانی تربیت کا بابرکت مہینہ ہے۔ اس مہینے کی اصل روح صرف بھوکا اور پیاسا رہنے میں نہیں بلکہ اپنے اخلاق و کردار کو بہتر بنانے، عادات کی اصلاح کرنے اور زندگی کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھالنے میں ہے۔ رمضان انسان کو اپنے نفس پر قابو پانے، دوسروں کے دکھ درد کو سمجھنے اور اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ اس مبارک مہینے کی اصل حقیقت کو سمجھے بغیر ایسی غلطیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے رمضان کی برکتیں اور اس کے روحانی فوائد کم ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے بعض غلطیاں لاعلمی کے باعث ہوتی ہیں اور بعض ایسی عادتوں کا نتیجہ ہوتی ہیں جن پر انسان غور ہی نہیں کرتا حالانکہ یہی عادتیں اسے رمضان کے اصل مقصد سے دور کر دیتی ہیں۔ ان غلطیوں میں ایک اہم غلطی سحری کو اہمیت نہ دینا ہے  بہت سے لوگ نیند کی وجہ سے سحری چھوڑ دیتے ہیں یا صرف پانی پی کر دوبارہ سو جاتے ہیں، حالانکہ سحری نہ صرف سنت ہے بلکہ صح...

گھر میں دیسی گھی تیار کرنے کا درست طریقہ

 دیسی گھی صدیوں سے برصغیر کے گھروں میں استعمال ہونے والی ایک خالص اور قدرتی غذا ہے۔ پرانے زمانے میں تقریباً ہر گھر میں گھی گھر پر ہی تیار کیا جاتا تھا کیونکہ اسے نہ صرف کھانوں کے ذائقے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بلکہ اسے صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ خالص دیسی گھی کی خوشبو اور ذائقہ بازار میں ملنے والے گھی یا تیل سے بالکل مختلف ہوتا ہے اسی وجہ سے گھریلو طریقے سے بنایا گیا گھی زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں خالص پن، صفائی اور قدرتی خوشبو برقرار رہتی ہے۔ گھر میں دیسی گھی بنانے کا ایک روایتی اور درست طریقہ یہ ہے کہ دودھ سے اتری ہوئی ملائی کو روزانہ ایک صاف برتن میں جمع کیا جائے جب مناسب مقدار میں ملائی جمع ہو جائے تو اسے ہلکا سا گرم کر لیا جاتا ہے تاکہ اس میں آسانی سے جاگ یعنی دہی لگایا جا سکے اس کے بعد اس ملائی میں تھوڑی سی دہی شامل کر کے برتن کو ڈھانپ دیا جاتا ہے تاکہ دہی اچھی طرح جم جائے۔ جب ملائی کا دہی تیار ہو جائے تو اسے رات بھر فریج میں رکھ دیا جاتا ہے۔ اس سے دہی اچھی طرح ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور مکھن نکالنا آسان ہو جاتا ہے۔ اگلی صبح اس دہی کو مکھن متھنے کے...

2026 آئیے باغبانی سیکھیں

  آج کے دور میں گھریلوباغبانی بہت ضروری ہے جہاں ماحولیاتی مسائل پریشانی کا باعث ہیں وہیں گھریلوباغبانی کے ذریعے بہت سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ اگر گھر میں سبزیاں بھی  اگی ہوں تو گھر کے  بجٹ میں کمی لائی جاسکتی ہے مہنگائی کے اس دور میں گھر میں سبزیاں اگانا بہت ضروری ہے۔  آج کچن گارڈننگ یا سبزیاں اگانے کے بارے میں بات کریں گے۔کچن گارڈننگ کی اہمیت و فوائد کے ساتھ ساتھ یہ بھی جانیے گا کہ  سبزیاں اگانے کے لیے کتنی جگہ کی ضرورت ہے کون سی سبزی کتنے بڑے گملے میں اگائی جاسکتی ہے  ۔بیج لگانے سے سبزیاں آنے تک کون سی سبزی کتنا ٹائم لیتی ہے کس موسم میں کون سی سبزی اگائی جائے اور بھی بہت کچھ اس مضمون میں شامل ہے ۔ ۔اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ جب سبزیاں مارکیٹ سے مل جاتی ہیں تو گھر میں کچن گارڈننگ کیوں کرتے ہیں۔؟ سبزیوں کے باغیچے میں ہم  اپنی پسند کی سبزیاں اگا سکتے ہیں۔گھر بیٹھے تازہ سبزی حاصل ہوسکتی ہیں ۔گھر میں آرگنک طریقے سے کیمیکل سے پاک سبزیاں اگاتے ہیں جو غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور صحت کے لیے بہترین ہیں کچن گارڈننگ سے ماحول کو بھی فائدہ پہنچتا ہے ۔ آکس...

رمضان کے روزے اور انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ

 رمضان کے روزے اور انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ  جدید میڈیکل سائنس جس طرزِ زندگی کو انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ (Intermittent Fasting) کے نام سے متعارف کرا رہی ہےاس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ جسم کو مخصوص وقفوں کے لیے خوراک سے روک کر اسے فاسٹنگ اسٹیٹ میں داخل کیا جائے۔ اس عمل کے نتیجے میں جسم میں متعدد مثبت تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، جن میں وزن میں کمی، انسولین کی بہتر کارکردگی، دل اور دماغ کی صحت میں بہتری، اور خلیات کی صفائی (آٹو فیجی) شامل ہیں۔ دنیا بھر کے ماہر ڈاکٹر اور محققین اس طریقۂ کار کو ایک مؤثر اور صحت بخش لائف اسٹائل کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں۔ اگر غور کیا جائے تو رمضان المبارک کے روزے عملی طور انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کی سب سے متوازن، فطری اور مکمل صورت ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کا مقصد محض جسمانی صحت تک محدود ہوتا ہے، جبکہ رمضان کے روزے جسم کے ساتھ ساتھ روح کی تربیت اور اخلاق کی اصلاح بھی کرتے ہیں۔ طبی اعتبار سے دیکھا جائے تو رمضان کے روزوں سے وہی تمام فوائد حاصل ہوتے ہیں جن کا ذکر جدید میڈیکل سائنس انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کے ضمن میں کرتی ہے، جیسے انسولین لیول میں بہتری، چربی کا مؤثر طور...

رمضان آپ کی زندگی بدل سکتا ہے

  رمضان المبارک وہ بابرکت مہینہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں عطا کیا گیا ایک عظیم تحفہ ہے۔ یہ مہینہ صرف کیلنڈر کا ایک حصہ نہیں بلکہ ہماری زندگی کو سنوارنے، دلوں کو جگانے اور روح کو تازگی بخشنے کا ایک سنہری موقع ہے۔ رمضان آتے ہی فضا بدل جاتی ہے، دلوں میں نرمی آ جاتی ہے، عبادت کی طرف رغبت بڑھ جاتی ہے اور انسان خود کو اللہ کے قریب محسوس کرنے لگتا ہے اکثر ہم روزے کو صرف بھوک اور پیاس تک محدود کر دیتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ روزہ ایک مکمل تربیت ہے روزہ ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم اپنی خواہشات پر قابو کیسے پائیں اپنے نفس کو کیسے کنٹرول کریں اور صبر کو اپنی زندگی کا حصہ کیسے بنائیں ۔روزے کے ذریعے ہمیں بھوک کا احساس ہوتا ہے اور یہ ہی احساس ہمیں ان لوگوں کے قریب لے جاتا ہے جو روزانہ اس تکلیف سے گزرتے ہیں  اس سے دل میں ہمدردی، رحم اور سخاوت پیدا ہوتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ رمضان میں صدقہ و خیرات بڑھ جاتی ہے لوگ دوسروں کا خیال رکھنے لگتے ہیں اور معاشرے میں محبت اور بھائی چارہ مضبوط ہوتا ہے۔رمضان المبارک قرآنِ مجید سے خاص تعلق رکھتا ہے کیونکہ اسی مہینے میں قرآن نازل ہوا یہ مہینہ ہمیں یاد دلاتا ...

باغبانی کے ماحولیاتی آلودگی پر اثرات

  گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی سے سب واقف ہیں  اج پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی کی لپیٹ میں آ چکی ہے پوری دنیا میں حیاتیات اور ماحول کا توازن بگڑتا جارہا ہے اور زمین کا درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے مٹی اپنی ذرخیزیت کھوتی جا رہی ہے ہوائیں لطیف سے کثیف ہوتی جا رہی ہیں دریا اور سمندر  آلودہ ہوتے جا رہے ہیں ، نباتات و حیوانات سب کے لیے پریشان کن صورتحال ہے  ۔دنیا کے تقریبا تمام ممالک ہی  ماحولیاتی مسائل کا شکار ہیں گلوبل وارمنگ کے لیے عالمی سطح پر جامع حل کی ضرورت ہے۔ گلوبل وارمنگ کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے کے لیے  پائیدار زرعی طریقوں پر عمل درآمد جنگلات کی بحالی کی کوشش اور صنعتی اخراج کو کم کرنے جیسے بڑے پیمانے پر عوامل پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ سب سے پہلے تو ہم یہ جان لیں کہ آلودگی کیا ہے اس کی کتنی اقسام ہیں ماحولیاتی آلودگی کی نمایاں  اقسام ہیں   پانی کی آلودگی فضائی آلودگی زمینی آلودگی   شور کی آلودگی 1_پانی کی آلودگی  اس وقت ملک میں پائی جانے والی ماحولیاتی آلودگی کی ایک اہم قسم  ہے۔ جس کے حوالے سے ابھی تک کسی قسم کا کوئ...

اتوار کا دن نیا اغاز

  اتوار کا دن ☀️ توانائی اور نیا آغاز لفظ اتوار  سنسکرت کے لفظ ” آدتیہ وار“ سے آیا ہے جس کا  مطلب ہوا سورج سے منسوب دن انگریزی میں Sunday (Sun + day) فارسی میں  یکشنبه (ہفتے کا پہلا دن) اتوار کو سورج سے منسوب دن سمجھا جاتا ہے اور اسی نسبت سے اسے روشنی، حرارت اور توانائی کا دن کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانے سے سورج کو زندگی کی بنیاد مانا گیا ہے کیونکہ زمین پر موجود ہر جاندار بالواسطہ یا بلاواسطہ سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ دن اور رات کا نظام، موسموں کی تبدیلی، فصلوں کی نشوونما اور انسانی جسم کی حرارت سب سورج ہی سے جڑی ہوئی ہیں اس لیے جس دن کو سورج سے نسبت دی گئی وہ دن خود بخود طاقت اور زندگی کی علامت بن گیا۔ اتوار کو اکثر ہفتے کے آغاز کے طور پر دیکھا جاتا ہے اس لیے اسے نئے عزم، تازہ سوچ اور آگے بڑھنے کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے اس دن انسان کے اندر خود اعتمادی اور خود شناسی کا پہلو زیادہ نمایاں مانا جاتا ہے۔ نجومی اور روایتی تصورات میں سورج انسان کی شخصیت، ارادے، وقار اور قیادت کی علامت ہے، اسی وجہ سے اتوار کو اپنے مقاصد پر غور کرنے خود کو منظم کرنے اور آنے والے د...

خاندانی نظام اور جمع تقسیم

  مشترکہ خاندانی نظام آج کے زمانے میں بھی کارآمد ہے یا الگ رہنا زیادہ بہتر اور پرسکون ہے؟ یہ سوال بظاہر سادہ لگتا ہے مگر درحقیقت معاشرتی، نفسیاتی، اور دینی لحاظ سے گہرا مفہوم رکھتا ہے۔ انسان جب سے دنیا میں آیا ہے خاندان اس کی زندگی کی بنیادی اکائی رہا ہے۔ یہی خاندان محبت، تربیت، ذمہ داری، اور احساسِ تعلق کا پہلا درس دیتا ہے اسلام ہمیں خاندان کو محض ایک رہائشی ضرورت نہیں بلکہ عبادت ، رحمت اور تعلق کا مرکز قرار دیتا ہے۔ قرآن میں بارہا رشتہ داری، حسنِ سلوک، اور قرابت داروں سے محبت کی تاکید کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: (سورۃ النساء: 1) ترجمہ: اور اللہ سے ڈرو، جس کے نام پر تم ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو، اور رشتہ داریوں کا بھی خیال رکھو۔ یہ آیت اس بات کی یاد دہانی ہے کہ رشتہ داروں کے ساتھ جڑے رہنا  ان کا خیال رکھنا ان سے تعلقات مضبوط رکھنا اللہ کے نزدیک نیکی ہے۔ یہی وہ روح ہے جس پر مشترکہ خاندانی نظام  قائم ہوتا ہے  ایک ایسا نظام جہاں سب ایک دوسرے کے سہارے بنتے ہیں۔ مشترکہ خاندان کے نظام میں زندگی کا حسن یہ ہے کہ ہر فرد دوسرے کی مدد میں شریک رہتا ہے اگر کسی پر مش...

کیا آپ بھی خوش رہنا چاہتے ہیں ؟

    ہم سب خوش رہنا چاہتے ہیں کوئی بھی یہ نہیں کہتا کہ مجھے غم چاہیے لیکن سوال یہ ہے کہ پھر بھی اتنے لوگ اداس کیوں ہیں؟ اس کا جواب جو میں اب تک سمجھ سکی ہوں وہ ہے  کہ ہم نے خوشی کو غلط جگہ تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں خوشی پیسے سے آئے گی، کسی کے بدل جانے سے آئے گی، کسی ایک دن سے آئے گی، شادی کے بعد، کامیابی کے بعد، یا کسی خاص لمحے کے بعد اور جب وہ لمحہ آ بھی جاتا ہے تو خوشی چند دن کی مہمان بن کر چلی جاتی ہے دراصل  خوشی کوئی واقعہ نہیں یہ ایک کیفیت ہے یہ باہر سے نہیں آتی یہ ہمارے اندر سے جاگتی ہے۔ جب میں نے خوشی کے لفظی معنی سمجھے ان کی تفصیل جانی  تو حیرت انگیز طور پر مجھے معلوم ہوا کہ خوشی کا مطلب خ و ش ی خ سے خوف چھوڑ دینا ہم میں سے بہت سے لوگ خوف میں جیتے ہیں کل کا خوف، لوگوں کی باتوں کا خوف،لوگ کیا کہیں گے یہ خوف ، ناکامی کا خوف، تنہائی کا خوف۔ جب دل خوف سے بھرا ہو تو خوشی کے لیے جگہ کہاں بچے گی ؟ جس دن انسان یہ فالتو کے خوف دل سے نکال دیتا ہے  اسی دن خوشی کا پہلا دروازہ کھلتا ہے۔ و سے وسعتِ دل وسعتِ دل کا مطلب ہے دل بڑا کرنا  ہر...