اتوار کا دن ☀️
توانائی اور نیا آغاز
لفظ اتوار سنسکرت کے لفظ ”آدتیہ وار“ سے آیا ہے جس کا مطلب ہوا سورج سے منسوب دن
انگریزی میں Sunday (Sun + day)
فارسی میں یکشنبه (ہفتے کا پہلا دن)
اتوار کو سورج سے منسوب دن سمجھا جاتا ہے اور اسی نسبت سے اسے روشنی، حرارت اور توانائی کا دن کہا جاتا ہے۔ قدیم زمانے سے سورج کو زندگی کی بنیاد مانا گیا ہے کیونکہ زمین پر موجود ہر جاندار بالواسطہ یا بلاواسطہ سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ دن اور رات کا نظام، موسموں کی تبدیلی، فصلوں کی نشوونما اور انسانی جسم کی حرارت سب سورج ہی سے جڑی ہوئی ہیں اس لیے جس دن کو سورج سے نسبت دی گئی وہ دن خود بخود طاقت اور زندگی کی علامت بن گیا۔
اتوار کو اکثر ہفتے کے آغاز کے طور پر دیکھا جاتا ہے اس لیے اسے نئے عزم، تازہ سوچ اور آگے بڑھنے کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے اس دن انسان کے اندر خود اعتمادی اور خود شناسی کا پہلو زیادہ نمایاں مانا جاتا ہے۔ نجومی اور روایتی تصورات میں سورج انسان کی شخصیت، ارادے، وقار اور قیادت کی علامت ہے، اسی وجہ سے اتوار کو اپنے مقاصد پر غور کرنے خود کو منظم کرنے اور آنے والے دنوں کے لیے ذہنی و جسمانی توانائی جمع کرنے کا دن کہا جاتا ہے۔
روزمرہ زندگی میں بھی اتوار کا اثر مختلف انداز سے محسوس ہوتا ہے اکثر لوگ اس دن نسبتاً آرام کرتے ہیں گھر والوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں یا دھوپ میں نکلتے ہیں۔ سورج کی روشنی جسم میں وٹامن ڈی بناتی ہے جو ہڈیوں، اعصاب اور مجموعی توانائی کے لیے مفید ہے اس طرح اتوار کا تعلق صرف علامتی نہیں بلکہ جسمانی صحت سے بھی جڑا ہوا ہے اس دن روشنی میں وقت گزارنا ذہنی دباؤ کم کرتا ہے اور موڈ کو بہتر بناتا ہے۔
مزاج کے اعتبار سے اتوار کو گرمی جوش اور حرکت سے جوڑا جاتا ہے یہ دن انسان کو زیادہ پُراعتماد اور فعال محسوس کرا سکتا ہے اگرچہ بعض اوقات یہی کیفیت جلد بازی یا ضد کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ اسی لیے بہتر ہے کہ اتوار کے دن کو مثبت سرگرمیوں میں لگایا جائے خود پر توجہ دی جائے اور منفی خیالات یا غیر ضروری تنازعات سے بچا جائے۔
روحانی اعتبار سے اتوار شکرگزاری اور روشنی کی طرف رجوع کا دن سمجھا جاتا ہے۔ سورج کی روشنی انسان کو قدرت کی عظمت اور زندگی کی نعمتوں کی یاد دلاتی ہے ۔
اتوار کادن انسان کو توانائی دیتا ہے اس کے اندر امید جگاتا ہے اور اسے نئے ہفتے کے لیے ذہنی جسمانی اور روحانی طور پر تیار کرتا ہے۔
اس دن وہ رنگ بہتر سمجھے جاتے ہیں جو روشنی، گرمی اور توانائی کی نمائندگی کریں اتوار کو سیاہ یا بہت گہرے رنگ کم پہنے جائیں کیونکہ وہ توانائی کو دبا دیتے ہیں۔
اتوار کے لیے موزوں رنگ یہ ہیں۔
سرخ ،پیلا ،گولڈن،اف وہائٹ
یہ رنگ اعتماد، وقار ،طاقت
جوش، حرکت اور حوصلے کے لیے اس دن کے لحاظ سے موزوں رنگ ہیں ۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں