نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

آئیے باغبانی سیکھئے 2025

                2025     آئیے باغبانی سیکھئے 

ہماری صحت  ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے عقلمندی یہ ہے کہ  کسی بھی مرض میں مبتلہ ہونے سے پہلے ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں  ہماری احتیاط ہی ہمیں آئندہ مزید بیماری کے بڑھنے سے بھی بچا سکتی ہےاس کے لئے ضروری ہے کہ اپنی غذا پر توجہ دیں اپنی نیند پوری کریں رات میں جلدی سوئیں صبح جلد اٹھیں واک کریں ورزش  کریں اور   اپنے ماحول  کو  صاف ستھرا رکھیں بہتر آکسیجن اور ہوا کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ماحول کو بہتر ہم اس ہی وقت بنانے کے قابل ہوں گے جب ہم  خود صحت مند ہوں بیمار انسان کیا ماحول کو صحیح کرسکے گا۔مارکیٹ کی زہریلی اور مضر صحت سبزیاں کھانے کی بجائے کوشش کریں کہ  اپنی سبزیاں خود اگائیں ۔  اپنی صحت کی حفاظت کے لیے جو آسانی سے کرسکتے ہیں وہ ہم کریں ۔جب ہم باغبانی  کی بات کرتے ہیں تو ہم مختلف 

پودے اپنے گھر میں رکھتے ہیں جن میں   مختلف  سجاوٹی اور پھولوں والے پودے بھی ہوتے ہیں  پھولوں والے پودوں سے  باغیچہ  کی خوبصورتی بڑھتی ہے لیکن اگر اس کے ساتھ ساتھ ہم گھر میں سبزیاں بھی اگائیں تو ہمیں دوہرا فائدہ ہوگا یعنی ہمیں اپنے کچن کے لیے سبزیاں بھی ملیں گی اور ہمارے باغیچہ کی  خوبصورتی بھی بڑھے گی اپنے گھر میں باغیچہ  بنانا گھر میں پودوں کو اگانا بہت اسان ہے جبکہ  بہت سے لوگ باغبانی  کو بہت مشکل کام سمجھتے ہیں اگر باغبانی کی معلومات ہوں تو یہ بہت آسان اور دلچسپ کام ہے ۔ ہم گملوں میں بھی ہر طرح کی سبزیاں اور پودے اگاسکتے ہیں کچن گارڈننگ ورکشاپ سے آپ لوگ سیکھ سکتے ہیں کہ کم بجٹ میں رہ کر  باغبانی کس طرح کی جاسکتی ہے؟کچن کے کچرے کو ڈسٹ بن میں ڈالنے کی بجائے پودوں کی کھاد کس طرح بناسکتے ہیں ؟گھر میں جگہہ نہیں ہے فلیٹ میں رہتے ہیں وہاں کیسے سبزیاں اگائی جائیں؟پودوں کو بیماریوں سے کیسے دور رکھیں؟ کون سے آرگنک پیسٹیسائڈز ہیں جو ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر استعمال کیے جاسکتے ہیں ؟ گھر کی فالتو اشیاء کو کس طرح اپنے باغیچہ میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟ گملے کون سے لیے جائیں کس طرح کے گملے لیے جائیں ؟ کتنے بڑے گملے میں  کون سی سبزی کے پودے لگائے جاسکتے ہیں؟ پودے اگانے کے لیے بیج گھر سے ہی کیسے لے سکتے ہیں ؟ اور اپنی لگائی ہوئی سبزی سے بیج کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ گھر میں ہی سبزیوں کے بیج کس طرح تیار کرسکتےہیں؟ باغبانی میں استعمال ہونے والے ٹولز کون سے ہوتے ہیں؟ کم بجٹ میں رہتے ہوئے گھر کی اشیاء سے باغبانی کے ٹولز کیسے تیار کرسکتے ہیں ؟ پودوں کی کٹائی پروننگ پنچنگ مٹی کی گڈائی پودوں کو پانی کب کیسے اور کتنا دیا جائے؟ موسم کے لحاظ سے پودوں کی دیکھ بھال سبزیوں کے علاوہ دوسرے مختلف پودے پھولوں والے کیکٹس انڈور پودے درخت پھلوں کے پھولوں کے پودے ہربل پلانٹس اور بھی بہت بہت کچھ گارڈننگ میں شامل ہے۔



تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گملوں میں آسانی سے سبزیاں اگائیں ۔

    گھر بیٹھےمدافعتی نظام کو متحرک   رکھنے والی قدرتی خوراک حاصل کریں۔ گھریلو باغبانی نہ صرف ایک   صحت مند سرگرمی ہے بلکہ ہم اپنے   گھر میں ہی آلودگی اور کیمیکل کے اثرات سے پاک سبزیوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اگر شوق ہے تو اس مضمون کے ذریعے موسم گرما میں سبزیوں کی   گھریلو سطح پر بوائی کی معلومات حاصل کریں۔اور حقیقت میں   مدافعتی نظام کو متحرک رکھنے والی قدرتی خوراک حاصل کریں۔ موسم گرما کی سبزیاں اگانے کے لیے پندرہ فروری سے بہترین وقت شروع ہوجاتا ہے فروری سے مارچ اپریل تک سبزیوں کے بیج بوئے جاسکتے ہیں کچھ علاقوں میں اپریل کے بعد بھی بیج بوسکتے ہیں لیکن سخت گرمی اور لو میں بیجوں سے پودے نکلنا مشکل ہوتا ہے۔جن گملوں میں سبزی اگائی جائے وہ گملہ بارہ انچ سے بڑا ہو۔   گملہ جتنا بڑا ہوگا پودے کی نشوونما بھی اچھی ہوگی اور سبزی بھی وافر مقدار میں میسر آسکے گی سبزیوں کے لیے موسم گرما میں صبح کی پانچ سے چھ گھنٹے کی دھوپ لازمی ہوتی ہے۔ سبزی کے پودے کو صبح ایک بار پانی لازمی دیں تیز دھوپ اور لو سے بچاؤ کے   لیے گرین نیٹ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں پودے کو گ...

معیاری سبزی کے لیے نامیاتی کھاد کی تیاری

زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لیے مختلف قسم کی کھاد کا  استعمال ضروری ہوتا ہے۔کھاد میں دیگر کار آمد اشیا کے علاوہ نائٹروجن کے مرکبات بھی موجود ہوتے ہیں۔ جب پودوں کو پانی دیا جاتا ہے تو یہ مرکبات پانی میں حل ہو جاتے ہیں اور پھر پودے کی جڑیں اُن کو چوس کر تنے، شاخوں اور پتوں وغیرہ تک پہنچا دیتی ہیں۔ جانوروں کے فضلے سے جو کھاد خود بخود بن جاتی ہے اُس کی مقدار محدود ہے اور تمام ضروریات کو پورا نہیں کر سکتی ۔ لہٰذا بعض کیمیائی مرکبات مصنوعی کھاد کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں  جن کے ذیلی اثرات انسانی جسم پر مضر ردعمل  پیدا کرسکتے ہیں۔ البتہ نامیاتی کھاد  کی تیاری سے اس خرابی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جس میں قدرتی طور پر  نائٹروجن کے مرکبات حل ہوجاتے ہیں اور پودوں کو غذائیت فراہم کرتے ہیں۔ گھریلو باغبانی کے لیے  کھاد اپنے گھر میں  خودہی  تیار کریں ہمارے گھروں میں روزانہ ہی مختلف قسم کا کچرا جمع ہوجاتا ہے اس کچرے کی ایک بڑی مقدار کچن سے نکلنے والا  کچرا ہے اگر ہم اس کچرے کو ضائع کرنے کی بجائے اس سے اپنے گھر میں ہی  اپنے پودوں کے لئے کھ...

مثبت سوچ سے زندگی سدھاریں

انسانی ذہن پر سوچ کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے ز ندگی کا ہر منظر سوچ سے ہی جنم لیتا ہے۔ سوچ سے انسانی جذبات بنتے ہیں اور اس سے عمل وجود میں آتا ہے سوچ دو طرح کی ہوتی ہے۔ مثبت سوچ اور منفی سوچ یعنی اچھی اور بری سوچ کامیابی اور ناکامی ان ہی دو سوچوں کا نتیجہ ہے۔  خیالات کا ذ ہن میں پیدا ہونا ایک قدرتی رجحان ہے مگر خیال کو سوچ میں تبدیل کرنا انسان کے اختیار میں ہے۔ انسان کے خیالات ہی اس کی شخصیت کو بنانے اور بگاڑنے کا موجب ہے مثبت خیالات مثبت سوچ کی طرف رہنمائی کرتے ہیں مثبت سوچ کامیابی کی طرف لے جانے والی وہ سڑک ہے جس پر چلنے والا اپنی منزل کو پالیتا ہے ۔ہماری تمام حرکات  ہماری سوچ کے زیراثرہوتی ہیں یعنی یہ ہماری سوچ ہی ہےجو ہم سے عوامل سرزد کراتی ہے مثبت سوچ دراصل اچھی اور صحیح سوچ ھےایک مثبت سوچ کا حامل انسان یقیناً مثبت خیالات اور تخلیقات کو ہی منظر عام پر لائے گا۔مثبت سوچ اچھے خیالات کی وجہ بنتی ھے جس کے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔زندگی میں کامیابی کا اسی فیصد انحصار  ہمارے رویے پر ہے   اور رویہ  سوچ سے جنم لیتا ہےمثبت سوچ سے مثبت ...