نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اکتوبر, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ہم باغبانی کیوں کریں ؟

  باغبانی کیوں کریں؟ آج کی تیز رفتار، شور شرابے اور مصنوعی زندگی میں انسان کو سکون، قدرت، اور فطرت سے جُڑنے کی سخت ضرورت ہے۔ باغبانی صرف ایک مشغلہ یا خوبصورتی کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ روح، جسم، اور ذہن کے لیے ایک مکمل علاج ہے۔ باغبانی کوئی مہنگا یا مشکل مشغلہ نہیں یہ فطرت کے قریب جانے، خود کو بہتر بنانے، اور زندگی کو خوبصورت بنانے کا آسان راستہ ہے۔ چند بیج، تھوڑا وقت، اور تھوڑی توجہ اور آپ بھی ایک باغبان بن سکتے ہیں۔ جب ہم کسی پودے کو اپنے ہاتھوں سے لگاتے ہیں، اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں، اور نئی کونپل نکلتے دیکھتے ہیں تو دل کو ایک عجیب سی خوشی اور تسکین ملتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ باغبانی ذہنی دباؤ، ڈپریشن، اور تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ گھر میں پودے ہونے سے فضا صاف رہتی ہے، آکسیجن زیادہ ہوتی ہے، اور آلودگی کم محسوس ہوتی ہے۔ کچھ پودے (جیسے ایلوویرا یا منی پلانٹ) تو اندرون خانہ ہوا کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ باغبانی کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے گھر میں تازہ، خالص اور بغیر کیمیکل والی سبزیاں، ہری مرچ، دھنیا، پودینہ، یا ٹماٹر اُگا سکتی ہیں — جو نہ صرف صحت بخش ہوتے ...

صفائی کا جادو

  کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ کچھ گھروں میں سامان تو بہت ہوتا ہے، لیکن پھر بھی سکون محسوس نہیں ہوتا؟ اور کچھ گھر بہت سادہ ہوتے ہیں، مگر وہاں جاتے ہی دل کو راحت ملتی ہے۔ آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ یہ سن کر شاید آپ کو حیرت ہو کہ   اس کی وجہ  گھر میں موجود غیر ضروری سامان  ہے۔ یہ سامان صرف جگہ ہی نہیں گھیرتا، بلکہ ہمارا وقت، توجہ اور ذہنی سکون بھی اپنے ساتھ لے لیتا ہے۔ انسان کے گھر  سے ہی اس کی شخصیت عادات کا بھی معلوم ہوتا ہے جب گھر میں ہر طرف غیر ضروری سامان جمع ہونے لگتا ہے تو جہاں جگہہ کی کمی محسوس ہوتی ہے وہیں انسان کا ذہنی سکون بھی متاثر ہوتا ہے گھر کو صاف ستھرا رکھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے  لوگ بار بار صفائی کرتے ہیں لیکن چند دن بعد گھر پھر بکھر جاتا ہے۔  اصل مسئلہ صفائی نہ کرنا نہیں بلکہ ضرورت سے زیادہ سامان جمع کرنا ہے۔ اس کے برعکس اگر گھر میں صرف ضروری سامان ہو سب سامان سلیقے سے رکھا ہو  ایسے گھر سے    سکون، سہولت اور اطمینان حاصل ہوتا ہے  ۔ کسی چیز کی قیمت اس وقت پوری ہو جاتی ہے جب وہ آپ کی زندگی میں اپنا مقصد پورا کر د...

آئیے باغبانی سیکھیے

  آئیے باغبانی سیکھیے باغ، کھیت، اور پارک میں فرق ہم اکثر پودوں اور سبزے کو دیکھ کر مختلف الفاظ استعمال کرتے ہیں جیسے "باغ"، "کھیت" یا "پارک"۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان تینوں میں واضح فرق ہوتا ہے؟ اگر آپ گھریلو باغبانی شروع کرنا چاہتے ہیں تو یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کا مقصد "باغ" بنانا ہے — نہ کہ کھیت یا پارک۔ آئیے ان کا فرق آسان زبان میں سمجھتے ہیں: 1. باغ (Garden) باغ ایک محدود جگہ میں لگائے گئے پھولوں، پودوں، یا سبزیوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔یہ کسی گھر، چھت، یا بالکونی میں بھی ہو سکتا ہے ۔اس میں آپ کی مرضی کے مطابق پودے لگائے جاتے ہیں دیکھ بھال زیادہ توجہ سے ہوتی ہے۔گھریلو باغبانی اسی زمرے میں آتی ہے 2. کھیت (Field / Farm) کھیت ایک بڑی جگہ پر فصل یا سبزی اگانے کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔ کسان زمین میں بڑی مقدار میں بیج بوتے ہیں ۔ فصل تجارت یا خوراک کے لیے اگائی جاتی ہے۔زیادہ جگہ، مشینری، اور مزدوری درکار ہوتی ہے مثال: گندم، چاول، کپاس، مکئی کے کھیت 3. پارک (Park) پارک ایک عوامی جگہ ہوتی ہے جہاں لوگ تفریح کے لیے جاتے ہیں۔درخت، گھاس اور ...