جسم کے اندر بے شمار ایسے خاموش عناصر کام کر رہے ہوتے ہیں جن کی موجودگی کا احساس تب تک نہیں ہوتا جب تک ان میں کمی پیدا نہ ہو جائے انہی پوشیدہ مگر انتہائی اہم عناصر میں ایک معدنی جز میگنیشیم بھی شامل ہے جو نہ صرف جسمانی طاقت بلکہ ذہنی سکون، اعصابی توازن اور دل کی دھڑکن تک کو منظم رکھتا ہے جب اس کی مقدار کم ہونے لگتی ہے تو جسم چیخ کر نہیں بلکہ آہستہ آہستہ اشاروں میں اپنی کمزوری ظاہر کرتا ہے اور یہی خاموش علامات اکثر نظر انداز ہو کر بڑے مسائل میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ میگنیشیم انسانی جسم کے لیے ایک بنیادی معدنی جز ہے جو جسم کے تقریباً ہر اہم نظام میں شامل ہوتا ہے یہ اعصاب کو پرسکون رکھنے، پٹھوں کو متوازن کرنے، دل کی دھڑکن کو درست رکھنے اور توانائی پیدا کرنے کے عمل میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ جسم خود میگنیشیم پیدا نہیں کر سکتا اس لیے اسے روزمرہ خوراک سے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر اس کی مقدار کم ہو جائے تو تھکن، پٹھوں میں کھچاؤ، نیند کی خرابی اور ذہنی بے چینی جیسے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں۔ ایک عام بالغ انسان کو روزانہ تقریباً 300 سے 400 ملی گرام میگنیشیم کی ضر...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔