آئیے باغبانی سیکھیے نئے باغبان اپنے پودوں کی ضرورت کو سمجھیں سب سے اہم مسئلہ ہم پودے کو کہاں رکھیں پودا انڈور ہے یا آؤٹ ڈور ۔ گھر یا باغ میں پودے لگانے کا شوق بہت خوبصورت ہے لیکن اکثر نئے باغبان ایک بڑی الجھن کا شکار ہوتے ہیں کہ کون سا پودا کم دھوپ میں رہے گا اور کون سا کھلی دھوپ میں رہے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ ہر پودے کی اپنی “روشنی کی زبان” ہوتی ہے اگر آپ اسے سمجھ لیں تو باغبانی بہت آسان ہو جاتی ہے۔ کم دھوپ والے پودے دراصل وہ ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر جنگل میں درختوں کے سائے تلے اگتے ہیں یعنی جنگل کے فرش پر جہاں سورج کی روشنی براہِ راست نہیں بلکہ چھن کر آتی ہے ایسے پودے نرم، ٹھنڈی اور ہلکی روشنی میں بہتر بڑھتے ہیں اور تیز دھوپ انہیں نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔ گھر کے اندر رکھے جانے والے زیادہ تر پودے اسی قسم کے ہوتے ہیں جیسے اسنیک پلانٹ، منی پلانٹ (پوتھوس)، پیس للی، زی زی پلانٹ اور فرنز وغیرہ۔ ان پودوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے پتے عموماً گہرے سبز، نرم اور چوڑے ہوتے ہیں کیونکہ وہ کم روشنی کو بھی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے برعکس جو پودے زیادہ دھوپ پسند کرتے ہیں جیسے گلاب، ...
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجرکاری کی حقیقی ضرورت ہے۔شجرکاری نہ صرف شہر کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے آلودگی اور ماحولیاتی بگاڑ کا بھی مقابلہ ہوتا ہے۔ پودے لگانے سے کاربن کے ذخیر ے، گرمی اور شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔