نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

عالمی یوم خواتین

عورت کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ 8   مارچ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی، اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے خواتین کے کردار کی   کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کے لیے جہاں دنیا بھر میں خواتین کا   عالمی دن منایا جاتا ہے وہیں خواتین نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔خواتین دیہی علاقے کی ہوں یا شہری ان کی اہمیت کو تسلیم کرنا ان کو مکمل تحفظ دینا معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے ضروری ہے۔   آج سے چودہ سو سال پہلے جب عورتوں کے حقوق کا تصور دنیا کے کسی بھی معاشرے میں موجود نہیں تھا اس وقت اسلام نے خواتین کو حقوق دے کر معاشرے میں عورت کا مقام بتایا اسلام نے کچھ معاملات میں مردوں کو عورتوں پر فوقیت دے کر انھیں عورت کا محافظ اور نگران بنایا وہیں عورت کو یہ عظمت بخشی کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے ۔ خواتین کے حقوق کی وکالت کرنے والوں کا خیال ہے کہ ساری خرابی کی جڑمرد ہیں جب...

بلڈ پریشر

بلڈ پریشرکا بڑھنا بہت خطرناک ہے کچھ لوگوں کو سردرد، سانس لینے میں تکلیف، کا سامنا کرنا ہوتا ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب اس بیماری کو نظر انداز کیا جائے ۔  ہائی بلڈپریشر  کی وجوہات  موروثی تھائیرائڈ کی خرابی نیند کی کمی نمک کی زیادتی موٹاپا زیابیطس ڈپریشن  ذہنی پریشانی  غصہ تناؤ بلاوجہ کی حساسیت  ورزش نہ کرنا جسمانی سرگرمی کی کمی گردوں کی بیماری پریگنینسی برتھ کنٹرول ادویات شراب نوشی چربیلی اور تلی ہوئی اشیاٍٍ کا استعمال ہارمونز کی پیچیدگی کولسٹرول بڑی عمر کے افراد میں بلڈ پریشر کی خرابی جن افراد کو بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ ہو یا وہ اس کا شکار ہوں انھیں درج ذیل احتیاط کرنا چاہیئے۔ ڈبوں میں پیک غذا سے اجتناب کریں ۔ سوڈیم کا استعمال نقصان دہ ہے۔ جدید غذا میں سوڈیم کی مقدار میں اضافہ اور پوٹاشیم میں کمی واقع ہوئی ہےدونوں کے توازن کے لیے تازہ غذا کھائیں ۔ ڈپریشن نہ ہونے دیں ۔ غصہ، تناؤ، پریشانی سے دور رہیں ۔ وزن کم کریں ۔ کاربوہائیڈریٹ یا نشاستہ کی مقدار کم لیں  پیدل چلیں ۔ کیلشیم ...

خشک میوے درختوں کی دنیا سے انسانوں کے لیے سردیوں کی سوغات

  قدرت کا عطا کردہ ہر موسم لاجواب ہے اگر موسم کی سختیوں کی پہلے سے تیاری اورمقابلے کا انتظام کرلیا جائے تو ہر موسم کا انداز نرالااور اچھوتا ہوتا ہے رنگین پھولوں کا ڈالیوں پر لہرانا اور مہکنا، پھلوں کا درختوں سے جھولنا، پرندوں کا چہچہانا دل بے اختیار کہہ اٹھتا ہے، "اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے " موسم سرما کے آتے ہی جہاں نت نئے پکوان ذہن میں آتے ہیں وہیں موسم کے پھلوں کے ساتھ خشک میوہ جات کی یاد بھی آتی ہے جو اس موسم کی سوغات ہیں اور موسم کو پر لطف بنا دیتے ہیں۔قدرت نے پاکستان کے پہاڑی اور ٹھنڈے علاقوں کو ان کی پیداوار کے لیے منتخب کیا ہے یہ میوے نہ صرف صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ انسانی جسم کو موسم کی سختیوں کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ان میوہ جات میں بادام، انجیر، اخروٹ، پستہ، چلغوزہ، مونگ پھلی اورکاجو وغیرہ شامل ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں مختلف پکوان میں بھی یہ میوہ جات استعمال کیے جاتے ہیں موسم سرما کے علاوہ دوسرے موسموں میں ان کا استعمال کم کیا جاتا ہے عام خیال ہے کہ ان کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لیے موسم سرما کے علاوہ ان کا استعمال نقصا...

ایک تعمیری اور صحت بخش مشغلہ باغبانی قومی احساس جاگنے کا منتظر ہے

زندگی کی یہ اہم   مہارت بچوں کے لیے لازمی قرار دی جائے دور حاضر کے مشینی دور میں انسانی زندگی کی ساخت بھی   مشین کی مانند ہوتی جارہی ہےجسمانی آزمائش و حرکات کی کمی کے باعث ذہن بھی ماؤف ہوتے جارہے ہیں جس کے نتیجہ میں بیماریاں بھی اتنی ہی تیزی کے ساتھ جسم انسانی پر حملہ آور ہورہی ہیں جبکہ انسانی فطرت ہے کہ   ذہن ہمہ وقت منصوبہ بندی کرے اور جسم   کسی نہ کسی کام میں مشغول ر ہے ۔مقولہ بھی مشہور ہے کہ بیکار انسان کا   دماغ شیطان کا کارخانہ بن جاتا ہے بچے جو کہ زندگی کے ہرنئے دن کے ساتھ مسلسل پروان چڑھ رہے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھ رہے ہیں اور کچھ نیا کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں انھیں صحت مندانہ تفریحی   و تعمیری سرگرمی کی ضرورت رہتی ہے جس سے وہ لطف اندوز بھی ہوسکیں آنے والے زندگی کے کٹھن سفر کی تیاری بھی کرسکیں۔ باغبانی بچوں کو زندگی کی ایک اہم مہارت سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہےاسکول کے نصاب میں اس کو نظر انداز کردیا جاتا ہے انہیں صرف اتنی معلومات دی جاتی ہیں کہ پودے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں اور آکسیجن خارج کرتے ہیں جبکہ ماحولیاتی آگاہی اور اس کے ف...

گھریلو باغبانی (چھٹی کلاس)

  پچھلی کلاسز میں آپ کو سردیوں کے موسم کے مطابق کچھ سبزیاں اگانا سکھائیں اور ان کے فائدے بھی بتائے جو غذا ہم لے رہے ہیں ان کے فائدے بھی ہمیں معلوم ہونا چاہئے آج کچھ مزید سبزیوں کو اگانا بتاؤں گی اور ساتھ ساتھ ان کے فائدے بھی بتاؤِں گی۔    مٹر جسم کو غذائیت دیتا ہے خون کی کمی کو دور کرتا ہے اور خون کی خرابی کو دور کرنے میں بھی اہمیت رکھتا ہے مٹر کو اگانے کے لئے مٹر کی پھلی سے ہی دانے نکال کر بیج بونے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں مٹر کی پہلے پنیری تیار کرلیں تو اس کی نشوونما اچھی ہوتی ہے گھر کی بنی ہوئی آرگنک کھاد مٹی اور گائے کا گوبر تمام اقسام کی سبزیاں اگانے کے لئے ضروری ہے اور تمام اقسام کی سبزیوں کے لئے صبح کی چھ سے آٹھ گھنٹے کی دھوپ ضروری ہوتی ہے مٹر کو زیادہ بڑے گملے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے چھوٹے سے پودے میں ہی پھلیاں نمودار ہوجاتی ہیں چھ سے سات انچ کے گملے میں بھی لگاسکتے ہیں زیادہ بڑے گملے میں ایک سے زیادہ پودے لگادیں دو سے ڈھائی ماہ میں پھلیاں استعمال کے قابل ہوجاتی ہیں ۔       جسم کی نشوونما اور تعمیر نو کے لئے  ہمارے جسم کو چ...

گھریلو باغبانی (پانچویں کلاس)

  پچھلی کلاس میں  آپ نے موسم کے مطابق کچھ سبزیوں کے بیج بوناسیکھے تھےاب تک تو وہ آپ نے لگا لئے ہوں گے اور اب تو پودے بھی نکل آئے ہوں گے آج کچھ مزید سبزیوں کےبیج لگائیں گے ۔ پیاز کو ہم بیج سے بھی لگا سکتے ہیں اس کی پنیری بھی تیار کی جاتی ہے بیج لگانے اور پنیری لگانے کا طریقہ پچھلی کلاس میں تفصیل سے بتایا ہے وہ آپ کو اچھی طرح یاد ہوگا اس کے علاوہ  پیاز کو بھی بیج کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں اس ہی طرح ہری پیاز بھی لگا سکتے ہیں ۔پیاز کو دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے پیاز لگانے کے کچھ ہی دن بعد ہرے پتے نکل آئیں گے ان پتوں کو استعمال کرلیں چند روز بعد دوبارہ پتے نکل آئیں گے ۔پیاز کے فوائد اور پیاز لگانے کے متعلق مکمل تفصیل اس وڈیو میں موجود ہے ۔ شلجم سردیوں میں اگائے جائیں سردیوں میں ان کی نشوونما بہتر طریقے سے ہوتی ہے شلجم کے لئے دھوپ ضروری ہے صبح کی دھوپ زیادہ بہتر ہے شلجم کے بیج لگائے جاتے ہیں کسی بھی نرسری سے لے لیں گملے میں کمپوسٹ اور مٹی کی آدھی آدھی مقدار مکس کرکے تیار کرلیں پھر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر بیج لگادیں گے بیج لگانے کے طریقے پچھلی کلاس میں بتاچکی ہوں ایک ہفتے...

گھریلو باغبانی (چوتھی کلاس)

سردیوں کے موسم کے مطابق کچھ سبزیاں لگانا سیکھیں ۔ آج میں آپ کو دھنیاں، لہسن،  مرچ، ٹماٹر، اور پودینہ لگانا بتاؤں گی اور بھی جو سبزیاں موسم کے مطابق آپ لگانا چاہیں مجھے کمنٹس میں بتادیجئے گا پھر میں اگلی کلاس میں بتاؤں گی ۔میں نے پچھلی کلاس میں سبزی کے پودے کےحساب سے گملے کا انتخاب بتا یا تھا اس سبق پر نظر ثانی کرلیجئے گا تاکہ جب آپ سبزیوں کے بیج بونا شروع کریں تو کوئی مسئلہ نہ ہو وڈیوز میں تفصیل زیادہ ہوتی ہے  وہاں لیکچرز ہوتے ہیں یہاں لکھ کر کلاس کی جاتی ہے تفصیل تو میں اس میں بھی دیتی ہوں لیکن دیکھنے سننے کی بات اور ہے۔ لہسن اگانا    لہسن کے بغیر ہمارے مشرقی کھانے ادھورے ہیں بہت زیادہ فوائد رکھتاہے قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اس کو گھر میں اگانابہت آسان ہےاکتوبر نومبر میں اس کو لگانا زیادہ آسان ہے جب اس کی کلیوں یا جووں سے ہرے پتے بنتے نظر آئیں فریج میں کافی دن رکھنے سے بھی جڑیں اور پتے بننا شروع ہوجاتے ہیں ۔ اپنی گھر کی ضرورت کے لحاظ سے جتنی مقدار اگانا ہے اتنا چوڑا اور اور تقریبا  تین سے چار انچ گہرا گملہ لیں گے گملے میں مٹی اور کمپوسٹ کی برابر مق...