آئیے باغبانی سیکھیے ۔کلاس .2.
پودوں کے عام مسائل
پودوں کے پتے پیلے ہونے کی
دوسری وجہ
پانی کی کمی
جس طرح زیادہ پانی نقصان دہ ہے اسی طرح پانی کی کمی بھی پودے کو متاثر کرتی ہے۔ جب مٹی بہت زیادہ خشک ہوجاتی ہے تو جڑیں پودے کی ضرورت کے مطابق پانی فراہم نہیں کرپاتیں
گرمیوں میں چھوٹے گملے، تیز دھوپ اور گرم ہوا پانی کی ضرورت بڑھا سکتے ہیں جبکہ سردیوں میں اکثر پودوں کو نسبتاً کم پانی درکار ہوتا ہے۔ اس لیے پانی دینے کا فیصلہ صرف موسم یا دنوں کی گنتی سے نہیں بلکہ مٹی اور پودے کی حالت دیکھ کر کریں۔
علامات
پانی کی کمی کی عام علامات میں پتوں کا لٹکنا، کناروں کا خشک ہونا، پتے کا زرد پڑنا اور شدید صورت میں پتے گرنا شامل ہیں۔ گملے کی مٹی سکڑ کر گملے کے کناروں سے الگ بھی ہوسکتی ہے۔
علاج
اگر مٹی خشک ہے تو آہستہ آہستہ اتنا پانی دیں کہ جڑوں کے حصے تک پہنچ جائے اور اضافی پانی نکاسی کے سوراخوں سے باہر نکل سکے بہت زیادہ خشک مٹی بعض اوقات پانی کو فوراً جذب نہیں کرتی اس لیے پانی آہستہ دینا مفید ہوتا ہے۔
گرمیوں میں چھوٹے گملے، تیز دھوپ اور گرم ہوا پانی کی ضرورت بڑھا سکتے ہیں جبکہ سردیوں میں اکثر پودوں کو نسبتاً کم پانی درکار ہوتا ہے۔ اس لیے پانی دینے کا فیصلہ صرف موسم یا دنوں کی گنتی سے نہیں بلکہ مٹی اور پودے کی حالت دیکھ کر کریں۔
(عالیہ خان )
#GardeningwithAliakha
#plantas
#water
#problem

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں