کنٹینر گارڈننگ کیا ہے؟
کنٹینر گارڈننگ کا مطلب ہے پودوں کوزمین میں لگانے کے بجائے گملوں، ٹب، ڈبوں یا کسی بھی برتن میں اگانا یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جن کے پاس باغ یا کھلی زمین نہیں ہے جیسے فلیٹ، اپارٹمنٹ، یا چھوٹی بالکنی میں بھی باغیچہ بنا یا جا سکتا ہے وہاں آسانی سے دیکھ بھال بھی کی جا سکتی ہے آرائشی اور فنکارانہ انداز سے جگہ کو خوبصورت بھی بنا سکتے ہیں۔
یہ کس کے لیے بہترین ہے؟
فلیٹ میں رہنے والےمصروف لوگ جو کم وقت میں باغبانی چاہتے ہیں۔
بزرگ افراد جن کے لیے جھک کر باغبانی مشکل ہونئے سیکھنے والے جو آسان آغاز چاہتے ہیں۔
گملوں میں کون سے پودے اگائے جاسکتے ہیں؟
گملوں میں تمام اقسام کی سبزیاں پھولوں کے پودے ،ہربل پودے ،چھوٹے قد کے بونسائی پودے،انڈور پودے لگائے جاسکتے ہیں۔
کنٹینر گارڈننگ میں کامیابی کا پہلا قدم ہے صحیح گملے کا انتخاب ہر پودے کی جڑوں کی گہرائی، نمی کی ضرورت، اور بڑھنے کی رفتار مختلف ہوتی ہے اس لیے کنٹینر کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جانا چاہیے۔
کنٹینر کے نیچے سوراخ ہونا بہت ضروری ہے تاکہ اضافی پانی باہر نکل جائے اور جڑیں گلنے سے بچ سکیں۔
کنٹینر مضبوط ہونا چاہیے تاکہ جب مٹی، پانی اور پودا ہو تو وزن برداشت کر سکے۔
چھوٹے پودے چھوٹے گملوں میں بڑے پودے بڑے اور گہرے گملےمیں بہتر نشوونما پاتے ہیں۔
مٹی، پلاسٹک، لکڑی، دھات، کنکریٹ مختلف اقسام کے گملوں کا مختلف پودوں میں الگ فائدہ اور نقصان ہے۔
سائز کا انتخاب کیسے کریں؟
چھوٹے پودے (جڑی بوٹیاں، چھوٹے پھول) 6 سے 10 انچ گہرائی۔
درمیانے پودے (ٹماٹر، بینگن) 12 سے 18 انچ گہرائی۔
بڑے پودے (چھوٹے درخت یا جھاڑیاں) 20 انچ یا اس سے زیادہ گہرائی۔
کنٹینر یا گملے کی تیاری
گملے کواچھی طرح دھو کر صاف کریں تاکہ کیڑے، فنگس نہ ہوں۔
نکاسی کے سوراخ چیک کریں اگر نہ ہو تو خود ڈرل سے سوراخ کریں۔
نیچے پتھر ،ٹھکری یا بجری رکھیں یہ زائد پانی کے بہاؤ کے لیے ہے۔
کنٹینر گارڈننگ میں مٹی، کھاد اور پانی تینوں کا انتظام زمین میں باغبانی سے بہت مختلف ہوتا ہے۔ گملے میں جگہ محدود ہوتی ہے اس لیے ہر چیز متوازن ہونی چاہیے تاکہ پودے صحت مند رہیں۔
باغ کی عام مٹی گملوں کے لیے مناسب نہیں۔ یہ بہت بھاری، سخت اور پا نی روکنے والی ہوتی ہے ۔
گملے میں مٹی زمین کے مقابلے میں کم ہوتی ہے اس لیے پودے جلد غذائیت ختم کر دیتے ہیں۔ انہیں مسلسل خوراک (fertilizer) کی ضرورت ہوتی ہے۔
مٹی کے ساتھ آرگینک کھاد شامل کرکے پودے لگائے جائیں ہفتہ میں ایک بار لکویڈ فرٹیلائزرز دیں ۔
پانی دینا — کب، کیسے، کتنا؟
گملے میں پودے زمین کے مقابلے میں جلد سوکھتے دھوپ میں رکھے پودوں کو روزانہ پانی دیں موسم کے مطابق پودوں کو پانی دیا جائے پانی دینے کا وقت صبح کا وقت بہترین ہے جب پانی دیں تو تب تک دیں جب تک نیچے سے تھوڑا پانی نکل نہ جائے۔
اگر جگہ محدود ہے (جیسے بالکونی) تو چھوٹے یا عمودی طور پر بڑھنے والے پودے بہتر ہیں ۔
کنٹینر گارڈننگ میں اگرچہ بیماریوں اور کیڑوں کا خطرہ زمین کی باغبانی سے کم ہوتا ہے لیکن پھر بھی کچھ عام مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اچھی نگرانی، صفائی، اور قدرتی طریقے سے پودوں کو بچایا جا سکتا ہے۔
(عالیہ خان )

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں