نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

گلوکوز توانائی سے لے کر صحت تک کا مرکزی عنصر

 گلوکوز یعنی خون میں  شکر کا ہونا۔  ہمارے جسم کی توانائی کا سب سے اہم ذریعہ ہے اور یہ صرف توانائی تک محدود نہیں بلکہ جسم کے تقریباً ہر عمل کا مرکزی کنٹرول سسٹم بھی ہے۔ ہر خلیہ، ہر احساس، ہر حرکت، ہر سوچ، اور ہر توانائی کا لمحہ گلوکوز کے توازن سے جڑا ہوا ہے۔ بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ گلوکوز کی فکر صرف وہ لوگ کرتے ہیں جو ذیابیطس کے مریض ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر انسان کی روزمرہ زندگی، موڈ، بھوک، نیند، وزن اور طویل مدتی صحت گلوکوز کے توازن سے متاثر ہوتی ہے خواہ وہ اسے محسوس کرے یا نہ کرے۔




اکثر لوگ گلوکوز کو صرف چینی یا مٹھائی سے جوڑتے ہیں لیکن یہ بالکل درست نہیں۔ جسم میں گلوکوز صرف شکر کھانے سے نہیں بلکہ کاربوہائیڈریٹس والے ہر غذائی جزو سے آتا ہے۔ جیسے گندم، چاول، آلو، دلیہ، جوس، سفید بریڈ، پاستا، یا کسی بھی قسم کا زیادہ پروسیس شدہ کاربوہائیڈریٹ۔ یہ غذائیں جسم میں جلد ہضم ہو کر گلوکوز میں تبدیل ہو جاتی ہیں اور خون میں گلوکوز کی سطح کو تیزی سے بڑھا دیتی ہیں۔

جب گلوکوز اچانک اور تیزی سے بڑھتا ہے، تو اسے "گلوکوز اسپائک" کہا جاتا ہے۔ یہ اسپائک جسم کے لیے ایک چیلنج ہوتا ہے، کیونکہ خون میں بڑھتی ہوئی شکر کو سنبھالنے کے لیے انسولین ہارمون خارج ہوتا ہے  انسولین کا بنیادی کام یہ ہے کہ گلوکوز کو خلیوں تک پہنچائے تاکہ وہ توانائی میں بدل جائے اگر یہ عمل متوازن ہو  تو جسم کی توانائی مستحکم رہتی ہے، موڈ متوازن ہوتا ہے بھوک صحیح رہتی ہے اور نیند کے معیار میں بہتری آتی ہے لیکن جب خون میں گلوکوز بار بار اور بہت زیادہ بڑھتا رہے تو انسولین  بار بار زیادہ مقدار میں نکلتی ہے  اس کے نتیجے میں انسولین کی حساسیت کم ہو جاتی ہے یعنی جسم انسولین کے اثر کو کم محسوس کرنے لگتا ہے۔ اس حالت کو "انسولین ریزسٹنس" کہا جاتا ہے جو بعد میں ٹائپ 2 ذیابیطس، وزن میں اضافہ، بھوک کی بے ترتیبی، توانائی کے ناہموار پیٹرن، اور دل و خون کی بیماریاں پیدا کرنے کا بنیادی سبب بنتی ہے۔

 گلوکوز کا اچانک بڑھنا اور گرنا نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی اور جذباتی صحت پر بھی اثر ڈالتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب گلوکوز بہت تیزی سے بڑھتا ہے تو آپ کو فوری توانائی محسوس ہوتی ہے لیکن یہ عارضی ہوتی ہے اور گلوکوز گرنے کے ساتھ تھکن، چڑچڑاپن، توجہ میں کمی، اور دماغی دھندلا پن محسوس ہو سکتا ہے۔ اسی طرح وزن میں اضافہ بھی اکثر انہی غیر متوازن گلوکوز سپائکس اور انسولین کے اثرات کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ جسم زیادہ انسولین پیدا کر کے اضافی گلوکوز کو چربی کی صورت میں ذخیرہ کر دیتا ہے۔ گلوکوز کی سطح کو مستحکم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ خوراک میں آہستہ ہضم ہونے والے کاربوہائیڈریٹس شامل کیے جائیں جیسے سبزیاں، پھل، اور فائبر اناج جو خون میں گلوکوز کو آہستہ آہستہ ریلیز کریں۔ پروٹین اور صحت مند چربی کا متوازن استعمال بھی گلوکوز کو مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور نیند کی معیاری مقدار بھی انسولین کی حساسیت کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ یعنی گلوکوز صرف توانائی کا ذریعہ نہیں بلکہ ہمارے جسم کے تقریباً ہر عمل کا ایک بنیادی میکانزم ہے۔ اس کا توازن ہمارے جسم، دماغ، موڈ، بھوک، نیند، وزن، اور طویل مدتی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ صحیح خوراک، جسمانی سرگرمی، اور طرز زندگی کے ذریعے گلوکوز کی سطح کو مستحکم رکھنا نہ صرف ذیابیطس سے بچاؤ کا ذریعہ ہے بلکہ روزمرہ توانائی، موڈ، اور عمومی صحت کے لیے بھی لازمی ہے۔

(Dr.Alia Khan)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گملوں میں آسانی سے سبزیاں اگائیں ۔

    گھر بیٹھےمدافعتی نظام کو متحرک   رکھنے والی قدرتی خوراک حاصل کریں۔ گھریلو باغبانی نہ صرف ایک   صحت مند سرگرمی ہے بلکہ ہم اپنے   گھر میں ہی آلودگی اور کیمیکل کے اثرات سے پاک سبزیوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ اگر شوق ہے تو اس مضمون کے ذریعے موسم گرما میں سبزیوں کی   گھریلو سطح پر بوائی کی معلومات حاصل کریں۔اور حقیقت میں   مدافعتی نظام کو متحرک رکھنے والی قدرتی خوراک حاصل کریں۔ موسم گرما کی سبزیاں اگانے کے لیے پندرہ فروری سے بہترین وقت شروع ہوجاتا ہے فروری سے مارچ اپریل تک سبزیوں کے بیج بوئے جاسکتے ہیں کچھ علاقوں میں اپریل کے بعد بھی بیج بوسکتے ہیں لیکن سخت گرمی اور لو میں بیجوں سے پودے نکلنا مشکل ہوتا ہے۔جن گملوں میں سبزی اگائی جائے وہ گملہ بارہ انچ سے بڑا ہو۔   گملہ جتنا بڑا ہوگا پودے کی نشوونما بھی اچھی ہوگی اور سبزی بھی وافر مقدار میں میسر آسکے گی سبزیوں کے لیے موسم گرما میں صبح کی پانچ سے چھ گھنٹے کی دھوپ لازمی ہوتی ہے۔ سبزی کے پودے کو صبح ایک بار پانی لازمی دیں تیز دھوپ اور لو سے بچاؤ کے   لیے گرین نیٹ کا استعمال بھی کرسکتے ہیں پودے کو گ...

معیاری سبزی کے لیے نامیاتی کھاد کی تیاری

زمین کی زرخیزی بڑھانے کے لیے مختلف قسم کی کھاد کا  استعمال ضروری ہوتا ہے۔کھاد میں دیگر کار آمد اشیا کے علاوہ نائٹروجن کے مرکبات بھی موجود ہوتے ہیں۔ جب پودوں کو پانی دیا جاتا ہے تو یہ مرکبات پانی میں حل ہو جاتے ہیں اور پھر پودے کی جڑیں اُن کو چوس کر تنے، شاخوں اور پتوں وغیرہ تک پہنچا دیتی ہیں۔ جانوروں کے فضلے سے جو کھاد خود بخود بن جاتی ہے اُس کی مقدار محدود ہے اور تمام ضروریات کو پورا نہیں کر سکتی ۔ لہٰذا بعض کیمیائی مرکبات مصنوعی کھاد کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں  جن کے ذیلی اثرات انسانی جسم پر مضر ردعمل  پیدا کرسکتے ہیں۔ البتہ نامیاتی کھاد  کی تیاری سے اس خرابی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جس میں قدرتی طور پر  نائٹروجن کے مرکبات حل ہوجاتے ہیں اور پودوں کو غذائیت فراہم کرتے ہیں۔ گھریلو باغبانی کے لیے  کھاد اپنے گھر میں  خودہی  تیار کریں ہمارے گھروں میں روزانہ ہی مختلف قسم کا کچرا جمع ہوجاتا ہے اس کچرے کی ایک بڑی مقدار کچن سے نکلنے والا  کچرا ہے اگر ہم اس کچرے کو ضائع کرنے کی بجائے اس سے اپنے گھر میں ہی  اپنے پودوں کے لئے کھ...

مثبت سوچ سے زندگی سدھاریں

انسانی ذہن پر سوچ کا بہت زیادہ عمل دخل ہوتا ہے ز ندگی کا ہر منظر سوچ سے ہی جنم لیتا ہے۔ سوچ سے انسانی جذبات بنتے ہیں اور اس سے عمل وجود میں آتا ہے سوچ دو طرح کی ہوتی ہے۔ مثبت سوچ اور منفی سوچ یعنی اچھی اور بری سوچ کامیابی اور ناکامی ان ہی دو سوچوں کا نتیجہ ہے۔  خیالات کا ذ ہن میں پیدا ہونا ایک قدرتی رجحان ہے مگر خیال کو سوچ میں تبدیل کرنا انسان کے اختیار میں ہے۔ انسان کے خیالات ہی اس کی شخصیت کو بنانے اور بگاڑنے کا موجب ہے مثبت خیالات مثبت سوچ کی طرف رہنمائی کرتے ہیں مثبت سوچ کامیابی کی طرف لے جانے والی وہ سڑک ہے جس پر چلنے والا اپنی منزل کو پالیتا ہے ۔ہماری تمام حرکات  ہماری سوچ کے زیراثرہوتی ہیں یعنی یہ ہماری سوچ ہی ہےجو ہم سے عوامل سرزد کراتی ہے مثبت سوچ دراصل اچھی اور صحیح سوچ ھےایک مثبت سوچ کا حامل انسان یقیناً مثبت خیالات اور تخلیقات کو ہی منظر عام پر لائے گا۔مثبت سوچ اچھے خیالات کی وجہ بنتی ھے جس کے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔زندگی میں کامیابی کا اسی فیصد انحصار  ہمارے رویے پر ہے   اور رویہ  سوچ سے جنم لیتا ہےمثبت سوچ سے مثبت ...